تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا ملک ہے یہاں بسنے والا کوئی ادنیٰ سے ادنیٰ مسلمان بھی شان رسالت ﷺ میں (نعوذ با اللہ) گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتایہ انتہائی حساس مسئلہ ہے اور اس سے صرف پاکستان کے اٹھارہ کروڑ مسلمان ہی نہیں ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات وابستہ ہیں ممتاز قادری کو سزائے موت کے مسئلہ پر ملک بھر کی مذہبی جماعتوں، جید علماءکرام اور شیوخ الحدیث کو متحد ہو کر شرعی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دے کر قوم کی رہنمائی کرنی چاہیے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے مسئلہ پر حکمرانوںکے جذبات قوم سے ہم آہنگ ہونے چاہئیںاور توہین رسالت کے مسئلہ پر قرآن و سنت کے مطابق فیصلے ہونے چاہئیں ۔مولانا امیر حمزہ نے کہاکہ ہم جلد قومی دینی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
|
