بھارت میں گستاخانہ خاکوں کی تدریسی کتب میں اشاعت پر تحریک حرمت رسولﷺ کا شدید غم و غصہ کا اظہار

جمعہ24جون2011

بھارت میں گستاخانہ خاکوں کی تدریسی کتب میں اشاعت پر تحریک حرمت رسولﷺ نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ بھارت میں گستاخانہ خاکوں کی بار بار اشاعت سے ثابت ہو گیا کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کا بہت بڑا دشمن ہے انڈیا کوایسی مذموم حرکات سے باز رہنا چاہئے بھارت کے25کروڑ مسلمان بھی ایسی گستاخیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار تحریک حرمت رسولﷺ پاکستان کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو بھارت معمولی بات نہ سمجھے نبی آخر الزمان ﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے ہر مسلمان آپ کی عزت و حرمت اور ناموس کی خاطر اپنی جان قربان کرنا اور گردن کٹوانا سب سے بڑی سعادت سمجھتا ہے بھارت کے مسلمان آج بد ترین غلامی کا شکار ہیں ہندو بنئے نے انہیں طاقت اور جبر و دھونس سے دبا کے رکھا ہوا ہے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ بھارتی مسلمان بے بس و مجبور ہیں اس لئے وہ جیسے چاہیں کر گزریں لیکن ہم بھارتی حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر اس نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کھلی جنگ کو بند نہ کیا تو اسے خود بھارتی مسلمانوں کی طرف سے بھی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کے مسلمانوں پر فریضہ عائد ہوتا ہے کہ وہ بھارت کی گستاخیوں کو روکیں اور بھارتی مسلمانوں کا ہر لحاظ سے ساتھ دیں۔