امت مسلمہ حرمت قرآن، حرمت رسولﷺ کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،حافظ محمد سعید کا کراچی حرمت قرآن سیمینارسے خطاب
 

کراچی(اپنے نمائندے سے)جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ صلیبی قوتوں کو حرمین شریفین کے امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ امت مسلمہ حرمت قرآن، حرمت رسولﷺ اور حرمت حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ اسلام دشمن قوتیں اسلام کے خلاف متحد ہوئی ہیں۔ تمام مسلمان اقوام متحدہ سمیت تمام اداروں سے علیحدگی اختیار کرکے اسلام کی بنیاد پر اپنے ادارے قائم کریں اور مشترکہ دفاع و کرنسی بنائیں۔ کفار کا مقابلہ امت مسلمہ صرف اپنے اتحاد کے ذریعے ہی کرسکتی ہے۔ دیگر علماءنے لیبیا پر اتحادیوں کے حملے، سعودی حکومت کے خلاف مظاہروں اور توہین قرآن و رسالت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جماعة الدعوة کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جماعة الدعوة پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ہفتہ کو جامعہ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال میں حافظ محمد سعید کی صدارت میں ہونے والے حرمت قرآن و تحفظ حرمین علماءسیمینار میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں جمعیت علماءاسلام کے قاری شیر افضل، مولانا عبدالکریم عابد، اسلم غوری، جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماءسیف اللہ خالد، حافظ سیف اللہ منصور، جماعت اسلامی کے برجیس احمد، نصراللہ شجیع، یونس بارائی، مسلم لیگ (ن) کے زین انصاری، جماعت غرباءاہلحدیث کے مولانا محمد سلفی، تحریک اہلحدیث کے علامہ عبداللہ غازی، مولانا محمد یونس صدیقی، جمعیت علماءاسلام (س) کے مفتی عثمان یار خان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا اعجاز مصطفی، مولانا توصیف احمد، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے محمد افضل سردار، جامعہ علوم الاسلامیہ بنوری ٹاﺅن کے مفتی شفیق الرحمن عطائ، جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مولانا غلام رسول، جمعیت اہلحدیث کے فاروق قصوری، مولانا شریف حصاروی، جماعة الدعوة کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر، جامعہ الدراسات کے مدیر الشیخ یوسف طیبی، تحریک حرمت رسول ﷺ کے پروفیسر محمود الحسن اسد اور دیگر نے خطاب اور شرکت کی۔ سیمینار میں مختلف مکاتب فکر کے علماءکی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ پروفیسر حافظ محمد سعید نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آج دنیا بھر میں امت مسلمہ کے خلاف تمام اسلام دشمن قوتیں متحد ہوچکی ہیں جن میں امریکہ، بھارت، یورپی یونین اور دیگر شامل ہیں لیکن مسلمان منتشر ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام اسلامی ممالک اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی سمیت تمام عالمی اداروں سے اپنے تعلقات اور اسلام دشمن قوتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدات پر نظر ثانی کریں۔ جمعیت علماءاسلام کے قاری شیر افضل نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے اتحاد کے ذریعے سازشوں کو ناکام بنائیں اور کسی کا آلہ  کار بننے کی کوشش نہ کریں۔ مولانا محمد سلفی نے کہا کہ مسلمان قرآنی حکام پر عمل کریں اور دوسروں کے لیے مشعل راہ بن جائیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے محمد اسلام غوری نے لیبیا پر اتحادیوں کی کارروائی، ڈرون حملوں، بھارت میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی ناموس رسالت کے قانون کے حوالے سے ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے زین انصاری نے دینی قوتوں کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے تجویز پیش کی کہ حرمت قرآن و نامو س رسالت کے موضوع پر تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو ایک جگہ جمع کیا جائے۔ جمعیت علماءاسلام کے مولانا عبدالکریم عابد نے کہا کہ اسلامی ممالک حرمت قرآن کے معاملے کو اقوام متحدہ میں لے کر جائیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے بھی سعودی عرب کے خلاف ہونے والے مظاہروں، جلسے جلوس اور اشتہار بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان عناصر کا تعاقب کیاجائے جو یہود ونصاریٰ پر حرمین شریفین کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔