حافظ عبدالرحمن مکی کی ایمان افروز گفتگو قائدین کے آنسو بہہ نکلے
اسلام آباد (نمائندہ جرار) اے پی سی میں سب سے پہلی تقریر راجہ ظفر الحق نے کی اور آخری خطاب حافظ عبدالرحمن مکی کا تھا۔ مکی صاحب بڑے جذباتی اور رقت آمیز انداز میں قرآن مجید کی تلاوت کرتے رہے اور انہوں نے قرآن کی روشنی میں ایک جامع لائحہ عمل شرکاءکے سامنے رکھا۔ دوران خطاب اے پی سی کانفرنس کے شرکاءکی آنکھیں اشکبار ہوتی رہیں۔ وقفہ طعام کے دوران راجہ ظفر الحق نے کہا کہ آپ کی رہنما تقریر کے بعد تو ہمیں اپنے اعلامیہ میں تبدیلی کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
اے پی سی میں 27 قائدین کا خطاب ڈیڑھ سوسے زائد قومی رہنما شریک ہوئے
اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم) تحریک حرمت قرآن کی آل پارٹی کانفرنس میں ملک کی ممتاز اور اہم سیاسی و دینی جماعتوں کی قیادت شریک ہوئی۔ مجموعی طور پر 27 کے لگ بھگ قومی قائدین نے خطاب کیا جبکہ قومی جماعتوں کے ڈیڑھ سو سے زائد رہنما اور ممتاز قائدین شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ ممتاز علماءکی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
بھرپور اے پی سی بلانے اور منظم ہاﺅس چلانے پر منور حسن کی امیر حمزہ کو مبارکباد
اسلام آبا د(نمائندہ جرار) اے پی سی کے کامیاب انعقاد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے سید منور حسن نے کنوینرتحریک حرمت قرآن امیر حمزہ سے کہا کہ وہ اس قدر بھرپور اے پی سی بلانے اور بہت منظم انداز میں ہاﺅس چلانے پر میں جماعت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ازراہ تفنن کہا کہ امیر حمزہ صاحب بظاہر کمزور نظر آتے ہیں مگر کام ہمیشہ بڑے بڑے کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں تمام شرکاءنے اے پی سی کی ترتیب و تنظیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔
جھلکیاں، قومی مجلس مشاورت حرمت قرآن
اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم) قومی مجلس مشاورت کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق نے کہاکہ ہم پر امیرالمومنین ہونے کا الزام ہے اس کے جواب میں چیئرمین حرمت قرآن کانفرنس امیر حمزہ نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت الزام ہے۔ ٭شیخ رشید رہنما مسلم لیگ عوامی نے تجویز دی کہ حمزہ صاحب میں نے بائبل سے پوچھا قرآن کیوں جلے کو انگریزی میں بھی شائع کیا جائے۔ ٭جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ باطل نظام ڈوب رہے ہیں اور قرآن و سنت کا نظام عروج پر رہا ہے۔ ٭ حرمت قرآن قومی مجلس مشاورت میں دینی سیاسی قائدین سمیت حریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے رہنما بھی شامل ہوئے۔ ٭ حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی نے اپنے بیٹے کی بارات کو چھوڑ کر قومی مجلس مشاورت برائے حرمت قرآن میں شرکت کی۔ ٭مقبوضہ کشمیر سے پاکستان کے دورہ پر آئے حریت کانفرنس رہنما سلیم گیلانی نے خصوصی طور پر قومی مجلس مشاورت میں شرکت کی۔ ٭ ملکی و غیر ملکی میڈیا کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ ٭تمام قائدین اپنی نشستوں پر آخر وقت تک جمے رہے۔ یہ قرآن کے ساتھ ان کا والہانہ لگاﺅ تھا۔ ٭عبدالرحمن مکی موجودہ مغربی سازشوں اور مسلم حکمرانوں کی بے حسیوں پر بات کرتے ہوئے رنجیدہ ہو گئے اور ان کی آواز بھر آئی۔ ٭تمام شرکائے مجلس نے مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق کرتے ہوئے حرمت قرآن اور اسلام پر مغربی حملوں کی روک تھام کے لئے عملاً قانون سازی کی حمایت کی۔
تمام شرکاءکیلئے ”قرآن کیوں جلے“ کا تحفہ
اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم) آل پارٹیز کانفرنس کے تمام شرکاءکو مولانا امیر حمزہ کی تازہ ترین تصنیف ”میں نے بائبل سے پوچھا ”قرآن کیوں جلے“ کا تحفہ خصوصی طور پر پیش کیا گیا ہے جسے تمام شرکاءنے بے حد سراہا اور خوشی کا اظہار کیا اور اتنے اہم موقع پر زبردست تصنیف پیش کی گئی ہے۔
حافظ عاکف سعید خرابی صحت کے باوجود اسلام آباد پہنچے، شدید علالت کے باعث کانفرنس میں شرکت سے قاصر رہے
اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم) حافظ عاکف سعید امیر تنظیم اسلامی خرابی صحت کے باوجود لاہور سے اسلام آباد پہنچے مگر شدید علالت کے باعث آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے سے قاصر رہے۔ دوران کانفرنس حافظ عاکف صاحب کے لئے دعائے صحت کی گئی ہے۔ اللہ نے ایسا کرم کیا کہ وہ صحت یاب ہو کر اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہو گئے۔
حرمت قرآن پر سب کچھ قربان، ملک گیر پروگرام جاری
لاہور (نمائندہ جرار)تحریک حرمت قرآن اور تحریک حرمت رسول ﷺ میں شامل مذہبی جماعتوںنے جمعہ کے دن بھی امریکہ و برطانیہ میں (نعوذبااللہ) قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر کے مختلف شہروںو علاقوں میں احتجاج جاری رکھتے ہوئے حرمت قرآن کانفرنسوں، جلسوں، اجتماعی خطبات جمعہ اور مساجد کے باہر پرامن احتجاجی مظاہروںکا انعقاد کیا۔ علمائے کرام، شیوخ الحدیث اور دینی جماعتوں کے قائدین نے عظمت قرآن اور سیرت رسول ﷺ کو اپنے خطبات جمعہ کا موضوع بنایا اور نماز جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں روکنے کے لئے مسلمان قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کریں۔صلیبی و یہودی منظم سازشوں اور منصوبہ بندی کے تحت جان بوجھ کر دنیا کا امن برباد کر رہے ہیں۔پارلیمنٹ حرمت قرآن کے یک نکاتی ایجنڈے پر اجلاس بلائے محض مذمتی قرار داد کافی نہیں عملی کردار اد ا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ کیلئے ایسے مذموم واقعات کو روکا جا سکے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کو عظمت قرآن کے حوالہ سے خصوصی پروگرام منعقد کرنے چاہئیں۔ آج سعودی عرب کا گھیراﺅ اور شیعہ سنی فسادات پھیلانے کی سازشیں کی جا رہی ہیںمسلمان متحد و بیدار ہو جائیں تو کفار کو کبھی گستاخیوں کی جرا ¿ت نہیں ہو گی۔
