امریکہ و برطانیہ میں ( نعوذباللہ ) قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف منعقدہ تحریک حرمت قرآن کی قومی مجلس مشاورت

جمعرات21اپریل2011

اسلام آباد ۔ملک بھر کی دینی و سیاسی جماعتوں کے سربراہان، عسکر ی ماہرین، جید علمائے کرام ، شیوخ الحدیث اور دانشور حضرات نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں سے دوستیاں لگانا اور باہمی اعتما د سازی کے اقدامات کرنا جائز نہیں مسلمان ملک اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی سے علیحدگی اختیار کریں نیٹو کی سپلائی لائن کاٹ دی جائے ڈالر اور پاﺅنڈ کی غلامی سے نکل کر امت مسلمہ کے سامنے جرا ¿ت مندانہ لائحہ عمل پیش کیاجائے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مذمتی قرار داد پاس کرنا کافی نہیں حرمت قرآن کے یک نکاتی ایجنڈے پر اجلاس بلایا جائے اور قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالتﷺ میں گستاخیاں روکنے کیلئے عملی اقدمات کئے جائیں مسلم حکمرانوں کے بزدلانہ رویہ کی وجہ سے مغربی ممالک اسلام اور قرآن کی بے حرمتی کر رہے ہیں پاکستانی حکمران بھی معذرت خواہانہ رویہ ترک کردیں قرآن کی بے حرمتی کرنے والے گستاخوں کو دندان شکن جواب دینے کی ضرورت ہے وہ مقامی ہوٹل میں امریکہ و برطانیہ میں ( نعوذباللہ ) قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف منعقدہ تحریک حرمت قرآن کی قومی مجلس مشاورت سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر چاروں صوبوں و آزاد کشمیر سے آنے والے جید علمائے کرام ، دینی مدارس کے مہتممین اور شیوخ الحدیث کی بڑی تعداد موجود تھی قومی مجلس مشاورت سے راجہ ظفر الحق ، پروفیسر حافظ محمد سعید ، سیدمنور حسن ، صاحبزادہ ابو الخیر زبیر، پروفیسر ساجد میر ، جنرل (ر) حمید گل ، حافظ حسین احمد ، حافظ عبدالرحمن مکی ، مولانا امیر حمزہ ، شیخ رشید احمد ، صدیق الفاروق ، پیر عبدالخالق آف بھرچونڈی شریف، غلام محمد صفی ، سید یوسف نسیم ، اعجاز احمد چوہدری ، حافظ عبدالغفار روپڑی ، پیر نو بہار شاہ ، پیر عبدالرحیم نقشبندی ، مولانا عبدالعزیز علوی، مرزا محمد ایوب بیگ ، مولانا عبدالرﺅف ملک ، سید چراغ الدین ، سید اظہار بخاری ، قاری محمد یوسف احرار، میاںمحمد اسلم ، حافظ محمد مسعود ، شیعہ رہنما محمد اشفاق ، علامہ نور الباری ، مولانا نذیر احمد، حافظ خالد ولید ، شیخ نعیم بادشاہ و دیگر نے خطاب کیاسٹیج سیکرٹری کے فرائض تحریک حرمت قرآن کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ نے سرانجام دیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین اور موتمر عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل راجہ ظفر الحق نے کہا کہ اہل مغرب کے شدت پسند عناصر کی طرف سے ایک تسلسل کے ساتھ اسلام ، قرآن اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیاں ایک منظم تحریک کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہیں اور مسلم دنیا کو اس کا صحیح معنوں میں ادراک نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی سطح پر توہین انبیاءاور قرآن کی بے حرمتی کو فوجداری جرم قرار دے کر سزا کا تعین کیا جائے دینی و سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر اس سلسلہ میں تحریک آگے بڑھانی چاہیے انہوں نے کہا کہ فرانس میں حجاب و نقاب پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں فرانس کا صدر سرکوزی خود اس مہم کی نگرانی کر رہا ہے مسلم حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ او آئی سی کی سربراہی کانفرنس میں پا س کردہ اس قرار داد پر عمل کریں جس میں کہا گیا ہے کہ مسلمان ملک اپنے بجٹ کا تین فیصد حصہ اسلام کی دعوت عام کرنے پر خرچ کریں گے ہماری دعوت وہاں تک نہیں پہنچ رہی جہاں تک پہنچنی چاہیے اس بیماری کا علاج وہاں سے کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے کہا کہ نائن الیون کے بعد اہل مغرب کی گستاخیوں کے بعد اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے ۔جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ صلیبی و یہودی مسلمانوں کے مقابلہ میں اپنے نظاموں کو بکھرتے ہوئے اور اسلام کی دعوت کو تیز ی سے پھیلتا دیکھ کر گستاخیاں کر رہے ہیں ان حالات میں ہمیں قرآن سے رہنمائی لیکر لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے قرآن واضح طور پر مسلمانوں کو حکم دیتا ہے کہ جب کفار اسلام ، قرآن اور انبیاءکا مذاق اڑا رہے ہوں تو پھر ان سے دوستیاں لگانا اور باہمی اعتماد سازی کے راستے اختیار کرنا جائز نہیں ہے لیکن صورتحال یہ ہے کہ حکمران عالم اسلام کو قرآن اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے دفاع پر متحد و بیدار کرنے کی بجائے امریکہ و یورپ کے پیچھے بھاگتے پھر رہے ہیں اور ان سے کیری لوگر کی قسطیں اور بھیک مانگتے پھر تے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران کفار سے دوستی کو اپنی مجبوریاں نہ بنائیں مسلمانوں کے مفادات کا تحفظ اللہ کرتا ہے دین کا تحفظ کرنے سے ہی ملکوں و خطوں اور مسلمانوں کی عزتوں و عصمتوں کا تحفظ کیا جا سکتا ہے انہوںنے کہا کہ پارلیمنٹ حرمت قرآن کے یک نکاتی ایجنڈے پر اجلاس بلائے محض مذمتی قرار داد کافی نہیں عملی کردار اد ا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ کیلئے ایسے مذموم واقعات کو روکا جا سکے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کو عظمت قرآن کے حوالہ سے خصوصی پروگرام منعقد کرنے چاہئیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا گھیراﺅ اور شیعہ سنی فسادات پھیلانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں ریمنڈ ڈیوس جیسے اہلکار ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں یہ ساری سازشیں اسلام کی پھیلتی دعوت سے بوکھلا کر کی جا رہی ہیں انہوںنے کہا کہ یورپ کے ملکوں میں وفود بھیجے جائیں جو وہاں جا کر اسلام کیخلاف پروپیگنڈہ کا رد کر سکیں ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا کہ نائن الیون کے بہانے امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان اور پاکستان پر یلغار کر رکھی ہے حالانکہ ان دونوں ملکوں کا اس واقعہ سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا پھر بھی سب سے زیادہ سز ا انہی دونوں ملکوں کو دی جا رہی ہے اسی طرح قرآن اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے مسلمان تمام انبیاءکا احترام کرتے ہیں مسلمانوں کو کوئی معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے
بین المذاہب ہم آہنگی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ہی دنیا کا امن برباد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مغرب اسلام کیخلاف مذموم پروپیگنڈہ کر رہا ہے خواتین کے حجاب پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں حکمرانوں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانا چاہیے سید منور حسن نے کہا کہ 55مسلم ملکوں میں سے کوئی بھی مظلوم مسلمانوں کی مدد کا فریضہ سر انجام نہیں دے رہا جب پوپ بینی ڈکٹ نے توہین آمیز بیان دیا تو مصر نے ویٹی کن کے نمائندے کو اپنے ملک سے نکالنے کا حکم دیا مگر پاکستانی حکمرانوں کو اتنی بھی توفیق نہیں ہوئی ۔ جمعیت علماءپاکستان کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر زبیر نے کہا کہ اسلام ، قرآن اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کوئی نئی بات نہیں ہے صلیبی و یہودی شروع دن سے ایسی مذموم حرکتیں کرتے آرہے ہیں نائن الیون کے بعد سے یہ سلسلہ ایک بار پھر بڑھتا جا رہا ہے ایسا منظم سازشوں کے تحت کیا جارہا ہے انہوںنے کہا کہ چاہیے تو یہ تھا کہ جب یہ واقعہ ہوا تھا او آئی سی کا سربراہ اجلاس بلایا جاتا اپنے سفیر واپس بلاتے مگر افسوس کہ مسلم حکمران امریکہ کے آگے ہاتھ باند ھ کر کھڑے ہیں اور چند ٹکوں کی خاطر قومی غیرتوں کے سودے کر رہے ہیں اتحاد کی برکت سے اللہ نے پاکستان میں قانون ناموس رسالتﷺ ختم کرنے کی سازشوں کیخلاف تحریک کو کامیاب کیا موتمر اسلامی کے پلیٹ فارم سے بھی اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھانا چاہیے ۔پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ او آئی سی کویہ وقت ضائع نہیں کرنا چاہےے میڈیا کو ہائر کر کے فرانس ، جرمنی ، یورپ میں حرمت قرآن پر کانفرنسز منعقد کی جانی چاہئیں امیر حمزہ کو چاہےے کہ انکی لکھی کتاب میں نے بائبل سے پوچھا قرآن کیوں جلے کو انگلش میں شائع ہوجانا چاہیے ہمیں اس طرف بھی توجہ کرنا چاہیے کہ مڈل ایسٹ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی طوفان کا پیش خیمہ بن سکتا ہے اس حوالے سے مثبت پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ اگر پوری دنیا کے قرآن ( نعوذ باللہ ) جلا بھی دیے جائیں تو بھی قرآن سینوں میں محفوظ رہے گا انگریز ولیم نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ قرآن وہ واحد کتاب ہے جس نے اپنے تقدس کو 13صدیاں گزرنے کے باوجود محفوظ رکھا ہے زندہ قومیں اپنے مقدسات کی حفاظت کرتی ہیں اور اس پر جانیں قربان کرتے ہیں اور جب یہ تقدس اللہ کے دین کا ہو تویہ جانیں معمولی قربانی ہیں دینی جماعتوں اور حکومتوں کا فرض تھا کہ قرآن اور صاحب قرآن کا بہتر تعارف کرواتے شعائر اسلام کی توہین کی بڑی وجہ ہماری کمزوری ہے اصل مسئلہ حکمرانوں میں غیرت کا فقدان ہے ممتاز عسکر ی دانشور جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ اہل مغرب کے رویہ میں جارحیت اس لئے آئی ہے کہ ان کے نظام ڈوب رہے اور قران و سنت کا نظام ابھر رہا ہے امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں آخری جنگ لڑ رہے ہیں ان کے معاشی نظام اور ٹیکنالوجی بالکل بے اثر ثابت ہوئی ہے حکمرانوں کو واضح کردینا چاہیے کہ اگر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے حملہ کی جرا ¿ت کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا فوجوں کو شکست دی جا سکتی ہے قوموں کو نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں نے اتحادیوں کے سامنے سر نڈر کیا اور وہ ڈومور کہتے رہے لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے اب یہ بھی عاجز آکر کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ملک سے سرگرمیاں ختم کی جائیں انہوںنے کہا کہ مغربی سیاستدانوں نے اسلام کے بارے میں عجیب و غریب تصور پیدا کر دیا ہے وہ خطرہ محسوس کر رہے کہ ہمارے استعمار کا کیا بنے گا ہمیں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کو استعمال کرنا چاہیے یونیورسٹیز میں لیکچر دیے جائیں عالم اسلام کے دانشوروں کو اکٹھا کیا جائے اور اپنی دعوت کو مغرب میں واضح کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ شکست سے بوکھلا کر گستاخیا ںکر رہا ہے اور کرنے والوں کی سرپرستی کر رہا ہے صلیبیوں کی گستاخیوں کے نتیجے میں آج یورپ میں اسلام کا بول بالا ہو رہا ہے امریکہ میں کئی چرچ مساجد میں تبدیل ہو چکے ہیں اور وہاں سے تکبیر کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں انہوںنے کہا کہ ہمیں توہین رسالتﷺ ، توہین قرآن یا کسی اور سانحہ کے بعد اکٹھا نہیں بلکہ سانحات سے قبل قوم کو متحد و بیدار کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے پیٹ کاٹ کر ایٹم بم بنایا جو صرف وطن عزیز کی حفاظت کیلئے تھا آج حکمران پالیسی سازوں کے سامنے جھکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے ایٹم بم کی حفاظت کرنی ہے افغانیوں کے پاس ایٹم نہیں تھا اس کے باجود امریکہ کو شکست دی انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کو امریکی مفادات کی جنگ سے علیحدہ ہو جانا چاہیے اور نیٹو سپلائی لائن پاکستان سے روکی جانی چاہیے جبکہ اجتماعات جمعہ میں شدید احتجاج بھی کرنا چاہیے جماعة الدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ اگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی موجودگی میں قرآن کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں ہوتی تو انکا رد عمل کیا ہوتا ؟ صلیبی منظم مہم کے ساتھ مسلمانوں کے سینوں میں خنجر گھونپ رہے ہیں میڈیا ٹرائل کرتے ہوئے اسلام اور مسلمانوں کیخلاف دہشت گردوں کا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے (نعوذباللہ) قرآن پر مقدمات چلائے جا رہے ہیں یہ وقت تجاویز کا نہیں قرآن کے فیصلوں پر عمل کرنے کا ہے انہوںنے کہا کہ حکم قرآنی ہے کہ جب قرآن اور نبی اکرمﷺ کا مذاق اڑایا جائے تو ڈالر اور پاﺅنڈ کی غلامی ترک کر کے اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل اور جنرل کونسل سے الگ ہو جانا چاہیے وہ قرآن کونذر آتش کررہے ہیں اورہمارے حکمران رواداری اور بین المذاہب ڈائیلاگ کی باتیں کر رہے ہیں قرآن حرف آخر ہے اس کے فیصلوں پر عمل کرنا مسلم امہ پر فرض ہے انہوںنے کہ کفار کو پیغام دیا جائے کہ اگر وہ بے حرمتی کریں گے تو پھر ان کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں ہوں گے عبدالرحمن مکی کاجذباتی خطاب سن کر اجلاس میں موجود دینی و سیاسی قائدین آبدیدہ ہو گئے ان کے خطاب کو بے حد سراہا گیا تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ گستاخ ملکوں سے ہر قسم کے معاہدات ختم کئے جائیں حکمران مصلحتوں کا شکار نہ ہوں مسلم امہ کی رہنمائی کریں اپنی معیشت ڈالر پاﺅنڈ سے نکال لائیں قرآن اور حرمت رسول ﷺ کے تحفظ کے حوالہ سے دنیا کو مضبو ط پیغام دینے کی ضرورت ہےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما صدیق الفاروق نے کہا کہ مغرب میں کچھ لابیاں ہیں جو مسلمانوں اور عیسائیوں کو جنگ وجدل کی طرف دھکیل رہے ہیں ان کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے قرآن پر عمل کر کے ہی مسلمانوں کو تقویت ملی تھی آج بھی کامیابی چاہتے ہو تو اسلام ، قرآن ، پر عمل کرنا ہوگا سب سے پہلے پاکستان میں اسلام کا نفاذ ہونا چاہیے تمام مسائل کا حل اسلام پیش کرتا ہے علما ءکرام مثالیں پیش کریں تاکہ اسلام کا مثبت چہرہ دنیا میں کے سامنے لا یا جا سکے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنویئنر غلام محمد صفی نے کہا کہ مسلمانوں کو متحد و بیدار کر کے قرآن اور نبی اکرمﷺ کی حرمت کے تحفظ کا فریضہ سر انجام دینا چاہیے کوئی ادنیٰ سے ادنیٰ شخص بھی اسلام ، قرآن اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا ۔ متحدہ جمعیت اہلحدیث کے رہنما سید ضیا ءاللہ شاہ بخاری نے کہا کہ دنیا میں بسنے والا ہر انسان قرآن مجید کی حرمت کا دفا ع کرتا ہے چند نا سور ہیں جو گستاخیاں کرتے ہیں وہ اپنے انجام کو پہنچ کر رہیں گے انہوںنے کہا کہ ہمیں حکمرانوں سے مایوسی ہو چکی عوام کو متحد ہو کر لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا کہ آئندہ انتخابات میںجو قرآن کا دفاع نہیں کر رہے ان کو ووٹ نہیں دیے جائیں گے ہمیں اس کارواں کو مستقل بنیادوں پر چلانے کی ضرورت ہےتحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر اعجازاحمد چوہدری نے کہا کہ 63برس گزر جانے کے باوجود فکر اقبال پر یکسو نہ کر سکے اگر فکر اقبال پر پاکستان کی تعمیر کی ہوتی تو یہ آج مسلمانوں کا سب سے بڑا عمدہ ملک ہوتا ہڈیوں کا گودا دے کر ایٹم بنایا مگر وہ ہمارے گھروں کو نہیں بچا سکا علماء، سیاستدان، عوام تمام دست و گریباں ہیں ہمیں انقلابی قیادت کی ضرورت ہے ۔ آل پارٹیز کانفرنس کے مرکز ی رہنما سید یوسف نسیم نے کہا کہ قومی مجلس مشاورت میں شامل دینی و سیاسی قائدین اور عسکر ی ماہرین کا دستخط شدہ خط تمام ممالک کے سربراہان اور سفیر وں کو بھیجا جائے جس میں واضح کیا جائے کہ وہ اپنی اس مذموم روش سے بازرہیں مسلمان کسی صورت گستاخیاں برداشت نہیں کر یں گے قرآن مجید کی رہنمائی میں پالیسیاں ترتیب دینے کی ضرورت ہے ۔ حریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے مرکزی رہنما سلیم گیلانی نے کہا کہ مسلم امت متحد ہو جائے تو کفار کو گستاخیوں کی جرا ¿ت نہیں ہوگی قرآن اور حرمت رسول ﷺ کے تحفظ کیلئے ہر مسلمان کو کردار ادا کرنا چاہیے جماعت اسلامی کے رہنمامیاں محمد اسلم نے کہا کہ کبھی کسی نے سوچا تھا کہ قرآن جیسی عظیم مقدس کتاب کے ساتھ یہ سلوک کیا جائے گا اور ریمنڈ ڈیو س جیسے ایجنٹ مسلمانوں کا کھلے عام قتل عام کریں گے حکمرانوں کو امریکہ کی بجائے اللہ سے ڈرتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دینی چاہئیںامیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی ، متحد علماءکونسل کے چیئر مین مولانا عبدالرﺅف ملک ، پیر نو بہار شاہ ، تحریک اتحاد امت کے سید چراغ الدین ، پیر سید اظہار بخاری ، تنظیم اسلامی کے رہنما مرز ا محمد ایوب بیگ ، مجلس احرار کے رہنما قاری محمد یوسف احرار ،شیعہ رہنما محمد اشفاق جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے رہنما مولانا نور الباری ، پیر عبدالرحیم نقشبندی ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا اللہ وسایا و دیگر نے کہاکہ قرآن مجید ، دین اسلام کا محفوظ رہنا ختم نبوت کی وجہ ہے باقی آسمانی کتابوں میں تحریف ہوچکی ہے قرآن کا اس طرح موجود ہونا اسکی حقانیت کی دلیل ہے قرآن مجید ، دین اسلام کا محفوظ رہنا ختم نبوت کی وجہ ہے باقی آسمانی کتابوں میں تحریف ہوچکی ہے قرآن کا اس طرح موجود ہونا اسکی حقانیت کی دلیل ہے
 

Inpage File