تحریک حرمت قرآن پاکستان کی مقامی ہوٹل میں ہونے والی قومی مجلس مشاورت کا اعلامیہ

جمعرات21اپریل2011

ٓاسلام آباد۔تحریک حرمت قرآن پاکستان کی مقامی ہوٹل میں ہونے والی قومی مجلس مشاورت کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں قرآن پاک کی بے حرمتی ‘ فرانس میںحجاب پر پابندی اور مغرب میں شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں جیسے قابل مذمت اقدامات کرنے والے اس کے خوفناک نتائج سے بالکل نابلد ہیں ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی دلآزاری اور کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کی بجائے مغرب کو اپنی منفی پالیسیاں ترک کرنی چاہئیں قرآن پاک میں اللہ کا واضح حکم موجود ہے کہ اسلام، قرآن اور انبیاءکا مذاق اڑانے والوں کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کئے جائیں اللہ کے احکامات پر عمل کر کے ہی ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیںمسلم حکمران اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل پر دباﺅ بڑھائیں کہ وہ عالمی سطح پر آسمانی کتب کی بے حرمتی اور انبیاءکی شان میں گستاخی کو فوجداری جرم قرار دے کر سزا کا تعین کریں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی پر محض مذمتی قرارداد کافی نہیں حرمت قرآن کے یک نکاتی ایجنڈے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اورمتفقہ و مضبوط لائحہ عمل ترتیب دے کراسلام، قرآن اور انبیاءکی گستاخیاں روکنے کے لئے عملی کردار اد ا کیا جائے تحفظ حرمت قرآ ن کیلئے ایک ہمہ گیر اور نتیجہ خیز بھر پور عوامی تحریک چلائی جائے گی اس سلسلہ میں لاہور ، اسلا م آباد ، ملتان ، کراچی ، مظفر آباد و دیگر شہروں میں عظمت قرآ ن ریلیاں نکالی جائیں گی اور ملک بھر میں حرمت قرآن کانفرنسوں ، جلسوں اور سیمینارز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا جبکہ خصوصی طور پرعلماءکنونشن بھی منعقد کیے جائیں گے اعلامیہ میں کہا گیا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کے واقعات پر پوپ بینی ڈکٹ اورآرچ بشپ آف کنٹربری کی خاموشی افسوسناک ہے وہ اپنی پوزیشن فی الفور واضح کریں وگرنہ مسلمان یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ اسلا م ، قرآن اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیاں کرنیوالوں کو ان کے مذہبی پیشواﺅں کی مکمل مددو حمایت حاصل ہے قرآن پاک حضرت عیسیٰ اور حضرت مریم علیھم الصلٰوہ والسلام سمیت تمام آسمانی کتب اور انبیاءکرام کی نبوت و رسالت اور عزت وعصمت کا تحفظ کرتا ہے ایسی عظیم کتاب کی تعلیمات کواہل مغرب کی طرف سے اپنی تہذیب اورثقافت کےلئے خطرہ کے طور پر پیش کرنا انتہائی قابل مذمت حرکت ہے اس سے باہمی احترام اور مذاہب کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے مسلم حکمران نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ کے سلسلہ میں قائم اتحاد سے باہر نکل آئیں اور اس بات کا دو ٹوک اعلان کریں کہ اگر امریکہ و بر طانیہ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالہ سے انصاف کے تقاضے پورے نہ کئے تو وہ ان کے ساتھ کسی قسم کے بھی معاہدوں کے پابند نہیں ہوں گے امریکی حکومت توہین قرآن کے قابل نفرت فعل کے مرتکب ملعون پادری ٹیری جونز کو گرفتار کرے اور اسے قرار واقعی سزا دے اور آئندہ کیلئے یقین دہانی کرائے کہ قرآن پاک اورشعائر اسلامی کی توہین نہیں کی جائے گی اور یہ کہ افغانستان میں حرمت قرآن کیلئے جانیں قربان کرنے والے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی کانگریس میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ ایکٹ ختم کرنے کے سلسلہ میں پیش کردہ قرارداد اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تعصب کی انتہا ہے پاکستان کے غیور مسلمان ماضی کی طرح آئندہ بھی ناموس رسالت ﷺ قانون ختم کرنے کی مذموم سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اس قانون کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا نیز پاکستانی اراکین پارلیمنٹ کیلئے بھی یہ ایک چیلنج ہے کہ وہ ناموس رسالت ﷺ قانون کے تحفظ کیلئے کس طرح اپنا کردار ادا کرتے ہیںیہ مجلس مشاورت پاکستانی حکمرانوں کو ان کا اسلامی فرض یاد دلاتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ قرآن کریم کی حرمت کے مقدس مسئلہ پربیرونی دباﺅ قبول کرنے کی بجائے مسلمانانِ پاکستان کے جذبات کی ترجمانی کریں اور امریکا کے ساتھ توہین قرآن کے مسئلے کو مﺅثر طریقے سے اٹھائیںمغربی ممالک میں حجاب و نقاب پر پابندیاں انسانی و مذہبی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیںاقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اس اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے پابندیوں کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کرے وگرنہ مسلمانوں میں یہ تاثر مزید پختہ ہوگا کہ یہ ادارے صرف اسلام اور صرف مسلمانوں پر پابندیوں کیلئے ہی بنائے گئے ہیں مشاورتی اجلاس کے شرکاءحرمت قرآن کی خاطر اپنا تن من دھن قربان کرنے کا عہد کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ اس پیغام کو پاکستان ہی نہیں دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پوپ بینی ڈکٹ کا یہ بیان کہ دنیا میں ساری اچھائیاں بائبل اور ( نعوذ باللہ )دہشت گردی اور بد امنی اسلام اور مسلمانوں کی وجہ سے ہے انتہائی افسوسناک ہے ۔ یہ اجلاس اس بیان کی بھر پور مذمت کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ ایسے بیانات دے کر پوپ مذاہب کے درمیان کشیدگی کا ماحول پید ا کر رہے ہیں پاکستانی مسلمانوں کا یہ نمائندہ اجلاس فرانس کی مسلمان بہنوں کو اپنی مکمل یکجہتی کا یقین دلاتا ہے مغربی ممالک میں اسلام کے بارے میں ناقص معلومات کی بنا پر ایک عرصہ سے بدگمانیاں پھیلائی جا رہی ہیں اس مسئلہ کے تدارک کے لئے یہ نمائندہ اجلاس اسلامی سربراہی کانفرنس کے اس فیصلہ کی مکمل تائید کر تا ہے جس کے تحت یہ قرار دیا گیا تھا کہ ہر مسلمان ملک اس کمی کو پور ا کرنے کیلئے اپنے بجٹ کا تین فیصد حصہ اسلام کی دعوت کوعام کرنے پر خرچ کرے گا تاکہ غیر مسلم معاشروں میں اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں دور کی جا سکیں آج پاکستان جس بحران و گرداب میں گھرا ہوا ہے اور ملک کی اقتصادی و امن و امان کی حالت نا گفتہ بہ ہے ان تمام مسائل کا حل یہ ہے کہ اسلام کا منصفانہ نظام قائم کیا جائے ۔ اجلاس میں جمعیت علما ءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔
 

Inpage File