امریکہ و برطانیہ میں قرآن پاک کی(نعوذ باللہ ) بے حرمتی کے خلاف تحریک حرمت قرآن کی قومی مجلس مشاورت بروز جمعرات21اپریل مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔قومی مجلس مشاورت کا دعوت نامہ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن،جمیعت علماءاسلام(ف) کے سربراہ مولٰنا فضل الرحمن ،سیکرٹری جنرل موتمر عالم اسلامی راجہ محمد ظفر الحق ،پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدرچوہدری شجاعت حسین ،امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید،مرکزی رہنما جمعیت علما پاکستان صاحبزادہ ابو الخیر زبیر،امیر جمعیت علما اسلام(س)مولٰنا سمیع الحق،امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان پروفیسر ساجد میر اورممتاز عسکری ماہر جنرل(ر)حمید گل کی طرف سے مشترکہ طور پرجاری کیا گیا ہے تحریک حرمت قرآن کے زیر اہتمام ہونیوالا یہ سربراہی اجلاس اس لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں ملعون پادریوں کی طرف سے قرآن پاک کی ( نعوذ باللہ ) بے حرمتی ،شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں اور فرانس میں حجاب پر پابندیوں جیسے متعصبانہ اقدامات کے حوالہ سے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائےگا تاکہ آئندہ کیلئے صلیبیوں کی جانب سے اسلام ، قرآن اور نبی اکرمﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں کے م ©ذموم سلسلہ کو روکا جا سکے قومی مجلس مشاورت میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکرٹری سید مشاہد حسین،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی ،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے راہنما علامہ ساجد نقوی،امیر تنظیم اسلامی ڈاکٹر عاکف سعید،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد،پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنماﺅںرضا ربانی و راجہ پرویز اشرف ،پیپلز پارٹی (شیر پاﺅ گروپ) کے سربراہ آ فتاب شیر پاﺅ،پیر عبدالخالق آف بھرچونڈی شریف،آزاد جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عبدالقیوم ،جمعیت علما اسلام آزاد کشمیر کے سربراہ پیر عتیق الرحمن ،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ،ممتاز دانشور جنرل(ر) فیض علی چشتی،جمعیت علما ءاسلام کے مرکزی راہنما قاری زوار بہادر شاہ ،جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی ،پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق اور دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں و جید علما کرام ،دینی مدارس کے شیخ الحدیث کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
|
