امریکہ و برطانیہ میں (نعوذبااللہ) قرآن پاک کی بے حرمتی، شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں اور فرانس میں پردہ پر پابندیوں کے خلاف دینی جماعتوں کی طرف سے گزشتہ روز ملک بھر کے مختلف شہروں و علاقوں میں احتجاج جاری

جمعہ15اپریل2011

امریکہ و برطانیہ میں (نعوذبااللہ) قرآن پاک کی بے حرمتی، شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں اور فرانس میں پردہ پر پابندیوں کے خلاف دینی جماعتوں کی طرف سے گزشتہ روز ملک بھر کے مختلف شہروں و علاقوں میں احتجاج جاری رکھتے ہوئے حرمت قرآن کانفرنسوں، جلسوں، مظاہروں اور اجتماعی خطبات جمعہ کا انعقاد کیا گیاجس میں سکولز ، کالجز ، یونیورسٹیز و دینی مدارس کے طلباءسمیت تمام تر شعبہ ہائے زندگی اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی تحریک حرمت رسول ﷺ میں شامل دینی جماعتوں کے قائدین اور علماءکرام نے عظمت قرآن، سیرت رسول ﷺ اور شرعی حجاب کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیا اور نماز جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظورکی گئیں دینی و سیاسی قائدین نے اپنے خطابات میں کہاکہ پردہ پر پابندی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹرکی بھی خلاف ورزی ہے لیکن اسلام و مسلمانوں کے خلاف اقدامات پر اقوام متحدہ و سلامتی کونسل نے چپ سادھ رکھی ہے امریکہ و برطانیہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم حکمران محض زبانی جمع خرچ سے کام لے رہے ہیں مسلم حکمران اسلامی ملکوں کا سربراہی اجلاس بلا کر مشترکہ لائحہ عمل طے کریں صلیبیوں ویہودیوں کی گستاخیاں روکنے کے لئے مسلمان جب تک قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار نہیں کریں گے کفار گستاخیوں سے باز نہیں آئیں گے صوبائی دارالحکومت کی ہزاروں مساجد میں بھی علماءکرام نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملعون امریکی پادریوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی، شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں اورفرانس میں پردہ پر پابندیوں کے خلاف شدید احتجاج کیاتحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ نے جڑانوالہ میں اجتماعی نماز جمعہ کے ہزاروں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم خواتین کے شرعی حجاب کی پابندی دوہرا معیار اور انسانی حقوق کے منافی ہے غیور مسلمان کبھی اسے قبول نہیں کریں گے صلیبی و یہودی حسد کی آگ میں جل کر قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں کر کے اپنا غصہ نکال رہے ہیں اسلام و مسلمانوں کے خلاف صلیبیوں ویہودیوں کی شدتیں جس قدر بڑھ رہی ہیں اتنا ہی تیزی سے امریکہ ویورپ میں اسلام کی دعوت پھیل رہی ہے پوپ و پادری مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی قوت دیکھ کرسخت بوکھلاہٹ سے دوچار ہیں لیکن ماضی کی طرح اب بھی وہ ایسی مذموم حرکتوں سے قرآن اور سیرت رسول ﷺ کے پیغام کو دنیا میں عام ہونے سے نہیں روک سکتے جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے جامع مسجد قبا اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں روکنے کے لئے مسلمان قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کریںصلیبی و یہودی منظم سازشوں اور منصوبہ بندی کے تحت جان بوجھ کر دنیا کا امن برباد کر رہے ہیں مسلم امہ متحد و بیدار ہو جائے تو کفار کو کبھی گستاخیوں کی جرا ¿ت نہیںہو گی انہوں نے کہاکہ مسلم حکمران ملعون پادری کی مذمت میں ایک دو بیان دے کر محض زبانی جمع خرچ سے کام نہ لیں مسلم امہ ان کے اس طرز عمل سے مطمئن نہیں ہے تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنماﺅں حافظ عبدالغفار روپڑی، مولٰنا سیف اللہ خالد، حافظ محمد مسعود ، مولٰنا محمد حسنین صدیقی، مولٰنا احمد سعید ملتانی،مولٰنا محمد یوسف ربانی، مولٰنا محمد رمضان منظور، مولٰنا ادریس فاروقی و دیگر نے لاہور میں مختلف مقامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور تمام انبیاءکی شان میں گستاخی کی سزا موت کا قانون پاس کروانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اقوام متحدہ اگر اس حوالہ سے کردار ادا نہیں کرتی تو مسلمان ملک ایسے اداروں سے الگ ہو جائیں اور اپنی الگ مسلم اقوام متحدہ اور مشترکہ دفاعی و معاشی نظام تشکیل دیے جائیں تاکہ صلیبیوں و یہودیوں کو قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں سے روکا جا سکے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کا قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرارداد پاس کر کے خاموشی سے بیٹھ جانا مسئلہ کا حل نہیںہے فیصل آباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور نے یہاںامریکہ و برطانیہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف منعقدہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم ممالک ملعون پادریوں کی گستاخیاں روکنے کیلئے گستاخ ملکوں سے ہر قسم کے معاہدے ختم کریں قرآن مجید کی توہین کرنیوالے ملعون پادری کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے تحریک حرمت رسول ﷺ،جمعیت علماءاسلام ، تنظیم اسلامی،جماعت اسلامی، جماعةالدعوة ، مجلس احرار، المحمدیہ سٹوڈنٹس و دیگردینی جماعتوں کی اپیل پر سرگودھا،جھنگ، ملتان، ساہیوال، مریدکے، پسرور،چنیوٹ،حیدرآباد، کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں میںبھی احتجاج کیا گیاتحریک حرمت رسول ﷺ میں شامل دینی جماعتوں کے قائدین و رہنماﺅں مولٰنا بشیر احمد خاکی، قاری گلزار احمد، خالد سیف الاسلام، حافظ محمد اکرم، حافظ طلحہ سعید، حافظ سیف اللہ ربانی، حافظ محمد اسمعٰیل و دیگر نے مختلف شہروں و علاقوں میں جلسوں، مظاہروں اور حرمت قرآن کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں قرآن کے قوانین کے نفاذ سے ہی امن کاقیام ممکن پوپ اور پادری امریکہ و یورپ میں اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے بوکھلا کر قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کا ارتکا ب کر رہے ہیں مسلم حکمران متحد و بیدار ہو کر کفار کی گستاخیوں کا منہ توڑ جواب دیں اور ڈالرو پاﺅنڈ کی غلامی سے نکل کر مشترکہ دفاعی نظام تشکیل دیئے جائیں۔