امریکہ و برطانیہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور فرانس میں پردہ پر پابندیوں کے خلاف دینی جماعتوں کا احتجاج جاری، تحریک حرمت رسول ﷺ کی کئی شہروں میں حرمت قرآن کانفرنسیں، ہزاروں افراد کی پردہ پر پابندیوں اور مسلمانوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت، عظمت قرآن اور حرمت رسول ﷺ کے دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے کا عزم، امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی، برقعہ پر پابندیوں سے یورپ کے انسانی آزادی کے دعووں کی قلعی بھی دنیا کے سامنے کھل کر بے نقاب ہو گئی ہے اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے بوکھلا کر صلیبی قوتوں نے مسلمانوں کے خلاف منظم مہم شروع کر رکھی ہے امریکہ و برطانیہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں مغرب کی اسی مہم کا حصہ ہیںمقررین کے خطابات تفصیلات کے مطابق ملعون امریکی پادری ٹیری جونز اور برطانوی ممبر پارلیمنٹ کی جانب سے (نعوذ بااللہ) قرآن پاک کی بے حرمتی اور فرانس میں پردہ پر پابندیوں اور مسلمانوں کی گرفتاریوں کے خلاف دینی جماعتوں کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے تحریک حرمت رسول ﷺ میں شامل دینی جماعتوں نے منگل کے دن بھی مختلف شہروں و علاقوں میں حرمت قرآن کانفرنسوں کا انعقاد کیا جس میں ہر طبقہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شریک ہو کر فرانس میں مسلم خواتین کے شرعی حجاب پر پابندیوں اور امریکہ و برطانیہ میں (نعوذ بااللہ) قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف سخت غم و غصہ کا اظہار کیا تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ اور ہیومن رائٹس فار جسٹس اینڈ پیس کے چیئرمین حافظ محمد مسعودنے کہاکہ امریکہ و یورپ اس بات سے سخت خوفزدہ ہیں کہ اسلام واحد مذہب ہے جس کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے لوگ تیزی سے مسلمان ہو رہے ہیں اور ان کا کلچر و ثقافت تبدیل ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ مسلمانوں کو مایوس اور بددل کرنے کے لئے کبھی (نعوذ بااللہ) قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں کرتے ہیں تو کبھی مساجد کے میناروں اورپردہ پر پابندیوں جیسے اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے لیکن صلیبی و یہودی ان مذموم سازشوں کے ذریعہ اسلام و مسلمانوں کی مضبوط ہوتی قوت کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے مظفر گڑھ میں تحریک حرمت رسول ﷺ کے زیر اہتمام ایک بڑی حرمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاری احمد سعید ملتانی، حافظ سیف اللہ اعظم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مغربی ممالک اب تک دنیا کو یہ کہہ کر گمراہ کرتے رہے ہیں کہ ان کے ملکوں میں ہر کسی کو انسانی و مذہبی آزادی حاصل ہے لیکن مسلمانوں کے خلاف ان کے حالیہ اقدامات سے ثابت ہو گیا ہے کہ ان کے یہ سارے دعوے جھوٹ پر مبنی تھے حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں کے خلاف صلیبیوں نے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے فیصل آباد، چکوال، منڈی بہاﺅالدین، چنیوٹ، لودھراں اور بہاولپور میںبھی تحریک حرمت رسول ﷺ کی طرف سے جلسوں اور حرمت قرآن کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاءکی جانب سے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنماﺅںمولٰنا غلام قادر سبحانی، طاہر طیب بھٹوی، حافظ محمد اکرم، خالد سیف الاسلام، مولٰنا محمد یوسف ربانی، قاری گلزار احمد، مولٰنا محمد یونس قصوری، مولٰنا محمد اکرم ربانی و دیگر نے خطاب کیا اور کہاکہ مغربی ممالک گٹھیا ہتھکنڈوں کے ذریعہ اسلام کی آواز اور دعوت کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کی تحریک پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔
|
