امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملعون پادری اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے بوکھلا کر قرآن پاک کی(نعوذ بااللہ) بے حرمتی کر کے اپنا غصہ نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں ، مسلم امہ قرآن پاک اور سیرت رسول ﷺ سے اپنا تعلق مضبوط بنائے یہود و نصاریٰ کا کلچر و ثقافت چھوڑ کر محمدی کلچر پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ، حکمران بھارت سرکار کی خوشنودی کیلئے کرکٹ ڈپلومیسی جیسی پالیسیاں اختیار کرنے کی بجائے مظلوم کشمیریوں کی مددوحمایت کا فریضہ سر انجام دیں مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے حکمران اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے گزشتہ روز جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوںنے کہا کہ صلیبیوں و یہودیوں نے اپنے خود ساختہ نظاموں و قوانین کے تحفظ اور فحاشی و عریانی کو فروغ دینے کے لئے آسمانی کتب میں تحریفات کیں اور انبیاءکی سیرت کو (نعوذ بااللہ) بگاڑا اور الزام تراشیاں کیں قرآن چونکہ انبیاءکی سیرت کا محافظ اور آسمانی کتب کی تصدیق کرتا ہے اس لئے صلیبی و یہودی حسد کی آگ میں جل کر قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں کر رہے ہیںانہوں نے کہاکہ اسلام و مسلمانوں کے خلاف صلیبیوں ویہودیوں کی شدتیں جس قدر بڑھ رہی ہیں اتنا ہی تیزی سے امریکہ ویورپ میں اسلام کی دعوت پھیل رہی ہے پوپ و پادری (نعوذبااللہ)قرآن کی مخالفت اس لئے کر رہے ہیں کہ لوگ اسلامی تعلیمات کے قریب نہ آئیں لیکن ماضی کی طرح اب بھی وہ ایسی مذموم حرکتوں سے قرآن اور سیرت رسول ﷺ کے پیغام کو دنیا میں عام ہونے سے نہیں روک سکتے حافظ محمد سعید نے کہا کہ صلیبیوں و یہودیوں نے اسلام ، قرآن اور نبی اکرم ﷺ کیخلاف توہین آمیز رویے اختیار کر رکھے ہیںجب تک مسلمان مساجد و مدارس تک محدود تھے کفار کی طرف سے ایسی کوئی حرکت نہیں کی گئی لیکن جب مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں اسلام کا پیغام دنیا میں عام ہونا شروع ہوا تو اللہ کے دشمن صلیبی پادریوں نے (نعوذباللہ)قرآن پاک اور سیرت رسولﷺ کو دنیا کے امن کیلئے خطرہ قرار دینا شروع کر دیا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ سے اپنے تعلق اور وابستگی کو مزید پختہ کریں ہمارے گھروں اور معاشروں میں قرآن و سنت کی تعلیمات نظر آنی چاہئیں قرآن کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ کی گستاخیوں کے واقعات سن کر بھی جس کی غیرت بیدار نہیں ہوتی اسے اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہیے ۔
|
