اپنی الگ مسلم اقوام متحدہ اور مشترکہ دفاعی و معاشی نظام تشکیل دیے جائیں ،علماءکرام

جمعہ 08اپریل2011

ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کی طرف سے (نعوذبااللہ) قرآن پاک کی بے حرمتی اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کے اعلان خلاف تحریک حرمت رسول ﷺپاکستان میں شامل دینی جماعتوں کی طرف سے گزشتہ روز ملک بھر کے مختلف شہروںو علاقوں میں زبردست احتجاج کیا گیا اور حرمت قرآن کانفرنسوں، جلسوں اور احتجاجی مظاہروںکا انعقاد کیا گیاجس میں سکولز ، کالجز ، یونیورسٹیز و دینی مدارس کے طلباءسمیت تمام تر شعبہ ہائے زندگی اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی علماءکرام اور دینی جماعتوں کے قائدین نے عظمت قرآن اور سیرت رسول ﷺ کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیا اور نماز جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کرتے ہوئے مسلم حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ ملعون پادری کی مذمت میں ایک دو بیان دے کر محض زبانی جمع خرچ سے کام نہ لیں مسلم امہ ان کے اس طرز عمل سے مطمئن نہیں ہے عالمی سطح پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور تمام انبیاءکی شان میں گستاخی کی سزا موت کا قانون پاس کروانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اقوام متحدہ اگر اس حوالہ سے کردار ادا نہیں کرتی تو مسلمان ملک ایسے اداروں سے الگ ہو جائیں اور اپنی الگ مسلم اقوام متحدہ اور مشترکہ دفاعی و معاشی نظام تشکیل دیے جائیں تاکہ صلیبیوں و یہودیوں کو قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں سے روکا جا سکے صوبائی دارالحکومت کی ہزاروں مساجد میں بھی علماءکرام نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملعون امریکی پادری کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صلیبیوں و یہودیوں نے اپنے خود ساختہ نظاموں و قوانین کے تحفظ اور فحاشی و عریانی کو فروغ دینے کے لئے آسمانی کتب میں تحریفات کیں اور انبیاءکی سیرت کو (نعوذ بااللہ) بگاڑا اور الزام تراشیں کیں قرآن چونکہ انبیاءکی سیرت کا محافظ اور آسمانی کتب کی تصدیق کرتا ہے اس لئے صلیبی و یہودی حسد کی آگ میں جل کر قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں کر کے اپنا غصہ نکال رہے ہیںانہوں نے کہاکہ اسلام و مسلمانوں کے خلاف صلیبیوں ویہودیوں کی شدتیں جس قدر بڑھ رہی ہیں اتنا ہی تیزی سے امریکہ ویورپ میں اسلام کی دعوت پھیل رہی ہے پوپ و پادری مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی قوت دیکھ کرسخت بوکھلاہٹ سے دوچار ہیں لیکن ماضی کی طرح اب بھی وہ ایسی مذموم حرکتوں سے قرآن اور سیرت رسول ﷺ کے پیغام کو دنیا میں عام ہونے سے نہیں روک سکتے تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ نے راولاکوٹ میںخطبہ جمعہ کے دوران کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں روکنے کے لئے مسلمان قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کریںصلیبی و یہودی منظم سازشوں اور منصوبہ بندی کے تحت جان بوجھ کر دنیا کا امن برباد کر رہے ہیں مسلم امہ متحد و بیدار ہو جائے تو کفار کو کبھی گستاخیوں کی جرا ¿ت نہیںہو گی اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جماعةالدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے جامع مسجد قبا آئی ایٹ میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کا قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرارداد پاس کر کے خاموشی سے بیٹھ جانا مسئلہ کا حل نہیںہے مسلم حکمران اسلامی ملکوں کا سربراہی اجلاس بلا کر مشترکہ لائحہ عمل طے کریں صلیبیوں ویہودیوں کی گستاخیاں روکنے کے لئے مسلمان قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کریں جماعةالدعوة کی طرف سے آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالہ سے اجتماعی خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صلیبی و یہودی قرآن دشمنی میں بہت بڑھ چکے ہیں اور ان کی قرآن و اسلام سے دشمنی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ قرآن ان کے جرائم سے پردہ چاک کرتا ہے اور جہاد کی تعلیم دیتا ہے جب عملی جہاد ہوتا ہے تو پھر رب کی نصرت آتی ہے اور بڑی بڑی قوتیں ٹوٹ جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ دنیا میں قرآن کے قوانین کے نفاذ سے ہی امن کاقیام ممکن ہےمریدکے، پسرور،چنیوٹ، سرگودھا،جھنگ، ملتان، ساہیوال، حیدرآباد، کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی تحریک حرمت رسول ﷺ،جماعت اسلامی، جماعةالدعوة ، جمعیت علماءاسلام پاکستان، تنظیم اسلامی، مجلس احرار، المحمدیہ سٹوڈنٹس و دیگردینی جماعتوں کی اپیل پر احتجاج کیا گیاتحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنماﺅں مولٰناسیف اللہ خالد، حافظ محمد مسعود ،مولٰنا بشیر احمد خاکی، قاری گلزار احمد، خالد سیف الاسلام، حافظ محمد اکرم، حافظ طلحہ سعید، حافظ سیف اللہ ربانی، حافظ محمد اسمعٰیل و دیگر نے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم ممالک ملعون پادریوں کی گستاخیاں روکنے کیلئے گستاخ ملکوں سے ہر قسم کے معاہدے ختم کریں قرآن مجید کی توہین کرنیوالے ملعون پادری کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے قرآن پاک کی بے حرمتی پر محض مذمتی قراردادیں کافی نہیں ملعون پادریوں کی گستاخیاں روکنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ پوپ اور پادری امریکہ و یورپ میں اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے بوکھلا کر قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کا ارتکا ب کر رہے ہیں مسلم حکمران متحد و بیدار ہو کر کفار کی گستاخیوں کا منہ توڑ جواب دیں اور ڈالرو پاﺅنڈ کی غلامی سے نکل کر مشترکہ دفاعی نظام تشکیل دیئے جائیں۔