امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلم ممالک ملعون پادریوں کی گستاخیاں روکنے کیلئے گستاخ ملکوں سے ہر قسم کے معاہدے ختم کریں پوپ اور پادری امریکہ و یورپ میں اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے بوکھلا کر قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کا ارتکا ب کر رہے ہیں مسلم حکمران متحد و بیدار ہو کر کفار کی گستاخیوں کا منہ توڑ جواب دیں اور ڈالرو پاﺅنڈ کی غلامی سے نکل کر مشترکہ دفاعی نظام تشکیل دیئے جائیں گزشتہ روز کارکنا ن و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمران نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ کے سلسلہ میں قائم اتحاد سے باہرنکل آئیں ملک میں موجود گستاخ ملکوں کے اڈ ے ختم کئے جائیں ملعون پادری امریکی حکومت، فوج اور پوپ کی سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں کر رہے ہیں مسلم حکمرانوں کے بزدلانہ کردار کی وجہ سے صلیبی گستاخیوں کی جرا ¿ت کر رہے ہیں پاکستانی حکمران دیگر اسلامی ممالک کو ساتھ ملا کر جرا ¿تمندانہ اقدامات اٹھائیں اور او آئی سی کا اجلاس بلا کر مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل و دیگر اداروں نے مسلمانوں کیخلاف دوہرا معیار اپنا رکھا ہے دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کا ڈھونڈرا پیٹنے والوں کو صلیبیوں کی مذہبی دہشت گردی کیوںنظر نہیں آتی اوباما انتظامیہ کی سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر مسلم حکمرانوں کو کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے امریکی نیو ورلڈ آرڈر افغانستان کے پہاڑوں میں دفن ہو چکا اب دنیا میں ورلڈ آرڈرامریکہ کا نہیں قرآن کا چلے گا ،عالمی سطح پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور تمام انبیاءکی شان میں گستاخی کی سزا موت کا قانون پاس کیا جائے،پاکستانی قوم کا بچہ بچہ حرمت قرآن کے تحفظ کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہے بین المذاہب ہم آہنگی کا ڈھونڈرا پیٹنے والے ہی دنیا کا امن برباد کر رہے ہیں حافظ محمد سعیدنے کہاکہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل عالمی سطح پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور تمام انبیاءکی شان میں گستاخی کے حوالہ سے کردار ادا نہیں کرتے تو مسلم حکمران ان اداروں سے الگ ہو جائیں اور اپنی الگ اقوام متحدہ بنا کر مشترکہ دفاعی نظام تشکیل دیے جائیں امیر جماعة الدعوة نے کہا کہ فلوریڈا کے چرچ میں ملعون امریکی پادری کی طرف سے اعلانیہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی سے ثابت ہو گیا کہ امریکی حکومت، فوج اور پوپ بینی ڈکٹ جیسے ان کے مذہبی پیشوا قرآن پاک کی بے حرمتی اور خاکے شائع کرنے والوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہوئے منظم منصوبہ بندی کے تحت ایسی گستاخانہ حرکتوں کا ارتکاب کیا جا رہا ہے مسلمان فرقہ واریت ترک کر کے قرآن و سنت پر متحد ہو جائیںاور بیرونی قوتوں کی غلامی سے نکل آئیں تو کفار کو کبھی گستاخیوں کی جرا ¿ت نہیں ہو گی۔
|
