امریکہ میں (نعوذ بااللہ)قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تحریک حرمت رسول ﷺ میں شامل جماعتوں کا فیصل چوک میں زبرست احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 25مارچ2011

امریکہ میں (نعوذ بااللہ)قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تحریک حرمت رسول ﷺ میں شامل جماعتوں کا فیصل چوک میں زبرست احتجاجی مظاہرہ، ملعون پادری اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی، مال روڈ حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے کے نعروں سے گونج اٹھا، عالمی سطح پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور تمام انبیاءکی شان میں گستاخی کی سزا موت کا قانون پاس کروانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، اسلامی ممالک کی سربراہی کانفرنس طلب کر کے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے، پوپ اور پادری سن لیں قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کے انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے ،ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرنے والوں نے ملک و ملت سے غداری کا ارتکاب کیابلیک واٹر کے درندوں کو ملک سے نکالا جائے مقررین کے خطابات تفصیلات کے مطابق ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کی طرف سے (نعوذ بااللہ) قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف چاروں صوبوں و آزاد کشمیر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے، علماءکرام نے خطبات جمعہ میں عظمت قرآن کے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی، مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں اور ملعون پادری کے خلاف مساجد کے باہر پرامن مظاہرے کئے گئے لاہور میں سب سے بڑا مظاہرہ فیصل چوک مال روڈ پر تحریک حرمت رسول ﷺ میں شامل جماعتوں جمعیت علماءاسلام(ف)، جماعةالدعوة ، تنظیم اسلامی ، جمعیت اہلحدیث و دیگر تنظیموں کی طرف سے مشترکہ طور پر کیا گیا جس میںلاہور کے گلی کوچوں سے تحریک حرمت رسول ، جماعة الدعوة ، جمعیت علمائے اسلام (ف) و دیگر جماعتوں کے مقامی ذمہ داران ، علماءکرام ، اور دینی مدارس کے اساتذہ اور شیوخ الحدیث کی قیادت میں پہنچتے رہے مساجد میں نماز جمعہ کے اختتام پر جوںجوں ریلیوں اور قافلوں میں شریک محبان رسول فیصل چوک اسمبلی ہال پہنچتے رہے دینی جماعتوں کے کارکنان اور عوام الناس کی بڑی تعداد مال روڈ پر جمع ہونا شروع ہو گئی احتجاجی مظاہرہ میں جمعیت علماءاسلام (ف) اور جماعةالدعوة کے کارکنان کی تعداد نمایاں نظر آئی اس موقع پر شرکاءکی جانب سے ملعون امریکی پادری و امریکہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اور ملعون پادریوں کے پتلے جلائے گئے مظاہرین نے ہاتھوں میںپلے کارڈز، کتبے اوربینرزاٹھا رکھے تھے جن پر عظمت قرآن کے حوالہ سے خوبصورت اور ایمان افروز تحریریں درج تھیں احتجاجی مظاہر ہ سے جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولٰنا محمد امجد خان، جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ خالد ولید، جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر، پیر سیف اللہ خالد، رانا نصر اللہ خان،علامہ محمد یونس حسن، قاری ثناءاللہ، مولٰنا ادریس فاروقی، مولٰنا عاصم مخدوم، شیخ محمد و دیگر نے خطاب کیا جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولٰنا محمد امجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے پاکستان میں ملعون پادری کی مذموم حرکت کیخلاف یوم احتجاج منایا جا رہا ہے قرآن امن و سلامتی کا ضامن ہے عالم مغرب گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ، قرآن کی توہین اور حجاب پر پابندی لگا کر بد امنی کو ہوا دیتا ہے وہ وقت قریب ہے جب قرآن کو جلانے والا اور امریکہ کے غلام خود جل کر عبرت کا نشان بنیں گے انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کا اسلام آباد میں کہنا کہ ہمارے آئین میں آزادی ہے سخت سے مذمت کرتے ہیں انکا آئین بغیرت ہے مسلمان غیرت مند ہیں قرآن کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے خون کے آخری قطرہ تک قرآن کا دفاع کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں اب حکمران امریکہ کی چاپلوسی سے باز رہیں قومی قیادت مولانا فضل الرحمن اور حافظ سعید کے حکم پر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کو بھی تیار ہے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ جلد واشنگٹن پر بھی قرآن کا پرچم لہرائے گا اس کے لئے ہمیں قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت ہےجماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ خالد ولید نے کہا کہ ملعون پادری ٹیری جونز کی قرآن پاک کی توہین اسکی بد حواسی اور امریکہ کی شکست کی دلیل ہے مسلم ممالک کے حکمرانوں نے اگر غیرت و حمیت کا مظاہرہ کیا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا حکمران اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھائیں آج پوری دنیا میں کفر پست ہورہاہے اور اسلام سر بلند ہو رہا ہے انہوںنے کہا کہ امت مسلمہ کے غیور نوجوانون میدان میں آچکے ہیں جو قرآن کی عظمت کیلئے مرمٹنے پر بھی تیار ہیں جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ امریکہ کے ڈالروں پر پلنے والی این جی اوز کا قرآن مجید کی بے حرمتی پر خاموشی افسوسناک ہے شریف برادران بھی بے حس ہو چکے ہیں مگر قرآن کے غلام آج بھی موجود ہیں قرآن کے قانون کو نافذ کرنے کیلئے اور وائٹ ہاﺅس پر اسلام کا پرچم لہرانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے جمعیت علماءاسلام ( ف) کے رہنما مولانا سیف الدین سیف نے کہا کہ قرآن جلنے کیلئے نہیں پھیلنے کیلئے آیا ہے امریکہ میں گرجے ، مساجد میں تبدیل ہورہے ہیں قرآن کی حقانیت ثابت ہو رہی ہے اگر گستاخ رسول ﷺ دنیا میں رہنے کے قابل نہیں تو گستاخ قرآن بھی اپنے انجام کو پہنچے گا اور قرآن کا پیغام اونچا ہوگا جامعہ منظور الاسلامیہ کے مہتمم پیر سیف اللہ خالد نے کہا کہ قرآن بلند ہونے کیلئے آیا ہے ملعون پادری کی حرکت سے قرآن کی عظمت میں کوئی فرق نہیں آیا قرآن مسلمانوں کو عظمت دینے کیلئے آیا ہے جلد امریکہ کے تمام خواب خاک میں مل جائیں گے اور قرآن کی عظمت مزید بلند ہوگی جمعیت علماءاسلام (س) کے رہنما مخدوم منظور احمد نے کہا کہ حضرت عیسیٰ کی بے حرمتی پر پوپ نے احتجاج کیا اورکہاکہ گستاخ کی سزا موت ہے تو قرآن کی توہین پر پوپ کی زبان کیوں بندہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کافروں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے اگر ملعون پادری سے انتقام لیا گیا تو کتے اسے نوچ کر کھائیں گے اور وہ دنیا کے لیے عبرت کا نشان بنے گا جماعة الدعوة لاہور کے رہنما مولانا ادریس فاروقی نے کہا کہ کافر پھونکوں سے اسلام کو مٹانا چاہتے ہیں مگر آج مسلمان بیدار ہیں اور تلوار والا پرچم بلند کر کے میدانوں میں نکلے ہیں اسلام کا دشمن امریکہ مر مٹ رہا ہے وہ جلد دنیا سے بھی مٹ جائے گا صرف اسلام بچے گا جو غالب ہونے کیلئے آیا ہے انہوںنے کہا کہ آج ہم نے عزم کر لیا ہے جب تک جسم میں جان منہ میںزبان ہے خون کے آخری قطرے تک حرمت رسول ﷺ ، حرمت قرآن کیلئے اپنا تن من دھن قربان کریں گے انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنما علامہ محمد یونس حسن نے کہا کہ اب امت مسلمہ میدان میں آچکی پاکستان کے حکمران غیرت کا مظاہرہ کریں وگرنہ عوام انہیں اقتدار سے نکال باہر کریں گےمرکزی جمعیت اہلحدیث لاہور کے امیر رانا نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ و یورپ اور محمد عربی ﷺ کے پیروکاروں کے درمیان جنگ کا آغاز ہو چکا ہے امریکی سفیر کو احتجاجاً ملک بدر کر کے حکمران اپنی ایمانی غیرت کا ثبوت دیںجمعیت علماءاسلام لاہور کے امیر قاری ثناءاللہ نے کہا کہ امریکہ دنیا میں ذلیل و رسوا ہوگا توہین قرآن کرنے والے رب کی عبرتناک پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے امریکی ایجنٹوں کو ہر میدان میںمتحد ہو کر شکست دیں گے جماعت اہلحدیث کے رہنما شیخ محمداورجماعة الدعوة کے حافظ ثناءاللہ فاروقی و دیگر نے بھی خطاب کیا تحریک حرمت رسول ﷺ کے مشترکہ مظاہرہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی شرکاءکی طرف سے امریکی ریمنڈ ڈیوس جیسے ملک میں موجود سینکڑوںبلیک واٹر کے درندوں کو فی الفور ملک سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا گیا لاہور کی طرح مریدکے، پسرور،سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، جہلم، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازیخان، ڈیرہ اسمٰعیل خان، رحیم یار خان، حیدرآباد، کراچی، کوئٹہ، خوشاب، سرگودھا، میر پور، کوٹلی، مظفرآباداور دیگر شہروں میں بھی تحریک حرمت رسول ﷺ، جمعیت علماءاسلام (ف)، جماعةالدعوة ، تنظیم اسلامی، مجلس احرار، المحمدیہ سٹوڈنٹس و دیگردینی جماعتوں کی اپیل پر یوم احتجاج منایا گیا اور مظاہروں، ریلیوں، جلسوں اور حرمت قرآن کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا