حرمت قرآن کا تحفظ اپوزیشن یا حکومت نہیں تمام مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے،پروفیسر حافظ محمد سعید

جمعرات24مارچ2011

جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ حرمت قرآن کا تحفظ اپوزیشن یا حکومت نہیں تمام مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے اس تحریک میں ہر مسلمان کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ، تحفظ حرمت قرآن کی تحریک کو گلی محلے کی سطح پر منظم کیا جائےگا جماعة الدعوة کے کارکنان ملک بھر کے کونے کونے میں جا کر مسلمانوں کو متحد و بیدار کرنے کا فریضہ سر انجام دیں ، پاکستانی قوم آج جمعہ کو ملک گیر احتجاج کے دوران ہونیوالے مظاہروں ، ریلیوں اور حرمت قرآن کانفرنسوںمیں بھر پور انداز میں شریک ہو کر غیرت ایمانی کا ثبوت دے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز مرکز القادسیہ چوبرجی میں جماعة الدعوة کے مرکزی و صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جماعة الدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی ، مولانا امیر حمزہ ، مولانا سیف اللہ خالد، حافظ محمد مسعود ، محمد یحییٰ مجاہد ، مولانا حسنین صدیقی ، حافظ خالد ولید و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ملعون پادری ٹیری جونز کی گستاخیوں کیخلاف جاری ملک گیر تحریک کا جا ئزہ لیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ حرمت قرآن کے تحفظ کیلئے پورے ملک میں جلسوں ، حرمت قرآن کانفرنسوں ، احتجاجی مظاہروں ، ریلیوں اور سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گاامیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوپ اور پادری دنیا میں اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے بوکھلا کر قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخی جیسی حرکتوں کا ارتکاب کر رہے ہیں لیکن ان کی ایسی مذموم حرکتوں سے اسلام کی دعوت کو پھیلنے سے نہیں روکا جا سکتامسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں وہ وقت قریب ہے کہ جب پوری دنیا میں اسلام کا غلبہ ہوگا اور اللہ کے قرآن کی حکمرانی ہوگی انہوں نے پاکستان قوم سے اپیل کی کہ وہ آج ملعون پادری ٹیری جونز کیخلاف چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میںہونیوالے مظاہروں ، حرمت قرآن کانفرنسوں اور ریلیوں میں مسلمان بھر پور انداز میں شریک ہوں تاکہ دنیا بھر کے صلیبیوں و یہودیوں کو پیغا م دیا جا سکے کہ مسلمان کا بچہ بچہ کٹ سکتا ہے قرآن پاک کی بے حرمتی اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا۔