تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کی اپیل پر ملعون امریکی پادری ٹیری جونزکی جانب سے قرآن پا ک کی (نعوذ بااللہ) بے حرمتی کے خلاف دینی جماعتیںجمعہ کے دن ملک بھر میں مظاہروں، ریلیوںاور حرمت قرآن کانفرنسوں کا انعقاد کریں گی

جمعرات24مارچ2011

تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کی اپیل پر ملعون امریکی پادری ٹیری جونزکی جانب سے قرآن پا ک کی (نعوذ بااللہ) بے حرمتی کے خلاف دینی جماعتیںجمعہ کے دن ملک بھر میں مظاہروں، ریلیوںاور حرمت قرآن کانفرنسوں کا انعقاد کریں گی مرکزی قیادت کی طرف سے احتجاج میں تمام دینی و سیاسی جماعتوں کو شریک کرنے کے لئے ضلعی و صوبائی ذمہ داران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ملک گیر یوم احتجاج کے دوران مساجد کے باہر پرامن مظاہرے کئے جائیں گے، خطبات جمعہ میں مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں گی اور علماءکرام حرمت قرآن ﷺ کے موضوع پر خطبات جمعہ دیں گے تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئرمولٰنا امیر حمزہ،امیر تنظیم اسلامی حافظ محمدعاکف سعید ،مرکزاہلسنت کے سربراہ علامہ احمد علی قصوری ،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینئر نائب امیرعلامہ زبیر احمد ظہیر،جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی ،جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد امجد خان،رکن اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر مولانا محمد شفیع جوش ،شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین سید نو بہار شاہ ،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما علامہ علی غضنفر کراروی، مولانا سیف الدین سیف، قاری محمد یوسف احرار ، مولٰنا محمد حسنین صدیقی، حافظ خالد ولید ، مولانا محمد عاصم مخدوم و دیگرنے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے دن تحفظ حرمت قرآن کے حوالہ سے ہونے والے پروگراموں میں بھرپور انداز میں شریک ہوکر غیرت ایمانی کا ثبوت دیں تحریک حرمت رسول ﷺ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں تحریک کے مقامی ذمہ داران تحصیلی و ضلعی سطح پر مظاہروں ، ریلیوں اور حرمت قرآن کانفرنسوں کا ا انعقاد کر رہے ہیں جس میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے محبان رسول ﷺ شرکت کریں گے دریں اثناءتحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کی طرف سے گزشتہ روز بھی ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کی طرف سے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور حرمت قرآن کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیاجس میں شمع رسالت کے پروانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حرمت قرآن کے تحفظ کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کا عزم کیا گیا مقررین نے اپنے خطابات میں کہاکہ ملعون پادری کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی دنیا کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی سازش ہے مسلم حکمرانوں کو امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرنی چاہیے۔