ملعون پادری نے امریکی حکومت اور فوج کی سرپرستی میں اس دریدہ دہنی کا ارتکاب کیا ہے، حافظ محمد سعید

منگل22مارچ2011

جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ حکمران عالمی سطح پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین انبیاءکی شان میں گستاخی کی سزا موت کا قانون پاس کروانے کی کوشش کریں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اس حوالہ سے کردار ادا نہیں کرتے تو مسلم حکمران ان اداروں سے الگ ہو جائیں اور اپنی الگ اقوام متحدہ بنا کر مشترکہ دفاعی نظام تشکیل دیے جائیں پاکستانی قوم جمعہ کو ملک گیر احتجاج میں بھر پور انداز میں شریک ہو کر غیرت ایمانی کا ثبوت دے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ کے سلسلہ میں قائم اتحاد سے باہرنکل آئیں ملک میں موجود گستاخ ملکوں کے اڈ ے ختم کئے جائیں پوپ اور پادری امریکہ و یورپ میں اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے بوکھلا کر قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کا ارتکا ب کر رہے ہیں مسلم حکمران متحد و بیدار ہو کر کفار کی گستاخیوں کا منہ توڑ جواب دیں اور ڈالر اور پاﺅنڈ کی غلامی سے نکل کر مشترکہ دفاعی نظام تشکیل دیئے جائیں حافظ محمد سعید نے کہاکہ ملعون امریکی پادری کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف جمعہ کو پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا پاکستانی قوم جلسوں،مظاہروں اور ریلیوں میں بھرپور انداز میں شرکت کرے تاکہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ کوئی ادنیٰ سے ادنیٰ مسلمان بھی قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا انہوں نے کہاکہ صلیبی و یہودی جان بوجھ کر منظم سازشوں کے تحت دنیا کے امن کو برباد کر رہے ہیں ملعون پادری نے امریکی حکومت اور فوج کی سرپرستی میں اس دریدہ دہنی کا ارتکاب کیا ہے پاکستانی حکمران دیگر اسلامی ممالک کو ساتھ ملا کر جرا ¿تمندانہ اقدامات اٹھائیں اور او آئی سی کا اجلاس بلا کر مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل و دیگر اداروں نے مسلمانوں کیخلاف دوہرا معیار اپنا رکھا ہے دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کا ڈھونڈرا پیٹنے والوں کو صلیبیوں کی مذہبی دہشت گردی کیوںنظر نہیں آتی اوباما انتظامیہ کی سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر مسلم حکمرانوں کو کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے۔