ملعون امریکی پادری کی طرف سے (نعوذ بااللہ) قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلمانوں کا دنیا بھر میں احتجاج جاری

منگل22مارچ2011

ملعون امریکی پادری کی طرف سے (نعوذ بااللہ) قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلمانوں کا دنیا بھر میںجاری احتجاج شدت اختیار کر گیا،امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ نے ملعون پادریوں کی گستاخیو ں پر چپ سادھ لی،تحریک حرمت رسول ﷺ کے ہنگامی اجلاس میں دینی و سیاسی جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ،  بدھ کو پریس کلب کے باہر مظاہرہ ہوگا ، جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان، چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہروںاور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، ملعون پادری ٹیری جونز کو قتل کرنیوالے کو 10کروڑ روپے انعام دیا جائے گا ، طلبائ، وکلاءاور تاجروں سمیت تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد حرمت قرآن کے تحفظ کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، صلیبی ویہودی عراق و افغانستان میں بدترین شکست سے بوکھلا کر اوبامہ انتظامیہ اور پوپ کی سرپرستی میں گستاخانہ حرکتوں کا ارتکاب کر رہے ہیں، قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے صلیبیوں و یہودیوں کی گستاخیاں روکنے کے لئے مسلمان جہادکا راستہ اختیار کریں اجلاس کے دوران دینی و سیاسی قائدین کی گفتگو تفصیلات کے مطابق ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کی طرف سے (نعوذ بااللہ) قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں دینی وسیاسی جماعتوں کے قائدین کا ایک اہم اجلاس ہواجس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینئر نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر،جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولٰنا محمد امجد خان، امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی،شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین پیر نوبہار شاہ، علامہ علی غضنفر کراروی،جامعہ منظورالاسلامیہ کے مہتمم پیر سیف اللہ خالد، تنظیم اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما مرزا محمد ایوب بیگ، مولٰنا سیف الدین سیف،جامعہ اشرفیہ کے مولانا فہیم الحسن تھانوی ، مجیب الرحمن انقلابی ، جمعیت علماءپاکستان لاہور کے امیر ملک بشیر احمد نظامی، جماعت اسلامی کے رہنما حافظ انور ساجد، مجلس احرار کے رہنما مولٰنا محمد یوسف احرار،تحریک فیضان اولیاءلاہور کے صدر پیر اختر رسول قادری،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنماعلامہ اسد اللہ فاروق، جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنما مولٰنا حسین احمد اعوان، ناظم اعلیٰ جامعہ فتحیہ اچھرہ حافظ میاں عفان، ہیومن رائٹس فار جسٹس اینڈ پیس کے چیئر مین حافظ محمد مسعود،جمعیت علماءاسلام (س) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولٰنا محمد عاصم مخدوم، محمد یحییٰ مجاہد، حافظ خالد ولید، رانا نصر اللہ خان، مولٰنا رمضان منظور و دیگر نے شرکت کی اجلاس کے دوران ملعون امریکی پادری کے (نعوذ بااللہ) قرآن پاک جلانے کے گستاخانہ اقدام کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیل سے غوروخوض کیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے پلیٹ فارم سے جلد ملک بھر کی دینی و سیاسی جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا جس میں صلیبیوں و یہودیوں کی گستاخیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے قومی سطح پر متفقہ لائحہ عمل ترتیب دے کر مسلم امہ کے سامنے رکھا جائے گااجلاس کے دوران اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ 25مارچ جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایاجائے گا

، قریہ قریہ شہر شہر احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، جلسوں ، سیمینارز اور حرمت قرآن کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گااور یہ سلسلہ عالمی سطح پر قرآن پاک اور تمام انبیاءکی شان اقدس میں گستاخی کی سزا کا قانون پاس کروانے تک جاری رکھا جائے گا اجلاس کے اختتام پر تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستا ن کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ نے اجلاس میں شریک دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بین المذاہب رواداری کا ڈھنڈورا پیٹنے والے دنیا کا امن برباد کرنے میں لگے ہوئے ہیںفلوریڈا کے چرچ میں ملعون امریکی پادری کی طرف سے اعلانیہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی سے ثابت ہو گیا کہ امریکی حکومت، فوج اور پوپ بینی ڈکٹ جیسے ان کے مذہبی پیشوا قرآن پاک کی بے حرمتی اور خاکے شائع کرنے والوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہوئے منظم منصوبہ بندی کے تحت ایسی گستاخانہ حرکتوں کا ارتکاب کیا جا رہا ہے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اگر صلیبیوں کی مذہبی دہشت گردی روکنے کے لئے کردار ادا نہیں کرتے تو مسلم حکمران ان اداروں سے الگ ہو جائیں مسلمانوں کو ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے عالمی سطح پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور تمام انبیاءکی شان میں گستاخی کی سزا موت کا قانون پاس کیا جائے انہوں نے کہاکہ طلبائ، وکلائ، تاجروں، سول سوسائٹی، کسانوں اور زمینداروں سمیت تمامتر مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لئے چلائی جانے والی تحریک میں بھرپور حصہ لیں صلیبی و یہودی قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکے شائع کرنے جیسی مذموم حرکتوں کا ارتکاب کر کے مسلمانوں کو ان گستاخیوں کا عادی بنانا چاہتے ہیں مسلم امہ کو ٹیری جونز جیسے گستاخوں کو بھرپور جواب دے کر دنیا پر ثابت کر دینا چاہیے کہ کوئی ادنیٰ سے ادنیٰ مسلمان قرآن کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں (نعوذ بااللہ) گستاخیوں پر کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتادریں اثناءتحریک حرمت رسول ﷺ ، جماعةالدعوة ، المحمدیہ سٹوڈنٹس اور دیگر مذہبی و طلباءتنظیموں کی طرف سے گزشتہ روز ملک بھر کے مختلف شہروں و علاقوں میں فلوریڈا کے چرچ میں (نعوذ بااللہ) قرآن پاک جلائے جانے کے واقعہ پر زبردست احتجاج کا سلسلہ جاری رہا کئی شہروں میں جلسوں اور حرمت قرآن کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیاعلماءکرام، دینی جماعتوں کے قائدین اور خطباءحضرات نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلہ میں قائم اتحاد سے نکل کر قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کا فریضہ سر انجام دے وگرنہ اقتدار سے الگ ہو جائیںغیور پاکستانی قوم امریکی ایجنڈے پر عمل پیراحکمرانوں کا اقتدار میں رہنا قبول نہیں ہے علماءکرام نے مسلم امہ پر زور دیا کہ وہ صلیبیوں و یہودیوں کی گستاخیاں روکنے کے لئے جہاد کا راستہ اختیار کریں قربانیاں و شہادتیں پیش کئے بغیر ملعون پادری گستاخانہ حرکتوں سے باز نہیں آئیں گے امریکی سرپرستی میں پوپ اور پادری اسلام و مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر کے دنیا میں پھیلتی ہوئی دعوت کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے وہ وقت قریب ہے جب پوری دنیا پر ان شا ءاللہ اسلام کا غلبہ ہو گااور قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں کرنے والوں کو سر چھپانے کو جگہ نہیں ملے گی۔