ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کی طرف سے (نعوذ بااللہ) قرآن پاک جلانے کے واقعہ پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں زبردست اشتعال پھیل گیا، دینی و سیاسی جماعتوںکے قائدین اور عوام کا شدید ردعمل،تحریک حرمت رسول ﷺ نے 22مارچ کو دینی و سیاسی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کی طرف سے (نعوذ بااللہ) قرآن پاک جلائے جانے کے واقعہ پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے شدید غم و غصہ اور امریکہ کے خلاف سخت نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان نے منگل 22مارچ کو دینی و سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں آئندہ کے لئے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ نے کہا ہے کہ ملعون امریکی پادری ٹیر ی جونز کہتا ہے کہ میں نے امت مسلمہ کو چیلنج کیا تھا لیکن کسی نے کوئی جواب نہیں دیا یہ سراسر جھوٹ ہے میں نے خود تحریک حرمت رسول ﷺ کے پلیٹ فار م سے ملعون پادری ٹیری جونز کو خط لکھا تھا اور اسے چیلنج کیا تھا کہ تم اس سلسلہ میں میرے ساتھ مناظرہ کر لو میں فلوریڈا میں تمہارے چرچ آنے کو تیار ہوں مگر اس کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہمارے پاس ملعون پادری کو بھجوائے گئے خط اور اس کیطرف سے وصول کئے گئے خط کی رسید بھی ریکارڈ کے طور پر موجود ہے انہوں نے کہاکہ میں اب بھی ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنی بائبل لے آئے میں قرآن پاک لے آتا ہوں اور فلوریڈا کے چرچ سمیت دنیا کے جس خطہ میں وہ چاہے میں آکر مناظرہ کرنے کو تیا ر ہوںساری دنیا کو معلوم ہو جائے گا کہ سچا کون ہے اور جھوٹا کون ہے مولٰنا امیر حمزہ نے کہاکہ ہم نے تحریک حرمت رسول ﷺ کے پلیٹ فارم سے پوپ بینی ڈکٹ اور لارڈ آف کنٹربری کو بھی خطو ط لکھے تھے جس میں ملعون پادری کے قرآن پاک پر لگائے جانے والے (نعوذ بااللہ) الزامات کے جوابات دیے گئے تھے اور ان کی اپنی تحریف شدہ بائبل کے حوالے دے کر ثابت کیا گیا تھا کہ ان کی کتب میں کس طرح انبیاءکی توہین کی گئی ہے مگر ان کی طرف سے بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنماﺅں پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، حافظ محمد عاکف سعید، علامہ زبیر احمد ظہیر، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، قاری محمد یعقوب شیخ ، مولانا محمد شفیع جوش ، حافظ عبدالغفار روپڑی ، مولانا محمد امجد خان، سید نو بہار شاہ ، علامہ علی غضنفر کراروی، مولانا سیف الدین سیف، قاری محمد یوسف احرار ، مولٰنا محمد حسنین صدیقی، حافظ خالد ولید ، مولانا محمد عاصم مخدوم و دیگرنے ملعون پادری کی طرف (نعوذ بااللہ) قرآن پاک جلانے کے واقعہ پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوپ اور پادری امریکہ و یورپ میں اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے بوکھلا کر قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کا ارتکا ب کر رہے ہیں مسلم حکمران متحد و بیدار ہو کر کفار کی گستاخیوں کا منہ توڑ جواب دیں اور ڈالر اور پاﺅنڈ کی غلامی سے نکل کر مشترکہ دفاعی نظام تشکیل دیئے جائیں مسلمان قرآن پاک اور نبی اکرمﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے کہاکہ ملعون امریکی پادری ٹیری جونز نے قرآن پاک کو جلا کر تیسری عالمی جنگ بھڑکانے کی کوشش کی ہے یہ مسلمانوں کے خلاف کھلی جنگ ہے ساری دنیا کے مسلمانوں کو قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لئے متحد و بیدار ہو جانا چاہیے۔
|
