تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان میں ناموس رسالت قانون ختم کرنے کے حوالہ سے پیش کردہ قرارداد پرشدید ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں اقوام متحدہ اور امریکی صدر اوبامہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں پاکستانی حکومت پر دباﺅ بڑھائیں گزشتہ روز تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردہ قرارداد سے ثابت ہو گیا کہ شہباز بھٹی کے قتل میں خود امریکہ اوراس کے بلیک واٹرجیسے ادارے ملوث ہیںجو تحفظ حرمت رسول ﷺ کے حوالہ سے چلائی جانے والی پرامن تحریک کی کامیابی کے بعد تحفظ ناموس رسالت قانون کو ایک بار پھر متنازعہ بناکر پاکستان پر اسے ختم کرنے کے لئے دباﺅ بڑھانا چاہتے تھے انہوں نے کہاکہ مذہبی آزادی کی بات کرنے والے امریکہ کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ اقلیتوں کو پاکستان میں سب سے زیادہ حقوق حاصل ہیں اور وہ آزادانہ طریقہ سے اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرتے ہیں لیکن اگر امریکہ اور ان کے پوپ و پادری شان رسالت ﷺ میں(نعوذبااللہ) گستاخی کو آزادی تصور کرتے ہیں تو یہ آزادی نہیں مذہبی دہشت گردی ہے جس کے ارتکاب کی مسلمان کسی کواجازت نہیں دیں گے نبی اکرم ﷺ کی حرمت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ادنیٰ سے ادنیٰ مسلمان بھی سب کچھ برداشت کر سکتا ہے مگر شان رسالت ﷺ میں گستاخی کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا مولٰنا امیر حمزہ نے کہاکہ امریکہ اس طرح کی مذموم حرکتیں کر کے تہذیبوں کے تصادم کو خود فروغ دے رہا ہے تحریک حرمت رسول ﷺعالمی سطح پر تمام انبیاءکی شان میں گستاخی کی سز ا ئے موت کا قانون پاس کروانے کی کوششیں جاری رکھے گی۔
|
