تحریک ناموس رسالت ، تحریک حرمت رسول ﷺ و دیگر دینی جماعتوں کی طرف سے قانون توہین رسالت ﷺ کے حق میں ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک بہت بڑی تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی نکالی گئی جس میں لاہور سمیت دیگر شہروں ، دیہاتوں و علاقوں سے سکولز ، کالجز ، یونیورسٹیز و دینی مدارس کے ہزاروں طلباءسمت تاجروں ، وکلاء، کسانوں ، زمینداروں ، سول سوسائٹی اور دیگر تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر شرکاءمیں زبردست جوش وجذبہ اور بہترین نظم و ضبط دیکھنے میں آیا اہل لاہور کی طرف سے ریلی کے شرکاءسے بھر پور یکجہتی کیا گیا ریلی میںشریک ہونے کیلئے لاہور کے گلی کوچوں سے تحریک ناموس رسالت ﷺ ، تحریک حرمت رسول ﷺ ، جماعة الدعوة ، جماعت اسلامی ، جمعیت علمائے اسلام ، جمعیت علمائے پاکستان و دیگر جماعتوں کے مقامی ذمہ داران ، علماءکرام ، اور دینی مدارس کے اساتذہ و شیوخ الحدیث کی قیادت میں پہنچتے رہے جوںجوں ریلیوں اور قافلوں میں شریک محبان رسولﷺ ناصر باغ پہنچتے رہے دینی جماعتوں کے کارکنان اور عوام الناس کا کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر مال روڈ پر جمع ہونا شروع ہوگیا تحفظ ناموس رسالت ﷺ میں شریک ہونے والا سب سے پہلا قافلہ جماعة الدعوة کے ہزاروں کارکنان پرمشتمل تھا جو جماعة الدعوة کے رہنماﺅں مولانا امیر حمزہ ، قاری محمد یعقوب شیخ ، مولانا حسنین صدیقی و دیگر رہنماﺅں کی قیادت میں مرکز القادسیہ سے ناصر باغ پہنچا ریلی کے لاکھوں شرکاءنے ہاتھوں میں کتبے ، بینرز ، پلے کارڈ اور کلمہ طیبہ والے پرچم اٹھا رکھے تھے اس دوران شمع رسالت ﷺ کے پروانوں کی جانب سے لگائے جانیوالے فلگ شگاف نعروں کی بدولت مال روڈ سمیت پورا لاہور حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے اور گستاخ رسول ﷺ کا ایک الجہاد الجہاد ، کے نعروں سے گونج اٹھا شرکاءکی طرف سے ہاتھوں میں اٹھائے گئے بینرز ، پلے کارڈز اور کتبوں پر رسل پیغمبر رب کی داعی گستاخان انبیاءکی شامت آئی ، محمد عربی ﷺ کی نرالی شان، تن من اور دھن قر بان ، گستاخان رسولﷺ سے جنگ تحریک حرمت رسول ﷺ کے سنگ ، رسل پیغمبر خیر الا نام ﷺ توہین کنندہ کا موت انجام اور توہین رسالت پر بکنے والی گندی زبانیں گدی سے پکڑ کر کھینچ لی جائیں گی جیسی تحریریں درج تھیں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی قیادت مولانا فضل الرحمن ، سید منور حسن ، حافظ محمد سعید ، صاحبزادہ ابو الخیر زبیر ، لیاقت بلوچ ، مولانا امیر حمزہ ، قاری محمد یعقوب شیخ، مولانا امجد خان ، نذیر احمدجنجوعہ و دیگر رہنماﺅں نے کی اس دوران تحریک ناموس رسالت ﷺ اور تحریک حرمت رسول ﷺ میںشامل جماعتوں کے مقامی قائدین ولولہ انگیز خطابات کے ذریعے محبان رسول ﷺ کے دلوں کو گرماتے رہے تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی شروع ہونے میں ابھی وقت باقی تھا کہ رش بہت زیادہ بڑھ جانے کے باعث ریلی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک نکالی جانیوالی ریلی میں جماعة الدعوة ، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنان کی تعداد نمایاں نظر آئی ریلی کے ہزاروں شرکاءنے ہاتھوں میں کلمہ طیبہ والے پرچم تھام رکھے تھے جن کے ایک ساتھ لہرانے سے بڑا دلفریب منظر دیکھنے میں آیا لاکھوں افراد کی شرکت سے تاحد نگاہ ہر طرف سر ہی سر نظر آرہے تھے یہ لاہور کی تاریخ کا ایک بہت بڑا پروگرام تھا جس میں لاکھوں محبان رسول ﷺ شرکت کی ریلی کے سلسلہ میں سیکیورٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے تھے جماعة الدعوة ، جے یو آئی (ف) جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے پاکستان کے کارکنان سیکیورٹی انتظامات میں بھی پیش پیش نظر آئے ناموس رسالت ﷺ ریلی کے لاکھوں شرکاءانتہائی آہستہ رفتار میں چلتے ہوئے اسمبلی ہال پہنچے جہاں فیصل چوک میں باقاعدہ طور پر بہت بڑے اور تاریخی جلسہ عام کاانعقاد کیا گیا ۔
|

