تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی میں جماعة الدعوة کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی لاہور اور دیگر شہروں سے جماعة الدعوة کے ضلعی و زونل ذمہ داران قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے مرکز القادسیہ پہنچے جہاں سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماﺅں مولانا امیر حمزہ ، قاری محمد یعقوب شیخ ، مولانا محمد حسنین صدیقی، محمد یحییٰ مجاہد ، حافظ خالد ولید ، مولانا رمضان منظور و دیگر کی قیادت میں ناصر باغ پہنچے اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی میں شریک ہوئے ریلی میں شریک ہونے والا یہ بہت بڑا قافلہ تھا جس میں طلباء، وکلاءتاجروں سمیت تمام تر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شامل تھے جماعة الدعوة کی طرف سے تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی میں جلسہ عام میں شرکت کے حوالہ سے زبردست تشہیری مہم چلائی گئی تھی پورے مال روڈ، لیک روڈ چوبرجی ودیگر عام شاہراہوں پر دونوں اطراف میں کلمہ طیبہ والے پرچم ،ہور ڈنگزاور بینرز لگائے گئے تھے کلمہ طیبہ والے پرچم لہرانے سے زبردست منظر دیکھنے میں آیا ۔
|
