تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ملعون پادری ٹیری جونزکو امریکی حکومت اور پوپ کی سرپرستی حاصل ہے پاکستان ، سعودی عرب و دیگر مسلم ممالک متحد ہو کر صلیبیوں و یہودیوں کی گستاخیوں کا منہ توڑ جواب دیںقرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیاں منظم منصوبہ بندی کے تحت کی جا رہی ہیں مسلم امہ توہین قرآن اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں کے واقعات پر خاموش نہیں رہے گی ، فیصل آباد میں 23جنوری کوبڑی حرمت رسول ﷺ کانفرنس ہو گی جس میں تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے گزشتہ روز تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ، حافظ محمدعاکف سعید ، علامہ احمد علی قصوری ،علامہ زبیر احمد ظہیر، قاری محمد یعقوب شیخ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا محمد شفیع جوش ،حافظ عبدالغفار روپڑی ، مولانا محمد امجد خان، سید نو بہار شاہ ، علامہ علی غضنفر کراروی، مولانا سیف الدین سیف، قاری یوسف احرار ، حافظ خالد ولید ، مولانا محمد عاصم مخدوم و دیگرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ کی طرف سے پہلے بھی گوانتاناموبے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا گیا اب بھی ملعون امریکی پادری ٹیری جونزکی طرف سے جو گستاخانہ اعلانات کئے جارہے ہیں اس کے پیچھے بھی امریکی حکومت، فوج اور عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ کا ہاتھ ہے صلیبی و یہودی مسلمانوں کے مقابلہ میں شکست سے بوکھلا کر قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں جیسی گھٹیا حرکتیں کر رہے ہیں مسلم حکمرانوں کو ان گستاخیوں پر کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے خاص طور پر پاکستانی حکمرانوں کو دیگر مسلم حکمرانوں کو ساتھ ملا کر مشترکہ اور مضبوط مﺅقف اختیار کرنا چاہیے اپنے سفارت خانوں کو متحرک کرنا چاہیے اور عالمی سطح پر توہین انبیاءاور قرآن پاک کی بے حرمتی کی سزا کا قانون پاس کروانے کی کوشش کرنی چاہیے انہوں نے کہاکہ پوپ بینی ڈکٹ کا اسلام و پاکستان مخالف بیان مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت اور دنیا کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی سازش ہے حکومت پاکستان کو بیرونی قوتوں کے دباﺅ سے متاثر ہونے کی بجائے اسلامیان پاکستان کے جذبات کی ترجمانی کرنی چاہیےانہوں نے کہاکہ ملعون پادری ٹیری جونز کی دریدہ دہنی کا حکمرانوں کو سختی سے نوٹس لینا چاہیے مسلم امہ متحد و بیدار ہو جائے تو صلیبیوں ویہودیوں کو ایسی مذموم حرکتوں کی جرا ¿ت نہیں ہو گی ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان ملکوں کے عوام اور حکمران کفار کی گستاخیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں انہوں نے کہاکہ قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کا تحفظ مسلمانوں کے عقیدہ و ایمان کا مسئلہ ہے مسلمان قرآن پاک کی بے حرمتی اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیاں ہرگز برداشت نہیں کر سکتے گستاخ رسول ﷺ آسیہ مسیح کو عدالتی فیصلہ کے مطابق سزا دی جائے تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک پوری قوت سے جاری رکھی جائے گی ۔
|
