اتوار, 16 جنوری 2011

تحریک حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پاکستان کے اسمبلی ہال چوک میں حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاروں کے اختتام پر ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مختلف دینی جماعتوں کے قائدین نے ترجمان دفتر خارجہ کے اس بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ حکومت امریکی عدالت میں آئی ایس آئی کے سربراہ کا دفاع کرے گی حافظ محمد سعید کا نہیں مختلف رہنماﺅں نے اپنے خطابات میں کہاکہ پوری پاکستانی قوم ملک و قوم کے محسن حافظ محمد سعید کے ساتھ ہے ان کے خلاف مقدمہ ہند و اوریہودی لابی کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے جماعت الدعوة ایک بڑی دینی و رفاہی تنظیم ہے جسے محض امریکہ ویورپ کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخیوں کے خلاف آواز بلند کرنے اور قدرتی آفات میں بڑھ چڑھ کر ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے تحریک حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلمپاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت اگر امریکی عدالت میں حافظ محمد سعید کا مقدمہ نہیں لڑتی تو امریکہ کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ ان کا مقدمہ لڑے گا ان کی اس بات پر سٹیج پر موجود قائدین اور ہزاروں افراد نے ہاتھ اٹھا کر حافظ محمد سعید سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کے نعرے لگائے۔