اتوار کو ناصر باغ سے پریس کلب تک بڑاحرمت رسول ﷺکارواں نکالا جائے گا

ہفتہ15جنوری2011

تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے زیرانتظام پوپ بینی ڈکٹ کے بیان اور امریکی پادری کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے اعلان کے خلاف آج اتوار کو ناصر باغ سے پریس کلب تک بڑاحرمت رسول ﷺکارواں نکالا جائے گا جس میں شہر بھر سے تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہو کر غیرت ایمانی کے جذبات کا اظہار کریں گے کارواں سے تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے تحریک حرمت رسول ﷺکی طرف سے نکالے جانے والے حرمت رسول ﷺ کارواں کو کامیاب بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں لاﺅڈ سپیکر لگاکر خصوصی طور پر ٹرک تیار کئے گئے ہیں جن پر سوار ہو کر لاہور کے مختلف مقامات سے تحریک حرمت رسول ﷺ میں شامل جماعتوں کے قائدین قافلوں کی شکل میں دعوتی پروگرام کرتے ہوئے ناصر باغ پہنچیں گے جہاں سے پیدل، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور ٹرکوں پر سوار ہزاروں افراد مارچ کرتے ہوئے پریس کلب جائیں گے جہاں بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ، جماعةالدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، امیر تنظیم اسلامی حافظ محمد عاکف سعید،مرکزی اہلسنت کے سربراہ علامہ احمد علی قصوری ،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینئر نائب امیرعلامہ زبیر احمد ظہیر،جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،تحریک حرمت رسول ﷺ کے چیف کوآرڈینیٹر قاری محمد یعقوب شیخ ،رکن اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر مولانا محمد شفیع جوش ،امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی ،جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد امجد خان،شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین سید نو بہار شاہ ،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما علامہ علی غضنفر کراروی، مولانا سیف الدین سیف، قاری محمد یوسف احرار ، مولٰنا محمد حسنین صدیقی، حافظ خالد ولید ، مولانا محمد عاصم مخدوم و دیگرنے اہالیان لاہور سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک حرمت رسول ﷺ کے پلیٹ فارم سے ملعون امریکی پادری ٹیری جونزکی ہرزہ سرائی اور پوپ بینی ڈکٹ کے اسلام و پاکستان مخالف بیان کے خلاف نکالے جانے والے حرمت رسول ﷺ کارواں میں بھرپور انداز میں شریک ہوں گزشتہ روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں کے مسئلہ پر پوپ اور پادری ایک ہو چکے ہیں ملعون پادری ٹیری جونزکو امریکی حکومت اور پوپ کی سرپرستی حاصل ہے پوپ بینی ڈکٹ اور ملعون پادری کے ناپاک عزائم کے خلا ف احتجاج جاری رکھیں گے مسلمانوں کو کفار کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں کے واقعات روکنے کے لئے متحد و بیدار ہوجانا چاہیے مسلم حکمرانوں کو ان گستاخیوں پر کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے دریں اثناءتحریک حرمت رسول ﷺ، جماعةالدعوة، تنظیم اسلامی، المحمدیہ سٹوڈنٹس، مجلس احرار و دیگر جماعتوں کی طرف سے گزشتہ روز بھی امریکی پادری کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے اعلان اور پوپ بینی ڈکٹ کے بیان کے خلاف شدید احتجاج کیا گیاشیخوپور ہ،فیصل آباد، قصور،ساہیوال، اوکاڑہ اور واہ کینٹ میں تحفظ حرمت رسول ﷺ کے حوالہ سے جلسوں اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا جن میں شمع رسالت کے پروانوں نے کثیر تعداد میں شریک ہو کر ملعون پادری اور پوپ کے نازیبا ریمارکس کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا دینی رہنماﺅں مولٰنا محمد شمشاد احمد سلفی، مولٰنا بشیر احمد خاکی، مولٰنا عبدالعزیز مدنی، قاری سیف اللہ اعظم، مولٰنا احمد سعید ملتانی، قاری گلزار احمد، مولٰنا سیف اللہ ربانی، مولٰنا محمد یونس قصوری، مولٰنا محمد اویس مجاہد اور حافظ محمد اکرم و دیگر نے خطاب کیا ۔