لاہور(
جمعہ
3ستمبر2010)امریکی
چرچ کی
جانب سے
(نعوذبااللہ)
قرآن پاک
جلانے
اور
توہین
آمیز
خاکوں کی
اشاعت کے
خلاف
احتجاج
جاری،
ملک بھر
میں
سحروافطار
کے خصوصی
پروگرام،جلسے،
سیمینارز
اور حرمت
رسول ﷺ
کانفرنسیں،
شہر،
دیہات
اور قصبے
حرمت
رسول ﷺ
پر جان
بھی
قربان ہے
کے نعروں
سے
گونجتے
رہے،علماءکرام
و دینی
جماعتوں
کے
قائدین
کے سیرت
رسول ﷺ
کے موضوع
پر
خطابات،
مسلمانوں
کو
متحدوبیدار
ہو کر
صلیبیوں
و
یہودیوں
کی
سازشوں
کا
مقابلہ
کرنے کی
اپیل،
رمضان
المبارک
کے باعث
مساجد
میں
زبردست
رش رہا،
خطبات
جمعہ میں
مذمتی
قراردادیں
پاس کی
گئیں،قرآن
پاک
جلانے کا
اعلان
اور
گراﺅنڈزیرو
نیو یارک
میں مسجد
کی تعمیر
کی
مخالفت
امریکیوں
کی
مسلمانوں
کے خلاف
منظم
منصوبہ
بندی کا
حصہ
ہے،صلیبیوں
کا نام
نہاد
رواداری
اور بین
المذاہب
ہم آہنگی
کا پول
کھل گیا
مسلمان
قرآن پاک
کی بے
حرمتی
اور
اسلامی
شعائر پر
پابندی
کسی صورت
برداشت
نہیں
کریں گے،
فلوریڈا
کے چرچ
کی جانب
سے (نعوذ
بااللہ)
قران پاک
جلانے کا
اعلان
صلیبیوں
کی شکست
کا
اعتراف
ہے،مقررین
کے
خطابات
تفصیلات
کے مطابق
دینی و
سیاسی
جماعتوں
کے
نمائندہ
اتحاد
تحر یک
حرمت
رسول ﷺ
پاکستان
کے
زیرانتظام
چاروں
صوبوں و
آزاد
کشمیر
سمیت
پورے ملک
کے
چھوٹے،
بڑے
شہروں و
قصبوں
میںفلوریڈا
کے چرچ
کی طرف
سے نائن
الیون کے
موقع پر
(نعوذبااللہ)
قرآن پاک
جلانے کے
اعلان،
فیس بک
پر قرآن
پاک کی
بے حرمتی
اور
گستاخانہ
خاکوں کے
خلاف
جمعةالمبارک
کو
بھرپور
احتجاج
کیا
گیاکئی
شہروں
میں
اجتماعی
جمعةالمبارک
کا
اہتمام
کیا
گیاملک
بھر کے
دیگر
شہروں کی
طرح
صوبائی
دارالحکومت
کی
ہزاروں
مساجد
میں
علماءکرام،
خطباءحضرات
اور دینی
جماعتوں
کے
قائدین
نے سیرت
رسول ﷺ
کے موضوع
پر خطبہ
جمعہ دیا
اورکہا
کہ
عیدالفطر
چونکہ
نائن
الیون
یعنی
11ستمبر
کو ہونے
کا امکان
ہے اسلئے
منظم
منصوبہ
بندی کے
تحت
کروڑوں
مسلمانوں
کے جذبات
کو مشتعل
کرنے کے
لئے
(نعوذبااللہ)
قرآن پاک
جلانے کا
اعلان
کیا گیا
ہے
حکمرانوں
کو اس
مسئلہ پر
کسی صورت
خاموش
نہیں
رہنا
چاہیے
بلکہ
دیگر
مسلم
ملکوں کو
ساتھ ملا
کر جرا
¿تمندانہ
حکمت
عملی
اختیار
کرنی
چاہیے
تحریک
حرمت
رسولﷺ
اورجماعةالدعوة
کی جانب
سے لاہور
،
جہلم،ساہیوال،
خانیوال،ننکانہ،شیخوپورہ،
پاکپتن،
حافظ
آباد،قصور،فیصل
آباد،سرگودھاو
دیگر کئی
شہروںمیںنماز
جمعہ کے
لئے بڑے
اجتماعات
کا
انعقاد
کیا گیا
جن میں
طلبائ،
وکلائ،
تاجروں
سمیت
زندگی کے
مختلف
شعبہ جات
سے تعلق
رکھنے
والے
ہزاروں
افراد نے
شرکت کی
خیبر
مرکزفیصل
آباد میں
نماز
جمعہ کا
ایک بڑا
اجتماع
ہوا جس
میں
تمامتر
شعبہ
ہائے
زندگی سے
تعلق
رکھنے
والے
ہزاروں
افرادنے
شرکت کی
اس موقع
پر تحریک
حرمت
رسول ﷺ
پاکستان
کے
کنوینئر
مولٰنا
امیر
حمزہ نے
خطاب
کرتے
ہوئے کہا
کہ دنیا
میںقرآن
کی عظمت
سب سے
زیادہ ہے
اور اس
کی عظمت
سے حسد
کھاتے
ہوئے
فلوریڈاکے
چرچ نے
قرآن کو(
نعوذ
بااللہ)جلانے
کا اعلان
کیایہ
صلیبیوں
کی شکست
کا
اعتراف
ہے قرآن
کے ماننے
والے
دنیا
میںبا
وقار
ہیںتحریک
حرمت
رسولﷺجیسے
رسول
کریمﷺ کی
ھرمت کے
لئے کھڑی
ہوئی
ایسے ہی
حرمت
قرآن کے
لئے
اپنامثالی
کردار
پیش کرے
گی
صلیبیوں
و
یہودیوں
کی تحریک
حرمت
رسول ﷺ
کو کمزور
کرنے کی
سازشیں
کامیاب
نہیں
ہونے دیں
گے
مسلمان
نبی
اکرمﷺ کی
حرمت کے
تحفظ کے
لئے
قربانیاں
و
شہادتیں
پیش کرنے
کو تیار
ہیں ہر
مسلمان
غازی علم
دین اور
عامر
چیمہ
شہید کا
کردار
ادا کرنے
کو اپنے
لئے قابل
فخر
سمجھتا
ہے
جماعةالدعوة
پاکستان
شعبہ
سیاسی
امور کے
سربراہ
پروفیسر
حافظ
عبدالرحمن
مکی نے
جہلم سٹی
میں
جمعةالمبارک
کے
اجتماع
سے خطاب
کرتے
ہوئے کہا
کہ
مسلمان
گستاخان
رسول ﷺ
سے
انتقام
لئے بغیر
چین سے
نہیں
بیٹھیں
گے توہین
آمیز
خاکے
دنیابھر
میں
اسلام کی
بڑھتی
ہوئی
مقبولیت
سے
خوفزدہ
ہو کر
شائع کئے
گئے تحفظ
حرمت
رسول ﷺ
کی تحریک
کو پوری
قوت سے
جاری
رکھا
جائے گا
امیر
تنظیم
اسلامی
پاکستان
ڈاکٹر
حافظ
عاکف
سعید نے
خطبہ
جمعہ کے
دوران
کہا کہ
صلیبیوں
ویہودیوں
کے مذہبی
پیشوا
اپنے
پیروکاروں
کو قرآن
پاک
جلانے کے
اعلانات
اور نبی
اکرم ﷺ
کی شان
اقدس میں
گستاخیوں
سے روکیں
ایسی
مذموم
حرکتیں
اور
منصوبے
پوری
دنیا کے
امن کو
برباد
کرنے کی
خوفناک
سازش ہیں
انہوں نے
کہاکہ
مسلم
ملکوں کو
متحد ہو
کر کفار
کے ناپاک
منصوبوں
کو ناکام
بنانے کے
لئے
کردار
ادا کرنا
چاہیے
امیر
جماعت
اہلحدیث
حافظ
عبدالغفار
روپڑی نے
کہا کہ
مسلم
حکمرانوں
کو چاہئے
کہ وہ
گستاخ
ملکوں سے
سفارتی
تعلقات
منقطع
کریں
جماعةالدعوة
کے مرکزی
رہنما
حافظ سیف
اللہ
منصور نے
واربرٹن
میں نماز
جمعہ کے
اجتماع
سے خطاب
کرتے
ہوئے کہا
کہ مسلم
حکمران
امریکہ
کی نام
نہاد
دہشت
گردی کے
خلاف جنگ
کے سلسلہ
میں قائم
اتحاد سے
باہر نکل
آئیں
جماعةالدعوة
کے مرکزی
رہنما
مولٰنا
سیف اللہ
خالد،
مولٰنا
احمد
سعید
ملتانی ،
مولانا
بشیراحمد
خاکی و
دیگرنے
سمن
آباد،
مرکز
المدینہ
چائنہ
سکیم اور
گلبرگ
میں بڑے
اجتماعات
سے خطاب
کرتے
ہوئے کہا
کہ
امریکہ ،
ناروے،
ڈنمارک
اور
سویڈن کے
سفیروں
کو ملک
بدر اور
اپنے
سفیر
واپس
بلائے
جائیں
گستاخ
ویب
سائٹوں
یوٹیوب
اورفیس
بک پر
مستقل
پابندی
عائد کی
جائے
مسلمہ
امہ
صلیبیوں
و
یہودیوں
کے کلچر
و ثقافت
کا مکمل
بائیکاٹ
کرے
تحریک
حرمت
رسول ﷺ
کے زیر
انتظام
مختلف
شہروں و
علاقوں
میں حرمت
رسول ﷺ
کانفرنسوں،
جلسوں
اور
سیمینارز
سے تحریک
حرمت
رسول ﷺ ،
تحریک
تحفظ
قبلہ
اول،
جماعةالدعوة
و دیگر
تنظیموںکے
رہنماﺅںحافظ
سیف اللہ
منصور،
مولٰنا
نصرجاوید،
مفتی
عبدالرحمن
عابد،
حافظ
عبدالرﺅف،
حاجی
نذیر
احمد،
حافظ
طلحہ
سعید،مولٰنا
عبدالعزیز
مدنی،
خالد سیف
الاسلام،
مولانا
غلام
قادر
سبحانی،
قاری
گلزار
احمد،
مولٰنا
محمد
یوسف
ربانی،
مولٰنا
محمد
یوسف
ربانی،
سیف اللہ
ربانی،مولٰنا
محمد
اکرم
ربانی و
دیگر نے
خطاب کیا
اس دوران
شرکاءمیں
زبردست
غم و غصہ
دیکھنے
میں آیا
احتجاج
کے دوران
مظاہرین
سبیلنا
سبیلنا
الجہاد
الجہاد،
گستاخان
رسول کے
خلاف
جنگ،
تحریک
حرمت
رسول ﷺ
کے سنگ،
گستاخان
رسول کی
معافی
قبول
نہیں اور
حرمت
رسول ﷺ
پر جان
بھی
قربان ہے
کے نعرے
لگاتے
رہے ۔