مسلمان  گستاخان رسولﷺ سے انتقام لینا اپنا شرعی فریضہ سمجھتے ہیں

 

لاہور(جمعرات2ستمبر2010) امریکی چرچ کی جانب سے نائن الیون کے موقع پر (نعوذ بااللہ ) قرآن پاک جلانے،توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اورفیس بک پرقرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تحریک حرمت رسولﷺ کا ملک بھر میں احتجاج جاری، رمضان المبارک کے دوران سحرو افطار کے خصوصی پروگرام، حرمت رسولﷺ کانفرنسوں کا انعقاد بھی کیا گیا لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت، فیس بک انتظامیہ اور گستاخ ملکوں کے خلاف شدید نعرے بازی ،یوٹیوب پر توہین آمیزمواد اورویڈیو تاحال موجود ہیں،ملک بھر میں جاری شدید احتجاج کے باوجود پی ٹی اے کاکاروائی نہ کرنا افسوسناک ہے،تحریک حرمت رسولﷺ قرآن اور صاحب قرآن کی حرمت کا دفاع کرتی رہے گی،گراﺅنڈ زیرو پر مسجد کی مخالفت سے امریکیوں کا اسلام دشمن چہرہ پھر سے بے نقاب ہو گیا تفصیلات کے مطابق فیس بک پرقرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ رمضان المبارک کے دوران بھی جاری رہا ،لاہور،راولپنڈی،سیالکوٹ،بھلوال،کراچی سمیت کئی شہروں میں سحرافطار پروگراموں،جلسوں اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا،لاہور میں سحروافطار کے پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حرمت رسولﷺ کے چیف کو آرڈینیٹر قاری یعقوب شیخ اورجماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرﺅف نے کہا کہ اگر صلیبی و یہودی توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اپنا حق سمجھتے ہیں تو مسلمان بھی گستاخان رسولﷺ سے انتقام لینا اپنا شرعی فریضہ سمجھتے ہیں صلیبی ممالک آزادی اظہار رائے کے نام پر پوری دنیا کے امن کو داﺅ پر لگا رہے ہیں مگر انتہائی افسوسناک بات ہے کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل و دیگر نام نہاد حقوق انسانی کے اداروں کے کانوں پر جو ں تک نہیں رینگ رہی عالمی سطح پر توہین انبیاءکی شان میں گستاخی کی سزا کا قانون پاس کروانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے صلیبیوں و یہودیوں کے مذہبی پیشواﺅں کی طرف سے قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیوںپر خاموشی سے ثابت ہو گیا کہ وہ گستاخوں کی مکمل سرپرستی کر رہے ہیںجماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور نے بھلوال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک کو پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا گستاخ ویب سائٹ فیس بک ،یوٹیوب پر مستقل پابندی عائد کی جائے ،امریکہ جو اپنے آپ کو روشن خیال کہتا ہے اسلام اور مسلمانوں کے لئے انتہائی متعصب اور تنگ نظر ہے9/11کو متوقع عید کے موقع پر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے قرآن جلانے کی بات کی گئی تحریک حرمت رسولﷺ نبی کریمﷺ کی حرمت کی طرح قرآن کی حرمت کا دفاع کرے گی،سیالکوٹ میں جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی عبدالرحمان عابد،محمد اکرم ربانی ،راولپنڈی میں سعید طیب بھٹوی نے حرمت رسول ﷺ پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ خاص طور پر دلوں کی صفائی اور تزکیہ نفس کا مہینہ ہے رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے روزہ اخلاق کی بلندی کا سبب بنتا ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک صبرو استقامت ،برکتوں ورحمتوں اور کردار سازی کے لیے ایک ساز گار ماحول مہیا کرتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم رمضان المبارک سے خصوصی طور پر مستفید ہوں اور اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم حکمران متحد و بیدار ہوجائیں تو کفار کو کبھی قرآن پاک کی توہین اور شان اقدس ﷺ میں گستاخیوں کی کسی صورت جرا ¿ت نہیں ہو گی۔