توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

 

لاہور(بدھ1ستمبر2010)دینی و سیاسی جماعتوں کی طرف سے فلوریڈا کے چرچ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری، رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں بھی سحرو افطار پروگرام، جلسوں اور حرمت رسولﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا،محبان رسولﷺ کی بڑی تعداد میں شرکت،قرآن پاک اور تحفظ حرمت رسولﷺ کے لیے جانیں قربان کرنے کا عزم، گستاخ ملکوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کے چرچ کی جانب سے (نعوذ بااللہ) قرآن پاک جلانے کے اعلان، فیس بک پرقرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران بھی جاری رہا نارووال، فیصل آباد،گوجرانوالہ، وہاڑی، سیالکوٹ،سرگودھا، ہزارہ، میرپورکشمیراور کراچی سمیت کئی شہروں میں سحرافطار پروگراموں،جلسوں اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا نارووال میں سحروافطار کے پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے جماعةالدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسرحافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ صلیبی ممالک آزادی اظہار رائے کے نام پر پوری دنیا کے امن کو داﺅ پر لگا رہے ہیں مگر انتہائی افسوسناک بات ہے کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل و دیگر نام نہاد حقوق انسانی کے اداروں کے کانوں پر جو ں تک نہیں رینگ رہی امریکہ و یورپ کو فلوریڈاکے چرچ کی گستاخیوں کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے اگر صلیبی ان حرکتوں سے باز نہ آئے تو پوری دنیا کے مسلمانوں میں مزید اشتعال پیدا ہو گا تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ نے فیصل آبادمیں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک صبرو استقامت ،برکتوں ورحمتوں اور کردار سازی کے لیے ایک ساز گار ماحول مہیا کرتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم رمضان المبارک سے خصوصی طور پر مستفید ہوں اور اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران متحد و بیدار ہوجائیں تو کفار کو کبھی قرآن پاک کی توہین اور شان اقدس ﷺ میں گستاخیوں کی کسی صورت جرا ¿ت نہیں ہو گی جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور نے گوجرانوالہ میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ و دیگر یورپی ممالک عراق اور افغانستان میں شکست سے بوکھلا کر گھٹیا ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں صلیبیوں کی مسلمانوں کو مایوس اور بددل کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک کو پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا گستاخ ویب سائٹ فیس بک پر مستقل پابندی عائد کی جائے جماعةالدعوة کے مرکزی رہنمامولانا سیف اللہ خالد نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو عراق و افغانستان میں اپنی شکست برداشت نہیں ہو رہی وہ پوری دنیا میں ٹکراﺅ کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں تاکہ مسلمانوں کے احتجاج پر ان کیخلاف پراپیگنڈہ کریں کہ مسلمانوں میں برداشت نہیں ہے نبی اکرم ﷺ کی ذات سے زیادہ مسلمانوں کیلئے اور کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہو سکتاتحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنماﺅںمفتی عبدالرحمن عابد، مولٰنا غلام قادر سبحانی،حاجی نذیر احمد، نصرجاوید، حافظ عبدالرﺅف، مولٰناسعید طیب بھٹوی ، حافظ سیف اللہ اعظم اور مولٰنا محمد یوسف ربانی و دیگرنے وہاڑی، سیالکوٹ،سرگودھا، ہزارہ، میرپورکشمیراور کراچی سمیت کئی شہروں میںجلسوں، حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں اور سحروافطار پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ خاص طور پر دلوں کی صفائی اور تزکیہ نفس کا مہینہ ہے رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے روزہ اخلاق کی بلندی کا سبب بنتا ہے انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی حرمت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔