توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف فرزندان اسلام کا احتجاج جاری

 منگل31اگست2010

لاہور . فلوریڈا کے چرچ کی جانب سے (نعوذبااللہ) قرآن پاک جلانے کے اعلان اورتوہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف فرزندان اسلام کا احتجاج جاری ، گوجرانوالہ کے مقامی شادی ہال میں مولٰنا امیر حمزہ کے لیکچر کے دوران ہزاروں افراد کی شرکت، جماعةالدعوةکے منڈی بہاﺅالدین، راولپنڈی،بہاولنگر اور کراچی میں سحروافطار پروگرام، تحریک حرمت رسولﷺ کے پاکپتن، فیصل آباد، اسلام آباد، حیدرآباد، مظفر آباداور پشاور میں جلسے اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں، شرکاءکی فلوریڈا کے چرچ کے اعلان پر امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ کی خاموشی کی شدید مذمت، مسلم حکمرانوں کو متحد ہو کر سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ، گستاخانہ خاکے اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے خوفزدہ ہو کر شائع کیے گئے، قریہ قریہ شہر شہر جا کر مسلمانوں کوقرآن پاک اور حرمت رسول ﷺ کےلئے تحفظ کے لئے متحد و بیدار کریں گے مقررین کے خطابات تفصیلات کے مطابق تحریک حرمت رسول ﷺ میں شامل دینی وسیاسی جماعتوں اور طلباءتنظیموں کے زیر اہتمام گزشتہ روز بھی لاہور سمیت متعدد شہروں میں سحروافطار پروگرام،جلسوں اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا گوجرانوالہ میں الکریمیہ ٹرسٹ کے زیر انتظام مقامی شادی ہال میں نماز فجر کے بعد تحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینئرمولٰنا امیرحمزہ کے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں گوجرانوالہ شہر سے تعلق رکھنے والی مقامی دینی، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر مولٰنا امیر حمزہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کے حرمت کے تحفظ کے لئے قربانیاں و شہادتیں پیش کرنا ہر مسلمان اپنے لئے باعث فخر سمجھتا ہے اٹھارہ کروڑ مسلمان گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے مسئلہ پر سراپا احتجاج ہیں لیکن حکمران تحفظ حرمت رسول ﷺ کے مسئلہ پر وہ کردار ادا نہیں کر رہے انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی اورتوہین آمیز خاکے شائع کرنے والوں کو اوبامہ انتظامیہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، امریکہ و دیگر یورپی ممالک عراق اور افغانستان میں شکست سے بوکھلا کر گھٹیا ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیںمولٰنا امیر حمزہ کے خطاب کے دوران ہزاروں افراد کی طرف سے تحفظ حرمت رسول ﷺ کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کو عزم کیا گیا جماعةالدعوة کی طرف سے منڈی بہاﺅالدین، بہاولنگر اور کراچی میں سحروافطار پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جن میں طلباء، تاجروں و صنعتکاروں سمیت تما متر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی مذکورہ شہروں میںہونے والے سحروافطار پروگراموں سے جماعة الدعوة پاکستان کے رہنماﺅں پروفیسرحافظ عبدالرحمن مکی، حافظ سیف اللہ منصور، قاری محمد یعقوب شیخ،مولٰنا سیف اللہ خالد و دیگرنے خطاب کیا جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی حافظ عبدالرحمن مکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کی فلوریڈا کے چرچ کے اعلان اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے مسئلہ پر مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے قرآن پاک کی بے حرمتی اورگستاخانہ خاکے شائع کرنے والوں کو امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے پاکستان سمیت تمام مسلم ملکوں میں فیس بک اور یو ٹیوب جیسی گستاخ ویب سائٹوں پر مکمل پابندی عائد کرنی چاہیے تحریک حرمت رسول ﷺ کے چیف کوآرڈینیٹر قاری محمد یعقوب شیخ اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنماﺅں حافظ سیف اللہ منصور، مولٰنا سیف اللہ خالد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ توہین قرآن اور توہین رسالت کے واقعات کے بعد دنیا بھر میں اسلام کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے امریکہ اور یورپ میں لوگ قرآن پاک اور سیرت رسول ﷺ کا مطالعہ کر کے بڑی تیزی سے مسلمان ہو رہے ہیں تحریک حرمت رسولﷺ کی جانب سے پاکپتن، فیصل آباد، اسلام آباد، حیدرآباد، مظفر آباداور پشاور میں ہونے والی کانفرنسوں سے مولاناغلام قادر سبحانی، مولٰنا بشیر احمد خاکی، مولٰنا عبدالعزیز مدنی ، مولانا احتشام الحق ، مولانا محمد اکرم ربانی ، مولانا عبدالرحیم چیمہ ، حافظ محمد اکرم ، خالد سیف الاسلام اور مولانا ابو حفص سمیت دیگر مقامی دینی ، سیاسی و سماجی رہنماﺅں نے بھی خطابات کئے ۔