مسلم امہ کو متحد و بیدار ہو کر کفار کی ناپاک حرکتوں کا جواب دینا چاہیے

 

لاہور(پیر30اگست2010) دینی و سیاسی جماعتوں کے نمائندہ اتحاد تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے زیر انتظام فلوریڈا کے چرچ کی جانب سے (نعوذبااللہ) قرآن پاک جلانے کے اعلان اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری، جماعةالدعوة کی طرف سے تحفظ حرمت رسول ﷺ کے حوالہ سے متعدد شہروں میں سحروافطار پروگراموں کا انعقاد، تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت، قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر خاموشی اختیار کرنا اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے امریکہ اور یورپ مسلمانوں کو ذہنی اذیت سے دوچار کرنے کے لئے قرآن کریم کی توہین اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں کرتے ہیں مسلم امہ کو متحد و بیدار ہو کر کفار کی ناپاک حرکتوں کا جواب دینا چاہیے تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک میں ہر مسلمان کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے مقررین کے خطابات تفصیلات کے مطابق فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی، نائن الیون کے موقع پر (نعوذ بااللہ) قرآن پاک جلانے کے اعلان اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف دینی و سیاسی جماعتوں کا احتجاج کا سلسلہ سوموار کے دن بھی جاری رہامختلف شہروں و علاقوں میں مساجد اور کھلے مقامات پر سحر و افطار پروگراموں کا انعقاد کیا گیا اس دوران علماءکرام و دینی جماعتوں کے قائدین نے تحفظ حرمت رسول ﷺ کے موضوع پر مفصل تقاریر کیں اور شرکاءکو قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دینے کی ترغیب دی تحریک حرمت رسول ﷺ کی طرف سے میانوالی، خانیوال، حیدرآباد، لودھراں، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ و دیگر شہروں میں سحروافطار پروگرام، جلسوں اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا میانوالی میں جماعةالدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کو متحد و بیدار ہو کر اسلام دشمنوں کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے تحفظ قرآن اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لئے ہر مسلمان کو اپنا جان، مال اور دیگر وسائل اور صلاحیتیں صرف کرنے میں آگے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ حکمران اللہ کے عذاب سے ڈریں، اسلام و نظریہ پاکستان کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دیںتحریک حرمت رسول ﷺ کے چیف کوآرڈینیٹر قاری محمد یعقوب شیخ نے راولپنڈی میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صلیبی و یہودی بار بار قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیاں کر رہے ہیں مگر حکمرانوں کی طرف سے وہ کردار دیکھنے میں نہیں آرہا جو انہیں ادا کرنا چاہیے جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصورنے خانیوال میں افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم حکمرانوں کو تحفظ حرمت رسول ﷺ کے حوالہ سے کسی قسم مصلحت پسندی سے کام نہیں لینا چاہئے بلکہ عالمی سطح پر نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی سزا موت کا قانون پاس کروانے کی کوششیں کرنی چاہئیں تحریک حرمت رسول ﷺکی طرف سے حیدرآباد، لودھراں، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، خانیوال، ننکانہ، چکوال، راجن پور، ملتان، پاکپتن و دیگر شہروں میں سحروافطار پروگرام، جلسوں اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیاجن میں تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی سحرو افطار پروگراموں اور جلسوں سےتحریک حرمت رسول ﷺ کے مرکزی رہنمامولٰنا سیف اللہ خالد،مفتی عبدالرحمن عابد، نصرجاوید، مولٰنا ابو احسان، سعید طیب بھٹوی، کرنل (ر) نذیر احمد، حافظ سیف اللہ ربانی، مولٰنا محمد اکرم ربانی، مولٰنا احتشام الحق و دیگر نے خطاب کیا اور کہاکہ امریکہ اور یورپ مسلمانوں کو ذہنی اذیت سے دوچار کرنے کے لئے قرآن کریم کی توہین اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں کرتے ہیں مسلم امہ کو متحد و بیدار ہو کر کفار کی ناپاک حرکتوں کا جواب دینا چاہیے تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک میں ہر مسلمان کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔