صلیبی عالمی دہشت گردی کے مرتکب ہوئے ہیں،تحریک حرمت رسولﷺ

 

لاہور( ہفتہ28اگست2010) امریکی چرچ کی جانب سے نائن الیون کے موقع پر (نعوذ بااللہ) قرآن پاک جلانے کے اعلان اورتوہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف دینی و سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری،تحریک حرمت رسول ﷺ کی لاہور،کراچی،اسلام آباد،راولپنڈی،ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد، میانوالی،حیدرآبادودیگر شہروںمیںسحروافطار پروگرام، جلسے اورحرمت رسول ﷺ کانفرنسیں،شمع رسالت ﷺکے پروانوں کی کثیر تعداد میں شرکت، نائن الیون کے موقع پر قرآن پاک جلانے کا اعلان کرنے والے صلیبی عالمی دہشت گردی کے مرتکب ہوئے ہیں، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل و دیگر اداروں کی اس پر خاموشی افسوسناک ہے، قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لئے مسلم امہ متحد ہو جائے،قرآن پاک کی توہین اور گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ملکوں سے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم نہ کرنا امت مسلمہ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، محبت رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ یورپی کلچرو ثقافت چھوڑ کر محمد ی کلچر اپنا یا جا ئے مقررین کے خطابات تفصیلات کے مطابق امریکی چرچ کی جانب سے نائن الیون کے موقع پر (نعوذ بااللہ) قرآن پاک جلانے کے اعلان ، فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اورتوہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے خلاف دینی و سیاسی جماعتوں کے اتحادتحریک حرمت رسول ﷺ کے زیر انتظام گزشتہ روز بھی ملک کے کئی شہروں میں سحروافطار پروگراموں، جلسوں اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیاکراچی میں تحریک حرمت رسولﷺ کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صلیبی و یہودی بار بار قرآن پاک کی توہین اور شان رسالتﷺ میں گستاخیاں کر کے مسلما نو ں کی ایما نی غیرت کو چیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور مسلمانوں کو ان گستاخیوں کا (نعوذ بااللہ) عادی بنانا چاہتے ہیںاس موقع پر طلبائ، تاجروں و صنعتکاروں سمیت تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہاکہ اظہار رائے کی آزادی کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچائی جائے گستاخان رسول ﷺ کو بھرپور جواب دینا مسلمانوں پر فرض ہے مسلم حکمرانو ںکی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ تمامتر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تحفظ حرمت رسول ﷺ کا فریضہ سرانجام دیں جماعةالدعوة کی طرف سے لاہور میں جامع مسجد توحید داروغہ والا، شاد باغ، بیگم کوٹ، ٹاﺅن شپ اور کاہنہ نو میں افطار پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تحریک حرمت رسولﷺ کے چیف کوآرڈینیٹر قاری محمد یعقوب شیخ نے جامع مسجد توحید داروغہ والا میں افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک جلانے کا اعلان اور شان رسالت میں گستاخی کرنے والے ایک ارب 40کروڑ مسلمانوں کی دل آزاری کرکے عالمی دہشت گردی کے مرتکب ہوئے ہیںجس پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے حرمت رسولﷺ کے مسئلہ پر آواز بلند نہ کرنے والوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں جماعةالدعوة کے زیر انتظام لاہور کے دیگر مقامات پر افطار پروگراموں سے مولٰنا سعید طیب بھٹوی، حافظ سیف اللہ اعظم، مولٰنا سیف اللہ ربانی،مولٰنا محمد ادریس فاروقی و دیگر نے خطاب کیاجھنگ میں جماعة الدعوةپاکستان کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ اور دیگر اسلام دشمن قوتیںاسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر عالمی سطح پر پروپیگنڈہ کر رہی ہیں مسلمان قرآن پاک اورنبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لئے قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کریں فیصل آباد، راولپنڈی،اسلام آباد،حیدرآباد، میانوالی،لیہ، راجن پور و دیگر شہروں میں ہونے والے سحروافطار پروگراموں اور جلسوں سے جماعةالدعوة کے مرکزی رہنمامولانا غلام قادر سبحانی،مولٰنا سیف اللہ خالد، کرنل ( ر) نذیر احمد، حافظ طلحہ سعید، مولٰنا عبدالعزیز مدنی، مولٰنا احمد سعید ملتانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مغربی و یورپی میڈیا نے نبی اکرم ﷺ اور دیگر انبیا علیہم السلام کی توہین کو آزادی اظہار رائے سمجھ لیاہے پاکستانی میڈیا نبی اکرم ﷺ کے(نعوذبااللہ) توہین آمیز خاکے شائع کرنے والوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرے اور حرمت رسول ﷺ کے حوالے سے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرے۔