فلوریڈا کے چرچ کی جانب سے قرآن پاک جلانے کا اعلان کھلی شر انگیزی ہے،وفاق المدارس العربیہ

 

لاہور( بدھ24اگست2010) فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف دینی و سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری، تحریک حرمت رسول ﷺ کے لاہور،بورے والا، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، مردان، پشاور،کراچی و دیگر شہروں میں سحروافطار پروگرام، جلسے اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں، مختلف مکاتب فکر اور تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت، امریکی چرچ کی جانب سے نائن الیون کے موقع پر (نعوذبااللہ) قرآن پاک جلانے کے اعلان کی شدید مذمت کی گئی، فلوریڈا کے چرچ کی جانب سے قرآن پاک جلانے کا اعلان کھلی شر انگیزی ہے، حکومت پاکستان سمیت تمام مسلم ملکوں کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے مقررین کے خطابات تفصیلات کے مطابق دینی و سیاسی جماعتوں کے نمائندہ اتحاد تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کی اپیل پر فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی ، توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور نائن الیون کے موقع پر فلوریڈا کے چرچ کی جانب سے (نعوذبااللہ) قرآن مجید جلانے کے اعلان کے خلاف ملک بھر کے طول و عرض میں مختلف شہروں و علاقوں میں شدید احتجاج کیا گیا وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولٰنا قاضی عبدالرشید نے فیس بک پر نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں کی مسلسل حرکات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیس بک پر فی الفور پابندی عائد کرے حکمرانوں نے امریکہ اور یورپ کو خوش کرنے کے لئے انہی کے انداز میں دین اسلام، مساجدومدارس، علماءکرام، فریضہ جہاداور اسلامی ثقافت و اقدار کو مشق ستم بنایا ہوا ہے جس سے اللہ کی رحمتوں و برکتوں کا نزول رکا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ امریکی شہری کی طرف سے 11ستمبر کو قرآن پاک جلانے کا اعلان کھلی شر انگیزی ہےبورے والا میںجماعةالدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے سحری کے موقع پرہزاروں افراد کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکی چرچ کی طرف سے قرآن پاک کی گستاخی کا دن منانے کے اعلان پر پوری مسلم امہ میں زبردست اشتعال پایا جاتا ہے اقوام متحدہ کو صلیبیوں کی مذہبی و صحافتی دہشت گردی کیوں نظر نہیں آتی؟انہوں نے کہاکہ امریکی چرچ کی طرف سے اعلانیہ طور پر قرآن پاک کی گستاخی کا دن منانے کا اعلان کرنے کے باوجود پوپ بینی ڈکٹ ، لارڈ آف کنٹربری یا ان کے دیگر مذہبی پیشواﺅں کی طرف سے اپنے پیروکاروں کو اس مذموم حرکت سے نہیں روکا گیاجس سے ثابت ہوتا ہے کہ صلیبیوں کے مذہبی پیشوا قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکے شائع کرنے والوں کی سرپرستی کر رہے ہیںجماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور نے راولپنڈی میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صلیبی و یہودی قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے بوکھلا کر کر رہے ہیں لیکن ان کی ایسی مکروہ سازشوں کے باوجود اسلام جلد دنیا میں بھرپور قوت بن کر ابھرے گا لاہور میں تحریک حرمت رسول ﷺ کے چیف کوآرڈینیٹر قاری محمد یعقوب شیخ اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولٰنا سیف اللہ خالدنے افطار پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادیو ں نے عراق و افغانستان میں اپنے تمام حربے آزمالئے اب وہ مایوس ہو کر شان رسالت میں گستاخی جیسے گھٹیا ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں شیخوپورہ، گوجرانوالہ، منڈی بہاﺅالدین، گجرات، سیالکوٹ،سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، مردان، پشاور،کراچی و دیگر شہروں میں مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے زیر انتظام توہین آمیز خاکوں کے خلاف جلسوں، حرمت رسولﷺ کانفرنسوں اور سحروافطار پروگراموں کا خصوصی انعقاد کیا گیا جن میں مولٰنا نصر جاوید،مفتی عبدالرحمن عابد، حافظ عبدالرﺅف، قاری گلزار احمد، مولٰنا احمد سعید ملتانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام و مسلمانوں کو دبانے کی سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی۔