ہزاروں افراد کی امریکی چرچ کی گستاخیوں کے خلاف نعرے بازی

 

لاہور( پیر23اگست2010) امریکی چرچ کی جانب سے نائن الیون کے موقع پر (نعوذ بااللہ ) قرآن پاک جلانے،توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اورفیس بک پرقرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تحریک حرمت رسولﷺ کا ملک بھر میں احتجاج جاری،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،سیالکوٹ،وہاڑی، خوشاب،میرپو ر، بھمبر،جہلم ،پشاور،کراچی،سمیت دیگر شہروں میں سحرو افطار پروگرام،جلسے،سیمینارز اورحرمت رسولﷺ کانفرنسیں،ہزاروں افراد کی امریکی چرچ کی گستاخیوں کے خلاف نعرے بازی، یوٹیوب پر توہین آمیزمواد اورویڈیو تاحال موجود ہیں،ملک بھر میں جاری شدید احتجاج کے باوجود پی ٹی اے کاکاروائی نہ کرنا افسوسناک ہے،اہل اقتدار امریکہ و برطانیہ کو خوش کرنے کی بجائے قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کا تحفظ کا فریضہ سرانجام دیں مقررین کے خطابات تفصیلات کے مطابق توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور نائن الیون کی برسی کے موقع پر (نعوذبااللہ) قرآن جلانے کے اعلان کے خلاف تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کا احتجاج گزشتہ روز بھی جاری رہا،فیصل آباد میں ہونے والے تحفظ حرمت رسولﷺکے حوالہ سے منعقدہ پروگرام سے تحریک حرمت رسولﷺ پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر قاری محمد یعقوب شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب و دیگر مسلم ملکوں کو متحد ہو کر قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلا کر متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے جس کسی کی قرآن پاک کی بے حرمتی اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں پر غیرت بیدار نہیں ہوتی اسے اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہیے قاری یعقوب شیخ کے خطاب کے دوران شرکاءکی جانب سے سخت نعرے بازی کی گئی اور گستاخ ملکوں کے سفیروں کو ملک بدر اور اپنے سفیر واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا،کراچی میں جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کی جانب سے پہلے فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی اب فلوریڈا کے ایک چرچ کی طرف سے قرآن پاک جلانے کا اعلان کر کے مذہبی و صحافتی دہشت گردی کا ارتکاب کیا گیا ہے صلیبیوں و یہودیوں کے مذہبی پیشواﺅں کی طرف سے قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیوںپر خاموشی سے ثابت ہو گیا کہ وہ گستاخوں کی مکمل سرپرستی کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو اپنے تمامتر اختلافات بھلا کر قرآن و سنت پر متحد ہو جانا چاہیے اور گستاخان رسول اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے،پشاور میں مولٰنا نذیر احمد،حافظ سیف اللہ اعظم نے افطار پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صلیبی و یہودی نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں سے باز رہیں مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا مسلمان توہین آمیز خاکے شائع کرنے والوں کو اسلامی شریعت کے مطابق سزا ملنے تک کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے،سیالکوٹ،وہاڑی،گوجرانوالہ،خوشاب،جہلم اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں حرمت رسولﷺ کانفرنسوں ،سیمینارزاورسحروافطارپروگراموں سے تحریک حرمت رسولﷺ کے رہنماﺅں پروفیسر ظفر اقبال،مولٰنامحمد یوسف ربانی،مولٰنابشیر احمد خاکی،مولٰناعبدالعزیز المدنی،مولٰناابو احسان و دیگر نے خطاب کیا اور کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی کی باتیں کرنے والے خودمذہبی و صحافتی دہشت گردی کا ارتکاب کر کے دنیا کے امن کو داﺅ پر لگا رہے ہیں،فلوریڈا کے چرچ کی جانب سے قرآن پاک جلانے کے اعلان پر حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے پروگراموں میں شمع رسالت ﷺکے پروانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تحفظ حرمت رسولﷺ و قرآن کے لئے جانیں لٹانے کا عزم کیاگیا۔
،