مسلمان کفار کی گستاخیوں پر خاموش نہیں رہیں گے،تحریک حرمت رسولﷺ

 
لاہور( ہفتہ21اگست2010) تحریک حرمت رسول ﷺ کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور نائن الیون کے موقع پر قرآن پاک (نعوذ بااللہ)جلانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری،لاہور ،گوجرانوالہ،قصور،جہلم ،فیصل آباد،چکوال،راولپنڈی،مظفر آباد،کوئٹہ،حیدرآباد،میر پور خاص و دیگر شہروں میںسحر و افطار پروگرام، جلسے اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں، شمع رسالت کے پروانوں کاحرمت رسالتﷺ کے تحفظ کے لئے کٹ مرنے کا عزم، صلیبیوں کی نائن الیون کے موقع پر ناپاک سازش سے دنیا کا امن تباہ وبرباد ہو کر رہ جائے گا اور امریکہ و مغربی ممالک کے خلاف نفرت مزید بڑھے گی ، خیبر سے لے کر کراچی تک محمد عربی ﷺ کے غلام بیدار ہو چکے ہیں ، توہین رسالت کے مسئلہ پر ہر مسلمان کے سینے میں انتقام کی آگ بھڑک رہی ہے، مسلمان کفار کی گستاخیوں پر خاموش نہیں رہیں گے مقررین کے خطابات تفصیلات کے مطابق فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی، نائن الیون کے موقع پر قرآن پاک (نعوذ بااللہ)جلانے کے اعلان اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ہفتہ کے دن بھی جاری رہا ملک بھر میں ہونے والے سحروافطار پروگراموں، جلسوں اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں میں شریک ہزاروں افرادنے امریکی شہر فلوریڈا کے چرچ کی جانب سے نائن الیون کی برسی کے موقع پر قرآن پاک جلانے کے اعلان کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ گستاخ ملکوں کے سفیروں کو ملک بدر اور اپنے سفیر واپس بلائے جائیں، لاہور میں جماعةالدعوة کیطرف سے ایک بڑے افطار پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پرجماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان توہین آمیز خاکے شائع کرنے والوں کو اسلامی شریعت کے مطابق سزا ملنے تک کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے، مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا دنیا بھر میں دہشت گردی صلیبیوں و یہودیوں نے پھیلا رکھی ہے توہین آمیز خاکے شائع کرکے کفار نے مذہبی و صحافتی دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے اسلامیان پاکستان نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں پر کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتے تحریک حرمت رسولﷺ کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے مظفر آباد میں افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان تحفظ حرمت رسول ﷺ کے لئے قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کریں پاکستان ایٹمی طاقت ہے حکمرا ن جرات کا مظاہرہ کریں کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گانبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت پر حملہ ہواور مسلمان زندہ رہیں یہ ہمیں گوارا نہیں ہے نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کی تحریک پوری قوت سے جاری رکھی جائے گی تحریک حرمت رسول ﷺ کے چیف کوآرڈینیٹر قاری محمد یعقوب شیخ نے بھوپال والا سمبڑیال اور گوجرانوالہ میں سحروافطار پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمت رسول ﷺ کا مسئلہ سیاسی نہیں تحفظ حرمت رسالت کے مسئلہ پر تمام تر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کرکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے دنیا بھر میں امن کی بربادی کے ذمہ دار صلیبی و یہودی ہیں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل جیسے اداروں کو ان کی مذہبی و صحافتی دہشت گردی نظر کیوں نہیں آتی نائن الیون کے موقع پر قرآن پاک جلانے کے اعلان سے پوری مسلم امہ میں زبردست اشتعال پایا جاتا ہے تحریک حرمت رسول ﷺ اور جماعةالدعوة کے رہنماﺅں حافظ سیف اللہ منصور،مفتی عبدالرحمن عابد،مولانا سیف اللہ خالد، نصر جاوید،کرنل(ر) نذیر احمد، حافظ عبدالرﺅف،مولٰنا عبدالعزیز مدنی،خالد سیف الاسلام،قاری گلزار احمد،قاری احمد سعید ملتانی و دیگر نے مختلف شہروں و علاقوں میں سحروافطار پروگراموں، جلسوں اور حرمت رسو لﷺ کانفرنسوں سے خطاب کیا اور کہاکہ نبی اکرم ﷺ کی حرمت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اس کے لئے ہر مسلمان کو آگے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔