توہین آمیز خاکے شائع کر کے مغرب نے تہذیبوں کی جنگ کا آغاز کیا ہے،عبدالرحمن مکی

 

 لاہور( جمعرات19اگست2010) دینی و سیاسی جماعتوں کا امریکی چرچ کی جانب سے (نعوذبااللہ) قرآن پاک جلانے کے اعلان اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج جاری، تحریک حرمت رسول ﷺ کے گوجرانوالہ، راولپنڈی ، ملتان و دیگر شہروں میں سحروافطار پروگرام، جلسے اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں، شمع رسالت ﷺ کے پروانوں کی بڑی تعداد میں شرکت،تحفظ حرمت رسولﷺ و حرمت قرآن کے لئے جانیں لٹانے کا عزم،امریکہ،ناروے ،ڈنمارک و دیگر گستاخ ممالک کے خلاف شدید نعرے بازی،نائن الیون کے موقع پر امریکی چرچ کی جانب سے(نعوذ بااللہ) قرآن پاک جلانے کے اعلان کی شدید مذمت کی گئی تفصیلات کے مطابق فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی ، امریکی چرچ کی طرف سے قرآن پاک جلانے کے اعلان اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جمعرات کے دن بھی جاری رہا جماعةالدعوة کی طرف سے گکھڑگوجرانوالہ میں ایک بڑے افطار پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر جماعة الدعوة پاکستان شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طبل جنگ بج چکا توہین آمیز خاکے شائع کر کے مغرب نے تہذیبوں کی جنگ کا آغاز کیا ہے اب یہ جنگ لڑنامسلمانوں پر فرض ہے مسلم حکمران اپنی روش تبدیل کریں اور قوم کو ساتھ ملا کر نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکے شائع کر کے صلیبیوں و یہودیوں نے امت مسلمہ کی غیرت کو للکارا ہے تحفظ حرمت رسول ﷺ کے لئے ہر مسلمان غازی علم دین اور عامر چیمہ شہید بننے کو تیا رہے عبدالرحمن مکی کے جذباتی خطاب کے دوران شرکاءکی طرف سے سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد ، نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے کے زوردار نعرے لگائے گئے وہاڑی روڈ ملتان پر واقع ایک مقامی شادی ہال میں ہونے والے حرمت رسول سیمینار سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا نصر جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر خاموشی سے اس کا منافقانہ کردار دنیا پر ایک بار پھر واضح ہو گیا ہے مسلم ممالک علیحدگی اختیار کر کے اپنی الگ اقوام متحدہ بنائیں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف مسلم امہ متحد ہو کر کردار ادا کرے راولپنڈی میں تحریک حرمت رسولﷺ کے تحت ہونے والے ایک بڑے افطار پروگرام سے جماعةالدعوة کے مرکزی رہنماحافظ عبدالرﺅف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالتﷺ کے مرتکب ملکوں کا معاشی بائیکاٹ انتہائی ضروری ہے ماضی میں گستاخی رسالت ﷺمیں ملوث ملکوں کو سخت جواب دیا جاتا تو آئندہ انہیں ایسی مذموم حرکتوں کی جرا ¿ت نہ ہوتی دریں اثناءتحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ، امیر تنظیم اسلامی پاکستان حافظ محمد عاکف سعید،جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل قاری زوار بہادر، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینئر نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر، امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولٰنا محمد شفیع جوش، تحریک انصاف کے سینئر نائب امیر اعجاز چوہدری، جمعیت علماءاسلام(ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولٰنا امجد خان، جماعةالدعوة کے مرکزی رہنماقاری محمد یعقوب شیخ، حافظ خالد ولید، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماعلامہ علی غضنفر کراروی،شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین سید نوبہار شاہ، مولٰنا زاہد القاسمی، جمعیت علماءاسلام کے رہنما مولٰنا سیف الدین سیف،مجلس احرار کے مرکزی رہنما قاری محمد یوسف احرار، جمعیت علماءاسلام (س) کے رہنما مولٰنا مخدوم منظور احمد، مولٰنا اسداللہ فاروق و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ امریکی چرچ کی جانب سے (نعوذ بااللہ) قرآن پاک جلانے کے اعلانات پوری دنیا کے امن کو خطرات سے دوچار کرنے کے مترادف ہیں اقوام متحدہ، سلامتی کونسل و دیگر اداروں اور عیسائیوں کے روحانی پیشواﺅں کو اس پر کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ اپنے پیروکاروں کو اسلام و مسلمانوں کے جذبات مشتعل کرنے سے روکنا چاہیے۔