امریکی چرچ کی جانب سے (نعوذبااللہ) قرآن پاک جلانے کے
اعلان کے خلاف احتجاج جاری
لاہور(
بدھ18
اگست2010)امریکی
چرچ کی
جانب سے
(نعوذبااللہ)
قرآن پاک
جلانے کے
اعلان،فیس
بک پر
قرآن پاک
کی بے
حرمتی
اور
توہین
آمیز
خاکوں کی
اشاعت کے
خلاف
دینی و
سیاسی
جماعتوں
کا
احتجاج
جاری،لاہور،فیصل
آباد،شیخوپورہ،پسرور،گوجرانوالہ،منڈی
بہاﺅالدین
اورنارووال
سمیت
دیگر
شہروں
میں
تحریک
حرمت
رسول ﷺ
کے جلسے،
سیمینارز
اور حرمت
رسول ﷺ
کانفرنسیں،
سحرو
افطار
پروگراموں
کا بھی
انعقاد
کیا گیا،
فلوریڈا
کے چرچ
کی جانب
سے قرآن
پاک
جلانے کے
اعلان پر
صلیبیوں
کے مذہبی
پیشواﺅں
کی
خاموشی
افسوسناک
ہے، پوپ
بینی ڈکٹ
اور لارڈ
آف
کنٹربری
خاموشی
توڑیںاپنے
پیروکاروں
کو قرآن
پاک اور
نبی اکرم
ﷺ کی شان
اقدس میں
گستاخیوں
سے روکیں
، توہین
آمیز
خاکوں کی
اشاعت
اور قرآن
پاک کی
گستاخیوں
سے پوری
مسلم امہ
میں
اشتعال
پیدا ہو
رہا ہے
دینی و
سیاسی
رہنماﺅں
کی
گفتگوتفصیلات
کے مطابق
امریکی
چرچ کی
جانب سے
نائن
الیون کے
موقع پر
( نعوذ
بااللہ )
قرآن پاک
جلانے کے
اعلان،
فیس بک
پر قرآن
پاک کی
بے حرمتی
اور
گستاخانہ
خاکوں کی
اشاعت کے
خلاف
دینی و
سیاسی
جماعتوں
کا
احتجاج
بدھ کے
دن بھی
جاری رہا
لاہور
میں جامع
مسجد مکی
کاہنہ
نومیں
تحریک
حرمت
رسول ﷺ
کی طرف
سے ایک
بڑے
افطار
پروگرام
کا
انعقاد
کیا گیا
جس میں
تمامتر
شعبہ
ہائے
زندگی سے
تعلق
رکھنے
والے
افراد نے
بڑی
تعداد
میں شرکت
کی افطار
پروگرام
سے تحریک
حرمت
رسول ﷺ
کے
کنوینئر
مولانا
امیر
حمزہ،
مولٰنا
محمد
صالح و
دیگر نے
خطاب
کیامولٰنا
امیر
حمزہ کے
خطاب کے
دوران
شرکاءکی
جانب سے
امریکہ،
ناروے،
ڈنمارک
اور
سویڈن کے
خلاف سخت
نعرے
بازی کی
گئی اور
فیس بک
جیسی
گستاخ
ویب
سائٹوں
پر مستقل
پابندی
عائد
کرنے کا
مطالبہ
کیا
گیاتحریک
حرمت
رسولﷺ کے
کنوینئر
مولانا
امیر
حمزہ نے
خطاب
کرتے
ہوئے کہا
کہ نبی
اکرم ﷺ
کی حرمت
کے تحفظ
کا مسئلہ
اپوزیشن
یا حکومت
نہیں سب
مسلمانوں
کا
مشترکہ
مسئلہ ہے
نبی اکرم
ﷺ کی شان
اقدس میں
گستاخی
پر جس
کسی کی
غیرت
بیدار
نہیں
ہوتی اسے
اپنے
ایمان کی
فکر کرنی
چاہئے
ضرورت اس
امر کی
ہے کہ ہر
شخص ذاتی
مفادات
سے بالا
تر ہو کر
تحفظ
حرمت
رسول ﷺ
کی تحریک
میں بڑھ
چڑھ کر
حصہ
لے،فیصل
آباد میں
جماعة
الدعوة
پاکستان
کے مرکزی
رہنما
حافظ
عبدالرحمان
مکی نے
جامع
مسجد
اقصیٰ
وائی
بلاک
مدینہ
ٹاﺅن اور
مسلم
ٹاﺅن،مفتی
عبدالرحمان
عابد نے
جامع
مسجد
توحیدرشید
پارک
جڑانوالہ
میں تحفظ
حرمت
رسولﷺ کے
حوالہ سے
مختلف
اجتماعات
سے خطاب
کرتے
ہوئے کہا
کہ صلیبی
و یہودی
نبی اکرم
ﷺ کی شان
اقدس میں
گستاخیاں
کر کے
پوری
دنیا کے
امن کو
داﺅ پر
لگا رہے
ہیں
مسلمان
سب کچھ
برداشت
کر سکتا
ہے لیکن
شان
رسالت ﷺ
میں
گستاخیوں
کو کسی
صورت
برداشت
نہیں کر
سکتا
مسلمان
توہین
آمیز
خاکے
شائع
کرنے
والوں کو
اسلامی
شریعت کے
مطابق
سزا ملنے
تک کسی
صورت چین
سے نہیں
بیٹھیں
گے جامع
مسجد
ریاض
الجنةہاﺅسنگ
کالونی
شیخوپورہ
میں
جماعة
الدعوة
پاکستان
کے مرکزی
رہنما
حافظ سیف
اللہ
منصور نے
خطاب
کرتے
ہوئے کہا
کہ
پاکستانی
قوم سرتو
کٹا سکتی
ہے لیکن
تحفظ
حرمت
رسول کے
فریضہ کو
ادا کرنے
سے پیچھے
نہیں ہٹ
سکتی
تحفظ
حرمت
رسول ﷺ
کی
خاطرہر
مسلمان
اپنا تن
من دھن
قربان
کرنے کو
تیار ہے
پسرور،گوجرانوالہ،بہاولنگر،منڈی
بہاﺅالدین،نارووال
میں ہونے
والی
حرمت
رسولﷺ
کانفرنسوں
سے
مولانا
سیف اللہ
خالد،طاہر
طیب
بھٹوی،خالد
سیف
الاسلام،مولانا
محمد
اکرم
ربانی،
مولٰنا
حافظ
حبیب
الرحمن،مولٰنا
محمد آصف
پسروری،مولٰنا
محمد
عثمان
شاکر و
دیگر نے
خطاب کیا
۔