صلیبیوں کے مذہبی پیشوا قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں کی سرپرستی کر رہے ہیں

 

ؒٓؒلاہور( منگل17اگست2010) فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحریک حرمت رسول ﷺ کا احتجاج جاری، لاہور، اوکاڑہ،چنیوٹ، گوجرہ، میرپور، مردان،کراچی و دیگر شہروں میں جلسے ، سیمیناراور حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں، جماعةالدعوة کے سحروافطار کے خصوصی پروگرام، اتحاد و یکجہتی کا زبردست مظاہرہ، مختلف مکاتب فکر اور تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت، امریکی چرچ کی جانب سے نائن الیون کے موقع پر (نعوذبااللہ) قرآن پاک جلانے کے اعلان کی شدید مذمت کی گئی تفصیلات کے مطابق دینی و سیاسی جماعتوں کے نمائندہ اتحاد تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کی اپیل پر فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی ، توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور نائن الیون کے موقع پر فلوریڈا کے چرچ کی جانب سے (نعوذبااللہ) قرآن مجید جلانے کے اعلان کے خلاف ملک بھر کے طول و عرض میں مختلف شہروں و علاقوں میں شدید احتجاج کیا گیا تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ نے حویلی لکھااوکاڑہ میں ایک افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک قرآن پاک کے نزول کا ماہ مبارک ہے امسال نائن الیون چونکہ عیدالفطر کے دن آرہا ہے اس لئے فلوریڈا کے چرچ کی جانب سے جان بوجھ کر مسلمانوں کو اشتعال دلانے کے لئے 11ستمبر کو (نعوذبااللہ) قرآن پاک جلانے کا اعلان کیا گیا ہے انتہائی افسوسناک بات ہے کہ دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی اوررواداری کی باتیں کرنے والے صلیبی خود دنیا کا امن برباد کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ امریکی چرچ کی طرف سے اعلانیہ طور پر قرآن پاک کی گستاخی کا دن منانے کا اعلان کرنے کے باوجود پوپ بینی ڈکٹ ، لارڈ آف کنٹربری یا ان کے دیگر مذہبی پیشواﺅں کی طرف سے اپنے پیروکاروں کو اس مذموم حرکت سے نہیں روکا گیاجس سے ثابت ہوتا ہے کہ صلیبیوں کے مذہبی پیشوا قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکے شائع کرنے والوں کی سرپرستی کر رہے ہیں مولٰنا امیر حمزہ نے کہاکہ مسلم امہ کو گستاخان رسول کے خلاف متحد ہو نا ہو گا کراچی میں جماعةالدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکی چرچ کی طرف سے قرآن پاک کی گستاخی کا دن منانے کے اعلان پر پوری مسلم امہ میں زبردست اشتعال پایا جاتا ہے اقوام متحدہ کو صلیبیوں کی مذہبی و صحافتی دہشت گردی کیوں نظر نہیں آتی؟ چنیوٹ میں جماعةالدعوة کے زیر انتظام ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور نے کہاکہ صلیبیوں کے مذہبی پیشواﺅں کو اپنے پیروکاروں کو قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں سے روکنا چاہیے بصورت دیگر مسلمان یہ سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ یہ سب کچھ امریکہ اور یورپ کی سرپرستی میں ہو رہا ہے لاہور ، گوجرہ، ملتان، فیصل آباد، ڈی جی خان، مردان، بھمبھر، میر پورآزاد کشمیر، ٹوبہ ٹیک سنگھ و دیگر شہروں میں تحریک حرمت رسول ﷺ اور جماعةالدعوة کے زیر انتظام توہین آمیز خاکوں کے خلاف جلسوں، حرمت رسولﷺ کانفرنسوں اور سحروافطار پروگراموں کا خصوصی انعقاد کیا گیا جن میں جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولٰنا سیف اللہ خالد، مفتی عبدالرحمن عابد، مولٰنا بشیر احمد خاکی، مولٰنا محمد اکرم ربانی، مولٰنا طاہر طیب بھٹوی، مولٰنا سعید طیب بھٹوی، مولٰنا رمضان منظورو دیگر نے خطاب کیا اور کہاکہ صلیبی و یہودی قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے بوکھلا کر کر رہے ہیں لیکن ان کی ایسی مکروہ سازشوں کے باوجود اسلام جلد دنیا میں بھرپور قوت بن کر ابھرے گااسلام و مسلمانوں کو دبانے کی سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی۔