گستاخ ویب سائٹ فیس بک پر مستقل پابندی عائد کی جائے،تحریک حرمت رسولﷺ
 

لاہور(اتوار15اگست2010)دینی و سیاسی جماعتوں کی طرف سے فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری، رمضان المبارک کے دوران سحرو افطار کے خصوصی پروگرام، حرمت رسولﷺ کانفرنسوں کا انعقاد بھی کیا گیا لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت، تحفظ حرمت رسولﷺ کے لیے جانیں قربان کرنے کا عزم، فیس بک انتظامیہ اور گستاخ ملکوں کے خلاف شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق فیس بک پرقرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ رمضان المبارک کے دوران بھی جاری رہا کراچی، فیصل آباد، حافظ آباد، شیخوپورہ، میرپور آزاد کشمیر، گوجرانوالہ اور گجرات سمیت کئی شہروں میں سحرافطار پروگراموں،جلسوں اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیاکراچی میں سحروافطار کے پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالرحمن مکی اور نصر جاوید نے کہا کہ اگر صلیبی و یہودی توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اپنا حق سمجھتے ہیں تو مسلمان بھی گستاخان رسولﷺ سے انتقام لینا اپنا شرعی فریضہ سمجھتے ہیں صلیبی ممالک آزادی اظہار رائے کے نام پر پوری دنیا کے امن کو داﺅ پر لگا رہے ہیں مگر انتہائی افسوسناک بات ہے کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل و دیگر نام نہاد حقوق انسانی کے اداروں کے کانوں پر جو ں تک نہیں رینگ رہی عالمی سطح پر توہین انبیاءکی شان میں گستاخی کی سزا کا قانون پاس کروانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور نے میر پور آزاد کشمیر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ و دیگر یورپی ممالک عراق اور افغانستان میں شکست سے بوکھلا کر گھٹیا ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک کو پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا گستاخ ویب سائٹ فیس بک پر مستقل پابندی عائد کی جائے۔مولانا سیف اللہ خالد نے شیخوپورہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو عراق و افغانستان میں اپنی شکست برداشت نہیں ہو رہی وہ پوری دنیا میں ٹکراﺅ کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں تاکہ مسلمانوں کے احتجاج پر ان کیخلاف پراپیگنڈہ کریں کہ مسلمانوں میں برداشت نہیں ہے نبی اکرم ﷺ کی ذات سے زیادہ مسلمانوں کیلئے اور کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہو سکتامفتی عبدالرحمن عابد، حاجی نذیر احمد، ابو احسان، سعید طیب بھٹوی اور حافظ عبدالرﺅف نے فیصل آباد، پاکپتن، گجرات اور ہزارہ میں پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ خاص طور پر دلوں کی صفائی اور تزکیہ نفس کا مہینہ ہے رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے روزہ اخلاق کی بلندی کا سبب بنتا ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک صبرو استقامت ،برکتوں ورحمتوں اور کردار سازی کے لیے ایک ساز گار ماحول مہیا کرتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم رمضان المبارک سے خصوصی طور پر مستفید ہوں اور اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم حکمران متحد و بیدار ہوجائیں تو کفار کو کبھی قرآن پاک کی توہین اور شان اقدس ﷺ میں گستاخیوں کی کسی صورت جرا ¿ت نہیں ہو گی۔