یہودی و عیسائی پوری دنیا کے امن کو داﺅ پر نہ لگائیں،تحریک حرمت رسولﷺ

 

لاہور( بدھ11اگست2010) فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور نائن الیون کے موقع پر (نعوذ بااللہ) قرآن پاک جلانے کے خلاف تحریک حرمت رسولﷺ کا ملک بھر میں احتجاج جاری،کراچی،چکوال،پسرور،فیصل آباد،شیخوپورہ و دیگر علاقوں میں حرمت رسولﷺ کانفرنسیں،شمع رسالت ﷺکے پروانوں کی بڑی تعداد میں شرکت،تحفظ حرمت رسولﷺ اور حرمت قرآن کے لئے جانیں قربان کرنے کا عزم،صلیبی و یہودی آزادی اظہار رائے کے نام پر پوری دنیا کے امن کو داﺅ پر نہ لگائیں،عالمی سطح پر توہین انبیاءو قرآن کی شان میں گستاخی کی سزا کا قانون پاس کروانے کی کوششیں جاری رکھیں گے مقررین کے خطابات،تفصیلات کے مطابق تحریک حرمت رسولﷺ پاکستان کے تحت گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورصلیبیوں کے (نعوذ با اللہ)قرآن پاک جلانے کے ناپاک منصوبے کے خلاف بدھ کو بھی ملک کے کئی شہروں میں بھر پور احتجاج کیا گیا کراچی کے علاقوں طارق روڈ،کیماڑی اوراورنگی میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں ہوئیں جن میں تحریک حرمت رسولﷺ کراچی کے رہنماﺅں الشیخ محمود الحسن،مولانا کلیم اللہ،حافظ امجد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی چرچ کا اعلان پوری دنیا کے امن کو آگ لگانے کے مترادف ہے پوپ بینی ڈکٹ اور صلیبیوں و یہودیوں کے مذہبی پیشواﺅں کو اپنے پیروکاروں کا سمجھانا چاہیے کہ وہ ایسی مذموم حرکتوں سے باز آئیں امریکہ و یورپ ایک طرف امن اور ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکے شائع کر کے مسلم امہ میں اشتعال پھیلایا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ صلیبیوں و یہودیوں کے مونہوں سے جس قدر بغض ظاہر ہو رہا ہے ان کے اند اس سے کہیں زیادہ بغض موجود ہے آج یہ بات ایک بار پھر سامنے آگئی ہے مسلم حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم حکمران متحد و بیدار ہو کر قرآن پاک اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں تاکہ آئندہ کےلئے ان کی ایسی قبیح حرکتوں کو روکا جا سکے،چکوال میں مرکز دارالسلام چکوال،مرکز طیبہ چوآسیدن شاہ،مرکز خالد بن ولید تلہ گنگ میں تحریک حرمت رسولﷺ کے رہنماﺅں مولانا عبداللہ نثار،مولانا فاروق محسن،الشیخ مطیع الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی صلیبی جنگوںکے دوران کفار قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیاں کرتے رہے ہیں آج ایک بار پھر جب صلیبیوں کو عراق و افغانستان میں بدترین شکست کا سامنا ہے ان کے چرچوں کی جانب سے قرآن پاک کی گستاخی کی مہم چلائی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ کو خط لکھے کہ وہ اپنے پیروکاروں کو سمجھائیں کہ وہ پوری دنیا کے امن کو داﺅ پر نہ لگائیں لیکن ان کی طرف سے کوئی مثبت پیغام نہیں آیا ایک بار پھرہم انہیں واضح طور پر کہتے ہیں کہ وہ امریکہ اور یورپ کو قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیوں سے روکیں کیونکہ مسلم امہ میں اس حوالہ سے شدید اشتعال پایا جاتا ہے ،پسرور،فیصل آباد،شیخوپورہ و دیگر شہروں میںتحریک حرمت رسولﷺ کے رہنماﺅں مولانا بشیر احمد خاکی،حافظ سیف اللہ اعظم،خالد سیف الاسلام و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ تحریک حرمت رسول ﷺ کو مزید منظم کیا جائے گا اور پورے ملک میں جلسوں، سیمینارز اور کانفرنسوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔