امریکہ اور مغربی ممالک کے خلاف نفرت مزید بڑھے گی مقررین

 

لاہور( اتوار8اگست2010)تحریک حرمت رسول ﷺ کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور نائن الیون کے موقع پر قرآن پاک (نعوذ بااللہ)جلانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری،لاہورمیں حرمت رسول ﷺ سیمینار ،ساہیوال،ہزارہ ،بہاولنگر، کراچی،جڑانوالہ و دیگر شہروں میں حرمت رسول کانفرنسیں،شمع رسالت کر پروانوں کاناموس رسالتﷺ کے تحفظ کے لئے کٹ مرنے کا عزم،شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں برداشت کرنے والے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں توہین رسالت کے مسئلہ پر ہر مسلمان کے سینے میں انتقام کی آگ بھڑک رہی ہے،خیبر سے لے کر کراچی تک محمد عربی ﷺ کے غلام بیدار ہو چکے ہیں ،صلیبیوں کی نائین الیون کے موقع پر ناپاک سازش سے دنیا کا امن تباہ وبرباد ہو کر رہ جائے گا اور امریکہ اور مغربی ممالک کے خلاف نفرت مزید بڑھے گی مقررین کے خطابات،تفصیلات کے مطابق فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ اتوار کے دن بھی جاری رہا ملک بھر میں ہونے والی حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں میں شریک ہزاروں افرادنے امریکی شہر فلوریڈا کے چرچ کی جانب سے نائن الیون کی برسی کے موقع پر قرآن پاک جلانے کے اعلان کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ گستاخ ملکوں کے سفیروں کو ملک بدر اور اپنے سفیر واپس بلائے جائیں تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے زیر انتظام اقبال ٹاﺅن لاہور میں بہت بڑ ے حرمت رسول ﷺ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میںکثیر تعداد میںلوگوں نے شرکت کی سیمینار سے جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صلیبی و یہودی نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں سے باز نہ آئے تو انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا مسلمان توہین آمیز خاکے شائع کرنے والوں کو اسلامی شریعت کے مطابق سزا ملنے تک کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے مولانا غلام قادر سبحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں گستاخان رسول ﷺ کے لئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک پوری قوت سے جاری رکھی جائے گی ،ہزارہ میں ایک بڑی حرمت رسول کانفرنس ہوئی جس میں طلبائ،وکلائ،تاجروں سمیت ہر طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی کانفرنس سے تحریک حرمت رسولﷺ کے مرکزی کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی صلیبیوں و یہودیوں نے پھیلا رکھی ہے توہین آمیز خاکے شائع کرکے کفار نے مذہبی و صحافتی دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے اسلامیان پاکستان نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں پر کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتے مسلمان تحفظ حرمت رسول ﷺ کے لئے قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کریںمولانا محمد یوسف ربانی نے کہا کہ امریکہ، ناروے اور ڈنمارک جیسے گستاخ ممالک نبی اکرم ﷺ کی شان میں جس قدرگستاخیاں کر رہے ہیں اسی قدر دنیا بھر میں اسلام کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اورغیر مسلم جوق در جوق اسلام قبول کر رہے ہیں،کراچی کے علاقوں ڈیفینس،ماڈل ٹاﺅن،ملیر میں ہونے والی حرمت رسولﷺ کانفرنسوں سے جماعة الدعوة کراچی کے رہنماﺅں ا لشیخ یحییٰ بھٹی،مولانا کلیم اللہ،حافظ امجد و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران وسیاستدان سن لیں پاکستان میں اب اس کی سیاست چلے گی جو تحفظ حرمت رسول کی بات کریگا پاکستانی قوم دوسری جماعتوں کی سیاست فیل کردے گی پاکستان ایٹمی طاقت ہے حکمرا ن جرات کا مظاہرہ کریں کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گانبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت پر حملہ ہواور مسلمان زندہ رہیں یہ ہمیں گوارا نہیں،بہاولنگر میں ہونے والی حرمت رسول کانفرنس میں جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور نے کہا کہ اگر کسی ملک کے پرچم یا قومی ترانے کی بے حرمتی کی جائے تو اس شخص کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہوجاتا ہے اور غداری کی سزا موت ہے لیکن جب حرمت رسول ﷺ کی بات آتی ہے تو یہ حکومتی ادارے خاموش ہو جاتے ہیں حرمت رسول ﷺ کا مسئلہ سیاسی نہیں تحفظ حرمت رسالت کے مسئلہ پر تمام تر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر جانیں پیش کریں گے،جڑانوالہ،ننکانہ،ساہیوال و دیگر شہروں میں ہونے والی حرمت رسولﷺ کانفرنسوں سے مولانا بشیر احمد خاکی،حافظ سیف اللہ اعظم،خالد سیف الاسلام و دیگر نے خطاب کیا۔