شیخوپورہ،جھنگ، چنیوٹ، وہاڑی، ننکانہ، کالاباغ، کراچی، حیدرآباد میں جلسے

 

لاہور( ہفتہ7اگست2010)فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحریک حرمت رسول ﷺ کا احتجاج جاری، بیدیاں روڈ اور ٹاﺅن شپ لاہور میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں، ہزاروں افراد کی گستاخ ملکوں کے خلاف شدید نعرے بازی، شیخوپورہ،جھنگ، چنیوٹ، وہاڑی، ننکانہ، کالاباغ، کراچی، حیدرآباد میں جلسے، سیمینارزا ور حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں، تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت،امریکی چرچ کی جانب سے نائن الیون کے موقع پر قرآن پاک جلانے کے اعلان کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیاتفصیلات کے مطابق دینی و سیاسی جماعتوں کے نمائندہ اتحاد تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے زیر انتظام صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں و علاقوں میں فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف ہفتہ کے دن بھی احتجاجی اجتماعات کا سلسلہ جاری رہا تحریک حرمت رسول ﷺ کے زیرانتظام جامع مسجد قدس ٹاﺅن شپ اور بیدیاں روڈ پر بڑی حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور امریکی چرچ اور فیس بک جیسی گستاخ ویب سائٹوں کے خلاف زبردست غم و غصہ کا اظہار کیا گیاجامع مسجد قدس ٹاﺅن شپ میں جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولٰنامبشر احمد ربانی اوربیدیاں روڈ پرحافظ عبداللہ حنیف، قاری گلزار احمد و دیگر نے حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت میں ملوث صلیبیوں و یہودیوں کو ان کے مذہبی پیشواﺅں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے امریکیوں کا نبی اکرم eکی شان اقدس میں گستاخی کے پروگرام ترتیب دینا یہودیوں و صلیبیوں کی اسلام و مسلمانوں کیخلاف کی جانیوالی منظم سازشوں اور پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے جسے کوئی بھی کلمہ پڑھنے والا غیر تمند مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا ہم سمجھتے ہیں کہ ماضی میں اگر مسلم حکمران گستاخان رسول کو بھر پور جواب دیتے تو آج انہیں اعلانیہ طور پر (نعوذ بااللہ) قرآن پاکے جلانے گستاخی رسول کا مقابلہ منعقد کروانے کی کبھی جرا ¿ت نہ ہوتی تحریک حرمت رسول ﷺ کے زیر انتظام کالا باغ اور باگن میں بڑی حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں ہوئیں جن میں تحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ، جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالغفار المدنی، مولٰنا ابوولید، مولٰنا ابو حذیفہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت میں ملوث افراد کو سزا ملنے تک تحریک حرمت رسول ﷺ جاری رہے گی، دنیا کے حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں مسلم حکمران مصلحت پسندی ترک کر دیں، اپنی الگ کرنسی اور مشترکہ دفاعی نظام تشکیل دیں، تیل کی دولت اور دیگر وسائل اسلام و مسلمانوں کے دفاع پر خرچ کریں، علماءکرام مسلمانوں کو متحد و بیدار کرنے کا فریضہ سرانجام دیںوہاڑی میںحرمت رسولﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور نے کہاکہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کو درپیش مسائل میںسب سے بڑا مسئلہ ہے عراق و افغانستان میں شکست کا بدلہ لینے کیلئے مذموم ہتھکنڈے اختیار کئے جا رہے ہیں تحریک حرمت رسول ﷺ کی طرف سے شیخوپورہ ، جھنگ، چنیوٹ، ننکانہ، کراچی اور حیدرآباد میں بھی توہین آمیز خاکوں کے خلاف جلسوں، سیمینارز اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا جن میں الشیخ مولٰنا محمد یوسف طیبی آف کراچی، الشیخ مولٰنا محمد یحییٰ بھٹی، انجینئر نوید قمر، مولٰنا غلام قادر سبحانی، مولٰنا احمد سعید ملتانی، حافظ سیف اللہ اعظم،مولٰنا خالد سیف الاسلام، مولٰنا بشیر احمد خاکی، طاہر طیب بھٹوی و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر شرکاءکی جانب سے سخت نعرے بازی کی جاتی رہی علماءکرام و دینی جماعتوں کے قائدین نے تحفظ حرمت رسول ﷺ کے حوالہ سے ہونے والے پروگراموں میں شریک تما م افراد کو قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لئے چلائی جانے والی تحریک میں حصہ لینے کی ترغیب دی اور کہاکہ نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کےلئے ہر شخص کو آگے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔