چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میںجلسے، سیمینارز اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں

 

لاہور( جمعہ6اگست2010) امریکی چرچ کی جانب سے (نعوذ بااللہ) قرآن پاک جلانے کے اعلان، فیس بک پر قرآن پاک کی گستاخی کا ویب پیج بنانے اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحریک حرمت رسول ﷺ کا ملک بھر میں احتجاج جاری رہا، چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میںجلسے، سیمینارز اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں منعقد کی گئیں، قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیوں کی شدید مذمت، متعدد شہروںمیں اجتماعی جمعةالمبارک کا اہتمام،سیرت رسول ﷺ کے موضوع پر خطابات، تمامتر مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت، شہر، دیہات اور قصبے حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے کے نعروں سے گونجتے رہے، خطبات جمعہ میں مذمتی قراردادیں پاس کی گئیںقرآن پاک کی گستاخی اور خاکوں کے خلاف احتجاج کے دوران ہزاروں افراد کا فیس بک کے بائیکاٹ کا اعلان تفصیلات کے مطابق تحر یک حرمت رسول ﷺ پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کے چھوٹے، بڑے شہروں و قصبوں میں فیس بک کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف جمعةالمبارک کو بھرپور احتجاج کرتے ہوئے جلسوں ، سیمینارز و حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیاملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت کی مساجد میں علماءکرام، خطباءحضرات اور دینی جماعتوں کے قائدین نے سیرت رسول ﷺ کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیا اورکہا کہ فیس بک و یو ٹیوب جیسی گستاخ ویب سائٹوں پر پاکستان میں مکمل پابندی عائد کی جانی چاہیے مسلم حکمران و عوام صلیبیوں و یہودیوں کی ذہنی غلامی سے نکلیں اور قرآن پاک و نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لئے جرا ¿ تمندانہ اقدمات کریں وگرنہ وہ ایسی قبیح حرکتوں سے کسی صورت باز نہیں آئیں گے تحریک حرمت رسول ﷺکی طرف سے لاہور ، گوجرانوالہ ،فیصل آباد، پاکپتن، ملتان،ایبٹ آباد، بہاولپور،اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور ، کوئٹہ، حیدرآباد، کراچی و دیگر کئی شہروںمیںنماز جمعہ کے لئے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں طلبائ، وکلائ، تاجروں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعدادنے شرکت کی جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور لیک سٹی لاہور، مولٰنا سیف اللہ خالد سمن آباد، مولٰنا احمد سعید ملتانی چائنہ سکیم اور مولٰنا عبدالرحمن شاد نے پنڈی راجپوتاں میں جمعةالمبارک کے بڑے اجتماعات سے خطابات کرتے ہوئے کہاکہ یہودیوں و صلیبیوں نے قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیاں کرنے کا وطیرہ اپنا بنا رکھا ہے مسلمانوں کو متحد و بیدار ہو کر اسلام دشمنوں کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے تحفظ قرآن اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لئے ہر مسلمان کو اپنا جان، مال اور دیگر وسائل اور صلاحیتیں صرف کرنے میں آگے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے ایبٹ آباد جناح باغ منڈیاں جامع مسجد طیبہ میں تحریک حرمت رسول ﷺ کے زیر انتظام اجتماعی خطبہ جمعہ کا اہتمام کیا گیا جس میں شمع رسالت کے پروانوں نے جوق در جوق شرکت کی اور تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ کا خطاب سن کر قربانیاں و شہادتیں پیش کرنے کا عزم کیا مولٰنا امیر حمزہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ فیس بک جیسی گستاخ ویب سائٹوں پر مستقل پابندی عائد کی جائے جب تک مسلمان گستاخان رسول کا محاسبہ نہیں کریں گے صلیبی و یہودی قرآن پاک کی توہین اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں سے باز نہیں آئیں گے کراچی میں تحریک حرمت رسول ﷺ سندھ کے مرکزی رہنما الشیخ محمد یوسف طیبی، مولٰنا محمد یحییٰ بھٹی، جماعةالدعوة کے مرکزی رہنماانجینئر نوید قمرو دیگر نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم امہ صلیبیوں و یہودیوں کے کلچر و ثقافت کا مکمل بائیکاٹ کرے نبی اکرمﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لئے ہر مسلمان غازی علم دین اور عامر چیمہ شہید کا کردار ادا کرنے کو اپنے لئے قابل فخر سمجھتا ہے توہین آمیز خاکے دنیابھر میں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر شائع کئے گئے تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک کو پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا