کفار اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت نہیں روک سکتے، حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں

 

لاہور( بدھ 4اگست2010)فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحریک حرمت رسولﷺ کا ملک بھر میں احتجاج جاری، جلسے، سیمینارز اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں، کوٹ لکھپت لاہورمیںجماعةالدعوة کی حرمت رسول ﷺ کانفرنس ،ہزاروںافراد کی شرکت،امرکہ،ناروے ،ڈنمارک اوراسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی،چنیوٹ، کراچی،حیدر آباد، ملتان، نارووال و دیگر شہروں میں بھی کانفرنسیں،نائن الیون کے موقع پر قرآن پاک جلانے کے اعلان کی شدید مذمت کی گئی تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کے لئے بنائی گئی ویب سائٹ فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحریک حرمت رسول ﷺ کی طرف سے بدھ کے دن بھی ملک بھر کے کئی شہروں و علاقوں میںاحتجاج کیا گیا جماعةالدعوة کے زیر انتظام فیروز پور روڈ بنک سٹاپ کوٹ لکھپت لاہور میں بڑی حرمت رسول ﷺ کانفرنس ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا کانفرنس سے تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ،جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور، مولٰنا مبشر احمد ربانی، مولٰنا غلام قادر سبحانی و دیگر نے خطاب کیاتحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ نے کانفرنس کے ہزاروں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نائن الیون کے موقع پر قرآن پاک جلانے کے اعلانات سے یورپی ممالک کا بین المذاہب رواداری کو پول کھل گیاہے ،توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے ملکوں سے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم نہ کرنا امت مسلمہ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، محبت رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ یورپی کلچرو ثقافت چھوڑ کر محمد ی کلچر اپنا یا جا ئے انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت میں گستاخیاں کرنے والے ایک ارب 40کروڑ مسلمانوں کی دل آزاری کرکے عالمی دہشت گردی کے مرتکب ہوئے ہیںجس پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے حرمت رسولﷺ کے مسئلہ پر آواز بلند نہ کرنے والوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیںجماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور نے کہاکہ صلیبی و یہودی بار بار قرآن پاک کی توہین اور شان رسالتﷺ میں گستاخیاں کر کے مسلما نو ں کی ایما نی غیرت کو چیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور مسلمانوں کو ان گستاخیوں کا (نعوذ بااللہ) عادی بنانا چاہتے ہیں اظہار رائے کی آزادی کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچائی جائے گستاخان رسول ﷺ کو بھرپور جواب دینا مسلمانوں پر فرض ہے تحریک حرمت رسول ﷺ اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنماﺅں مولٰنا مبشر احمد ربانی اور مولٰنا غلام قادر سبحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم حکمرانو ں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ تمامتر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تحفظ حرمت رسول ﷺ کا فریضہ سرانجام دیں انہوں نے کہاکہ پردہ، حجاب اور نماز پر پابندیوں جیسے اقدامات اٹھا کر کفار اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت نہیں روک سکتے کراچی میں بھینس کالونی، فیڈرل بی ایریا اور طارق روڈ پر ہونے والی حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں میں طلبائ، وکلاء، تاجروں و صنعتکاروں سمیت تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی کانفرنسوں سے مولٰنا محمد ظفر یٰسین ،حافظ کلیم اللہ، مولٰنا حافظ محمد امجدو دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یورپ اور دیگر اسلام دشمن قوتیںاسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر عالمی سطح پر پروپیگنڈہ کر رہی ہیں نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لئے قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کرنا ہو گا چنیوٹ، حیدر آباد،ملتان،نارووال و دیگر شہروں میں ہونے والی حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں سے تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنما مولٰنا نصر جاوید، خالد سیف الاسلام،مولٰنا فیصل ندیم و دیگر علماءکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان تحفظ حرمت رسولﷺکے لئے جانیں قربان کرنے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔