ناروے، ڈنمارک، سویڈن اور امریکہ کے شرمناک کردار کے خلاف قراردادیں

 

لاہور(منگل3اگست2010)فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری، دینی و سیاسی جماعتوں کے جلسے، سیمینارز اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں، تحریک حرمت رسول ﷺ کی فیصل آباد میں بڑی حرمت رسول ﷺ کانفرنس، ہزاروں افرادکی شرکت، عبدالرحمن مکی کے خطاب کے دوران زبردست نعرے بازی، نائن الیون کے موقع پر قرآن پاک جلانے جیسے اعلانات مسلم امہ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں، عراق اور افغانستان میں شکست خوردہ صلیبی قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیاں کر کے مسلمانوں کو مایوس اور بددل کرنا چاہتے ہیں، مسلم حکمران او آئی سی کا اجلاس بلا کر متفقہ لائحہ عمل طے کریں توہین قرآن اور خاکوں کی اشاعت میں ملوث گستاخوں کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے مقررین کے خطابات تفصیلات کے مطابق دینی و سیاسی جماعتوں کے نمائندہ اتحاد تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے زیر انتظام گزشتہ روز بھی فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف کئی شہروں میں جلسوں، سیمینارز اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا سلسلہ جاری رہافیصل آباد میں تحریک حرمت رسول ﷺ کی طرف سے بڑی حرمت رسول ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبائ، وکلائ، تاجروں و زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیاکانفرنس کے لئے وسیع پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے تھے کانفرنس کے موقع پر ناروے، ڈنمارک، سویڈن اور امریکہ کے شرمناک کردار کے خلاف قراردادیں پاس کی گئیںشمع رسالت کے پروانوںنے غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے، گستاخان رسول ﷺ کے خلاف جنگ تحریک حرمت رسول ﷺ کے سنگ اور حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے کے زبردست نعرے لگائے جماعة الدعوة پاکستان شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے حرمت رسول کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صلیبیوں و یہودیوں نے قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیاں کر کے مسلمانوں کی غیرت پر حملہ کیا ہے مﺅثر جواب کے لئے امت مسلمہ کو متحد و بیدار کرنے کی ضرورت ہے مسلم حکمران جاگ جائیں مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے سے ذلت و رسوائی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا انہوں نے کہاکہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ 58مسلم ملکوں میں سے کوئی بھی تحفظ حرمت رسول ﷺ کا فریضہ ادا کرنے کو تیار نظر نہیں آتا مسلمان عوام شہر شہر جلسے، مظاہرے اور کانفرنسیںکر کے بھرپور احتجاج کر رہے ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی کانفرنس سے مولٰنا ابو احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا نارووال میں ہونے والی حرمت رسول ﷺ کانفرنس سے تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنماﺅں مولٰنا محمد اکرم ربانی، حافظ محمد اکرم اور مولٰنا محمد یونس قصوری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حرمت رسول ﷺ کا مسئلہ سیاسی نہیں تحفظ حرمت رسالت کے مسئلہ پر تمام تر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر ہر مسلمان کو اپنا کردار ادا کرناچاہئے گستاخ ملکوں کے سفیر ملک بدر کئے جائیں اور اپنے سفیروں کو واپس بلایا جائے شیخوپور میں حافظ عبداللہ حنیف، قاری گلزار احمد ، لودھراں میں حافظ سیف اللہ اعظم، قاری احمد سعیدن ملتانی، حافظ آباد میں مولٰنا طاہر طیب بھٹوی، چکوال میں مولٰنا خالد سیف الاسلام و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والی ویب سائٹوں کو مستقل طور پر بند کر دیا جائے نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لئے ہر مسلمان غازی علم دین اور عامر چیمہ شہید بننے کو تیار ہے۔