ہزاروں افراد کی امریکی چرچ کی گستاخیوں کے خلاف نعرے بازی

 

لاہور( پیر2اگست2010) دینی و سیاسی جماعتوں کے نمائندہ اتحاد تحریک حرمت رسول ﷺ کا فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری، پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں جلسے، حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں، ہزاروں افراد کی امریکی چرچ کی گستاخیوں کے خلاف نعرے بازی، بین المذاہب ہم آہنگی کی باتیں کرنے والے مذہبی و صحافتی دہشت گردی کر کے دنیا کے امن کو داﺅ پر لگا رہے ہیں،فلوریڈا کے چرچ کی جانب سے قرآن پاک جلانے کے اعلان پر حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے،اہل اقتدار امریکہ و برطانیہ کو خوش کرنے کی بجائے قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کا تحفظ کا فریضہ سرانجام دیں مقررین کے خطابات تفصیلات کے مطابق فیس بک پر قرآن پاک کی گستاخی ، توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور نائن الیون کی برسی کے موقع پر (نعوذبااللہ) قرآن جلانے کے اعلان کے خلاف تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کا احتجاج گزشتہ روز بھی جاری رہاسیالکوٹ، کراچی،نارووال،فیصل آباد، میرپور، چنیوٹ، رحیم یار خان ودیگر شہروں میں تحفظ حرمت رسول ﷺ کے حوالہ سے جلسوں، سیمینارز اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا جن میں طلبائ، وکلائ، تاجروں، صنعتکاروں، کسانوں وزمینداروں سمیت تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر امریکی چرچ فلوریڈا کی جانب سے 11ستمبر کو (نعوذبااللہ) قرآن پاک جلانے کے اعلان کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی سیالکوٹ کے مقامی شادی ہال میں سوموار کے دن حرمت رسول ﷺ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جماعةالدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ پاکستان، سعودی عرب و دیگر مسلم ملکوں کو متحد ہو کر قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلا کر متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے جس کسی کی قرآن پاک کی بے حرمتی اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں پر غیرت بیدار نہیں ہوتی اسے اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہیے عبدالرحمن مکی کے خطاب کے دوران شرکاءکی جانب سے سخت نعرے بازی کی گئی اور گستاخ ملکوں کے سفیروں کو ملک بدر اور اپنے سفیر واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا کراچی میں فیڈرل بی ایریا، نیوکراچی اور طارق روڈ پر حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں سے جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولٰنا ظفر عیسیٰ، الشیخ مولٰنا محمد یحییٰ بھٹی اور مولٰنا کلیم اللہ نے خطاب کیا اور امریکی چرچ کے گستاخانہ اعلان کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا نارووال میں حرمت رسول ﷺ کانفرنس سے تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنماﺅں مولٰنا احتشام الحق، مولٰنا محمد اکرم ربانی، حافظ محمد اکرم، فیصل آباد میں تحریک تحفظ قبلہ اول کے کنوینئر رانا شمشاد احمد سلفی، تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنما مولٰنا غلام قادر سبحانی، میر پور میں مولٰناخالد سیف الاسلام، چنیوٹ میں قاری گلزار احمد، حافظ عبداللہ حنیف و دیگر نے خطاب کیا اور کہاکہ امریکیوں کی جانب سے پہلے فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی اب فلوریڈا کے ایک چرچ کی طرف سے قرآن پاک جلانے کا اعلان کر کے مذہبی و صحافتی دہشت گردی کا ارتکاب کیا گیا ہے صلیبیوں و یہودیوں کے مذ ہبی پیشواﺅں کی طرف سے قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیوںپر خاموشی سے ثابت ہو گیا کہ وہ گستاخوں کی مکمل سرپرستی کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو اپنے تمامتر اختلافات بھلا کر قرآن و سنت پر متحد ہو جانا چاہیے اور گستاخان رسول اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے۔