|
سیالکوٹ،خانیوال،حافظ آباد،ملتان،اوکاڑہ میں حرمت رسول
ﷺ کانفرنسیں |
|
|
|
لاہور(
اتوار1اگست2010)توہین
آمیز
خاکوں کے
خلاف
احتجاج
جاری،
سیالکوٹ،خانیوال،حافظ
آباد،ملتان،اوکاڑہ
و دیگر
شہروں
میں حرمت
رسول ﷺ
کانفرنسیں،
ڈنمارک ،
ناروے
اور
امریکہ
کے خلاف
قراردادیں
پاس کی
گئیں،نائن
الیون کے
موقع پر
امریکی
چرچ کی
جانب
سے(نعوذ
بااللہ)
قرآن پاک
جلانے کے
اعلان کی
شدید
مذمت،صلیبیوں
کی اس
ناپاک
سازش سے
دنیا کا
امن تباہ
وبرباد
ہو کر رہ
جائے گا
اور
امرہکہ
اور
مغربی
ممالک کے
خلاف
نفرت
مزید
بڑھے گی،
گستاخانہ
خاکوں کی
اشاعت
میں ملوث
افراد کو
سزا ملنے
تک تحفظ
حرمت
رسول ﷺ
کی تحریک
جاری رہے
گی، مسلم
حکمران
مصلحت
پسندی
ترک کر
دیں اور
تحفظ
حرمت
رسولﷺ کے
لئے اپنا
کردار
ادا
کریںمقررین
کے
خطابات،تفصیلات
کے مطابق
فیس بک
پر قرآن
پاک کی
بے حرمتی
اور
توہین
آمیز
خاکوں کی
اشاعت کے
خلاف
احتجاج
کا سلسلہ
اتوار کے
دن بھی
جاری رہا
ملک بھر
میں ہونے
والی
حرمت
رسول ﷺ
کانفرنسوں
میں شریک
ہزاروں
افرادنے
امریکی
شہر
فلوریڈا
کے چرچ
کی جانب
سے نائن
الیون کی
برسی کے
موقع پر
قرآن پاک
جلانے کے
اعلان کے
خلاف سخت
نعرے
بازی کی
اور
حکومت
پاکستان
سے
مطالبہ
کیا گیا
کہ گستاخ
ملکوں کے
سفیروں
کو ملک
بدر اور
اپنے
سفیر
واپس
بلائے
جائیں
تحریک
حرمت
رسول ﷺ
پاکستان
کے زیر
انتظام
سیالکوٹ
شہر میں
بہت بڑی
حرمت
رسول ﷺ
کانفرنس
کا
انعقاد
کیا گیا
جس میں
ضلع بھر
سے
ہزاروں
افراد نے
جوق در
جوق شرکت
کی تحریک
حرمت
رسول ﷺ
اور
جماعةالدعوة
کے مقامی
ذمہ
داران کی
طرف سے
حرمت
رسول ﷺ
کانفرنس
کو
کامیاب
بنانے کے
لئے کئی
دن قبل
سے ہی
بڑے
پیمانے
پر
تیاریاں
و
انتظامات
کئے گئے
تھے شہر
بھر میں
اشتہارات
و بینرز
لگائے
گئے تھے
تحریک
حرمت
رسول ﷺ
اور
جماعةالدعوة
کے
کارکنان
مساجد و
مدارس
اور
چوکوں و
چوراہوں
میں
موبائل
دعوتی
پروگراموں
کے ذریعہ
بھی
لوگوں کو
کانفرنس
میں شرکت
کی دعوت
دیتے رہے
تحریک
حرمت
رسول ﷺ
پاکستان
کے
کنوینئر
مولٰنا
امیر
حمزہ نے
ہزاروں
شرکاءسے
خطاب
کرتے
ہوئے
کہاکہ
صلیبی و
یہودی
نبی اکرم
ﷺ کی شان
اقدس میں
گستاخیوں
سے باز
نہ آئے
تو انہیں
اس کے
سنگین
نتائج
بھگتنا
پڑیں گے
مسلمان
سب کچھ
برداشت
کر سکتا
ہے لیکن
شان
رسالت ﷺ
میں
گستاخیوں
کو کسی
صورت
برداشت
نہیں کر
سکتا
مسلمان
توہین
آمیز
خاکے
شائع
کرنے
والوں کو
اسلامی
شریعت کے
مطابق
سزا ملنے
تک کسی
صورت چین
سے نہیں
بیٹھیں
گے
خانیوال
میںہونے
والی
کانفرنس
سے رانا
شمشاد
احمد
سلفی نے
خطاب
کرتے
ہوئے کہا
کہ اسلام
میں
گستاخان
رسول ﷺ
کے لئے
معافی کی
کوئی
گنجائش
نہیں ہے
تحفظ
حرمت
رسول ﷺ
کی تحریک
پوری قوت
سے جاری
رکھی
جائے گی
امریکہ،
ناروے
اور
ڈنمارک
جیسے
گستاخ
ممالک
نبی اکرم
ﷺ کی شان
میں جس
قدرگستاخیاں
کر رہے
ہیں اسی
قدر دنیا
بھر میں
اسلام کی
مقبولیت
میں
اضافہ ہو
رہا ہے
اورغیر
مسلم جوق
در جوق
اسلام
قبول کر
رہے ہیں
تحریک
حرمت
رسول ﷺ
کی جانب
سے
سرگودھا،اوکاڑہ،ملتاناور
حافظ
آباد میں
بھی حرمت
رسول ﷺ
کانفرنسوں
کا
انعقاد
کیا گیا
جن سے
مولانا
خالد سیف
الاسلام،مولانا
غلام
قادر
سبحانی،مولانا
بشیر
احمد
خاکی،قاری
گلزار
احمد،حافظ
عبداللہ
حنیف و
دیگر نے
خطاب
کرتے
ہوئے کہا
کہ دنیا
بھر میں
دہشت
گردی
صلیبیوں
و
یہودیوں
نے پھیلا
رکھی ہے
توہین
آمیز
خاکے
شائع
کرکے
کفار نے
مذہبی و
صحافتی
دہشت
گردی کا
ارتکاب
کیا ہے
اسلامیان
پاکستان
نبی اکرم
ﷺ کی شان
اقدس میں
گستاخیوں
پر کسی
صورت
خاموش
نہیں رہ
سکتے
مسلمان
تحفظ
حرمت
رسول ﷺ
کے لئے
قربانیوں
و
شہادتوں
کا راستہ
اختیار
کریں ۔
|
|
|
|
اسلام سے خوفزدہ ہو کر توہین آمیز خاکے شائع کئے جا
رہے ہیں،علماءکرام |
|
|
|
)اتوار1اگست2010)
دینی و
سیاسی
جماعتوں
کے
قائدین ،
جید
علمائے
کرام ،
شیوخ
الحدیث ،
دانشور و
اہل قلم
حضرات نے
کہا ہے
کہ قرآن
پاک اور
نبی اکرم
ﷺ کی
حرمت کے
تحفظ کی
طرح
مظلوم
مسلمانوں
کی مدد
کرنا بھی
فرض ہے،
سب سے
پہلے
پاکستان
کا نعرہ
لگا کر
امریکہ
کو اڈے
دے کر
بہت بڑا
جرم کیا
گیا،ڈرون
حملے اور
بلوچستان
، پنجاب
و دیگر
علاقوں
میں
تخریب
کاری کے
واقعات
انہی
پالیسیوں
کا نتیجہ
ہیں،
امریکہ
کے خطہ
سے نکلنے
کے بعد
انڈیا
کشمیر
میں نہیں
ٹھہر سکے
گا،
کشمیریوں
کو جلد
آزادی
ملنے
والی ہے،
2020ءتک
پاکستان
کے خاتمہ
کے خواب
دیکھنے
والے جلد
خود
ٹکڑوں
میں
تقسیم ہو
جائیں
گے، قرآن
پاک کی
دعوت
دنیا میں
انقلاب
برپا کر
رہی ہے،
اسلام کی
پھیلتی
ہوئی
دعوت سے
خوفزدہ
ہو کر
قرآن پاک
جلانے کے
اعلان او
ر توہین
آمیز
خاکے
شائع کئے
جا رہے
ہیںوہ
مرکز
القادسیہ
چوبرجی
میں
جماعة
الدعوة
کے مرکزی
رہنما
مولانا
سیف اللہ
خالد کی
طرف سے
لکھی گئی
تفسیر ”
دعوة
القرآن
“کی
تعارفی
تقریب کے
دوران
خطاب کر
رہے تھے
ادارہ
دار
الاندلس
کی جانب
سے شائع
کردہ
تفسیر
دعوة
القرآن
کی
تعارفی
تقریب سے
جماعة
الدعوة
پاکستان
کے امیر
پروفیسر
حافظ
محمد
سعید
،سابق
امیر
جماعت
اسلامی
قاضی
حسین
احمد ،
جامعہ
اشرفیہ
کے نائب
مہتمم
مولٰنا
فضل
الرحیم
اشرفی،
جامعة
الدعوة
الاسلامیہ
کے مدیر
حافظ
عبدالسلام
بن محمد،
جسٹس (ر)
خلیل
الرحمن ،
مفسر
قرآن
حافظ
صلاح
الدین
یوسف،
شیخ
الحدیث
مولٰنا
محمد
رفیق
اثری،
شیخ
الحدیث
حافظ
عبدالستار
حماد،
شیخ
الحدیث
مولٰنا
عبدالعزیزعلوی،
مرکز
اہلسنت
پاکستان
کے صدر
اور
پنجاب
قرآن
بورڈ کے
چیئرمین
علامہ
احمد علی
قصوری،
تحریک
حرمت
رسول ﷺ
پاکستان
کے
کنوینئر
مولٰنا
امیر
حمزہ،
شیخ
الحدیث
مولٰنا
گلزار
احمد،
فضیلةالشیخ
مولٰنا
محمد
اسحق
بھٹی،
مرکزی
جمعیت
اہلحدیث
کے سینئر
نائب
امیر
علامہ
زبیر
احمد
ظہیر،
پروفیسر
مزمل
احسن
شیخ،پیر
سیف اللہ
خالد،
شیخ
الحدیث
مولٰنا
محمد
امین
محمدی،
مولٰنا
اسعد
محمود
سلفی،
مولٰنا
محمد
رمضان
سلفی،
مولٰنا
محمد طیب
معاذ،
مولٰنا
حبیب
الرحمن
خلیق،
حافظ
عبدالغفارو
دیگر نے
خطاب کیا
س موقع
پر
سینکڑوں
علمائے
کرام ،
دینی
مدارس کے
طلباءو
اساتذہ
سمیت
تمام تر
شعبہ
ہائے
زندگی سے
تعلق
رکھنے
والے
ہزاروںافراد
موجود
تھے
جماعة
الدعوة
پاکستان
کے امیر
پروفیسر
حافظ
محمد
سعید نے
تقریب سے
خطاب
کرتے
ہوئے کہا
کہ دنیا
میں امن
و آشتی
کے
علمبردار
قرآن پاک
جلانے کا
اعلان کر
کے اور
توہین
آمیز
خاکے
شائع
کرکے بد
ترین
دہشت
گردی کر
رہے ہیں
دنیا میں
تیزی سے
اسلام کی
پھیلتی
ہوئی
دعوت
دیکھ کر
اس طرح
کی مذموم
حرکتیں
کی جا
رہی ہیں
انڈیا
امریکہ
کو
افغانستان
میں شکست
خوردہ
دیکھ کر
سخت
پریشان
ہے صلیبی
و یہودی
قوتیں
2010ءتک
پاکستان
کو ختم
کرنے کے
مذموم
ارادے
رکھتی
ہیں لیکن
مسلمانوں
کی
قربانیوں
کے نتیجے
میں
دنیاکا
منظر بڑی
تیزی سے
تبدیل ہو
رہاہے
پاکستان
ان شا
ءاللہ
زندہ اور
قائم و
دائم رہے
گا اس کے
ٹکڑے
کرنے کی
سازشیں
کرنے
والے خود
ٹکڑوں
میں
تقسیم ہو
جائیں گے
انہوں نے
کہا کہ
امریکی
اتحاد کے
بکھرنے
کے بعد
ایک بڑی
اسلامی
ریاست کا
وجود
دنیا میں
قائم
ہوگا جس
کادستور
قرآن و
سنت ہوگا
یہ وہ
خوف ہے
جو اس
وقت کافر
قوتوں کے
ذہنوں پر
سوار ہے
اس کی
بنیاد پر
وہ
جماعتوں
اور
شخصیات
کےخلاف
نام نہاد
دہشت
گردی کا
پروپیگنڈہ
کرتے ہیں
پابندیاں
لگائی
جاتیں
ہیں اور
میڈیا کو
جنگی
ہتھیار
کے طور
پر
استعمال
کیا جاتا
ہے مگر
حقائق اب
دنیا کے
سامنے
واضح ہو
چکے ہیں
ان کی
دھوکہ کی
سیاست اب
نہیں چلے
گی
بیرونی
قوتیں
مسلمانوں
کو آپس
میں
لڑانا
چاہتی
ہیںمگر
ان کی یہ
سازشیں
کسی صورت
کامیاب
نہیں ہوں
گی حافظ
محمد
سعید نے
کہاکہ
انڈیا
کشمیر
میں بد
ترین
ریاستی
دہشت
گردی کر
رہا ہے
نہتے
کشمیریوں
کو گلیوں
و
بازاروں
میںخون
میں نہلا
یا جا
رہا ہے
پچھلے
ایک ماہ
سے کرفیو
کے نتیجہ
میں
مقبوضہ
کشمیر
غزہ کی
شکل
اختیار
کر چکاہے
لیکن
کشمیر
اور
فلسطین
کا فیصلہ
اس وقت
افغانستان
کے
پہاڑوں
میں ہو
رہا ہے
امریکہ
کے اس
خطہ سے
نکلنے کے
بعد
بھارت
کشمیر
اور
اسرائیل
فلسطین
میں نہیں
ٹھہر سکے
گا انہوں
نے کہا
کہ
پاکستانی
حکمرانوں
نے سب سے
پہلے
پاکستان
کا نعرہ
لگاکر
امریکہ
کو اڈے
فراہم کے
بہت بڑا
جرم کیا
امریکہ
اور یورپ
سے یک
طرفہ
دوستی کے
نتیجہ
میں اہل
اقتدار
نے انڈیا
کو
افغانستان
میں لا
کر بٹھا
دیا جس
نے
بلوچستان
، پنجاب
و دیگر
علاقوں
میں
تخریب
کاری کر
کے
پاکستان
کو میدان
جنگ
بنانے کی
کوشش کی
انہوں نے
کہا کہ
میرے
بولنے سے
انڈیا کو
بہت
تکلیف
ہوتی ہیں
اس کی
وجہ یہ
ہے کہ ہم
امریکی
ایجنڈوں
پر نہیں
چلتے حق
بات کرتے
ہیں جب
تک جسم
میںخون
کا ایک
قطرہ بھی
باقی ہے
دعوت حق
کے مشن
پر کار
بند رہیں
گے
۔جماعت
اسلامی
پاکستان
کے سابق
امیر
قاضی
حسین
احمد نے
کہا کہ
مسلمانوں
کو قرآن
پاک کی
تعلیمات
اور نبی
اکرم ﷺ
کی سیرت
کا راستہ
اختیار
کرناچاہیے
نماز کی
طرح جہاد
فی سبیل
اللہ بھی
عبادت ہے
اس کے
کچھ آداب
ہیں یہ
صرف
اعلائے
کلمة
اللہ کے
لئے ہونا
چاہیے
مکہ
مکرمہ
میں نبی
اکرم ﷺ
نے دعوت
کا کام
کیا اس
وقت وہاں
بت موجود
تھے آپ
نے انہیں
توڑا
نہیں
کیونکہ
اس وقت
اس کام
کا موقع
نہیں تھا
لیکن جب
مکہ
مکرمہ
فتح ہوا
تو آپ ﷺ
نے اپنے
ہاتھوں
سے ان
بتوں کو
توڑا اور
جہاد کا
راستہ
اختیار
کیا اللہ
کے دین
کے قیام
کیلئے
کوششیں
کرنا ہر
مسلمان
پر فرض
ہے حافظ
محمد
سعید نے
اس دور
میں جہاد
کو زندہ
کیا ہے
انہوںنے
کہا کہ
قرآن پاک
کتاب
ہدایت ہے
اسکی
تعلیمات
اور سیرت
رسول ﷺ
ہمارے
لیے
بہترین
نمونہ ہے
قرآن پاک
کی دعوت
کو عام
کرنے
کیلئے ہر
مسلمان
کو اپنی
تمام تر
صلاحیتیں
اور جان
ومال صرف
کرنا
چاہیے
انہوں نے
کہا کہ
تفسیر
دعوة
القرآن
کی تقریب
میں شرکت
کرنا میں
اپنے لیے
دنیا و
آخرت کی
بھلائی
سمجھتا
ہوں نائب
مہتمم
جامع
اشرفیہ
مولٰنا
فضل
الرحیم
نے کہاکہ
تفسیر
دعوةالقرآن
کے مصنف
نے
اختلافی
مسائل کو
بھی کسی
کی تحقیر
کے بغیر
انتہائی
احسن
انداز
میں پیش
کیا ہے
جو کہ
بہت لائق
تحسین
عمل ہے
ہماری
دعا ہے
کہ ان کے
قلم اور
زبان کو
امت کے
جوڑنے کا
سبب
بنائے ہر
مسلمان
کو اپنا
محاسبہ
کرنا
چاہیے
اور اللہ
کا شکر
گزار
بندہ
بننا
چاہیے
انہوں نے
سیلاب
میں
پھنسے
ہوئے
مسلمان
بھائیوں
کے لئے
خصوصی
دعا
کروائی۔لاہور
ہائی
کورٹ کے
سابق چیف
جسٹس
(ر)خلیل
الرحمن
نے کہا
کہ
مولانا
سیف اللہ
خالد کی
تفسیر
قرآن پاک
کی
تفاسیر
میں ایک
عمدہ
اضافہ ہے
مسلمانوں
کو یہ
بات یا د
رکھنی
چاہیے کہ
جب تک اس
کا تعلق
اللہ سے
قائم
نہیں
ہوگا وہ
صحیح
معنوں
میں
مسلمان
نہیںہو
سکتا
مسلمانوں
کے قرآن
پر عمل
نہ کرنے
کی
کوتاہیوں
کو یورپ
کے لوگ
بہت
زیادہ
محسوس
کرتے ہیں
ہم سب کو
اپنی
اصلاح
کرنی
چاہیے
تحریک
حرمت
رسول ﷺ
پاکستان
کے
کنوینئر
مولانا
امیر
حمزہ نے
کہا کہ
ایسے
موقع پر
تفسیر کی
تقریب
منعقد ہو
رہی ہے
جب
امریکی
چرچ کی
جانب سے
قرآن پاک
جلانے کی
( نعوذ
بااللہ
)کفار کو
دعوت دی
جا رہی
ہے
صلیبیوں
و
یہودیوں
کی ایسی
مذموم
حرکتوں
سے اسلام
کی دعوت
پھیلنے
کا سلسلہ
نہیں رکے
گا قرآن
پاک اور
نبی اکرم
ﷺ کی
حرمت کے
تحفظ کی
تحریک
جاری
رکھیں گے
۔ مرکز
اہلسنت
کے
سربراہ
اور چیئر
مین قرآن
بورڈ
پنجاب
علامہ
احمد علی
قصوری نے
کہاکہ
نائن
الیون کے
موقع پر
قرآن پاک
جلانے کا
جو(نعوذ
با اللہ)
اعلان
کیا گیا
ہے اس کے
پیچھے
صلیبیوں
و
یہودیوں
کے مذہبی
پیشوا
ملوث
ہیںمسلم
امہ کو
کفار کی
گستاخیوں
کا منہ
توڑ جواب
دینا
چاہیے
انہوں نے
کہاکہ اس
پر فتن
دور میں
ایمان کی
شمعیں
روشن کر
کے تفسیر
کے مصنف
نے
انبیاءکے
وارث
ہونے کا
ثبوت پیش
کیا ہے
اللہ
تعالیٰ
ان کے
علم اور
قلم میں
اور
زیادہ
برکت
ڈالے۔معروف
دانشور و
کالم
نگار
اوریا
مقبول
جان نے
کہا ہے
پاکستانی
حکمرانوں
نے سب سے
پہلے
پاکستان
کا نعرہ
لگا کر
امریکہ
کو دعوت
دی کہ آﺅ
ہمارے
اڈے ،
فضائیں
زمین
استعمال
کرو یہ
عمل کرکے
انہوں نے
سوچا کہ
شاید
افغانستان
میں تورا
بورا
بنیں گے
توہم بچ
جائیں گے
لیکن
تاریخ نے
ان کے
فیصلہ کو
غلط ثابت
کر دیا
ہے
افغانستان
میں اتنے
امریکی
نہیں مرے
جتنے
سوات ،
وزیرستان
و دیگر
علاقوں
میں
پاکستانی
مسلمان
شہید
ہوئے ہیں
اصل شرک
زندہ
خداﺅںکی
پوجا
کرنا ہے
پاکستانی
حکمران
ڈرنا
سہنا
چھوڑ دیں
امریکہ
سے کسی
قسم کی
خیر کی
توقع
نہیں
رکھنی
چاہیے ۔
مرکزی
جمعیت
اہلحدیث
پاکستان
کے سینئر
نائب
امیر
علامہ
زبیر
احمد
ظہیر،
جامع
منظور
الاسلامیہ
کے مدیر
پیر سیف
اللہ
خالد نے
کہاکہ ہر
مسلمان
کو اپنے
آپ کو
قرآن و
سنت کی
تعلیمات
میں
ڈھالنا
چاہیے
یہی
ہماری
کامیابی
کا ذریعہ
ہے انہوں
نے کہاکہ
قرآن و
سنت دنیا
میں امن
کے قیا م
کا بہت
بڑا
ذریعہ
ہے۔
|
|
|
|
|
|
|