پوپ قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیوں کو روکیں

 

لاہور(ہفتہ31جولائی2010)فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف دینی و سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری، تحریک حرمت رسول ﷺ کے ظفروال، فیصل آباد، ننکانہ، وہاڑی، کراچی و دیگر شہروں میں جلسے،سیمینارز اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں، امریکی چرچ کی جانب سے نائن الیون کے موقع پر (نعوذ بااللہ)قرآن پاک جلانے کا اعلان بدترین مذہبی دہشت گردی ہے ، ثابت ہو گیا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے پیچھے صلیبیوں و یہودیوں کے مذہبی پیشوا ملوث ہیں، امریکی چرچ کے اعلان پر پوپ بینی ڈکٹ کی خاموشی افسوسناک ہے، تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک پوری قوت سے جاری رکھیں گے مقررین کے خطابات تفصیلات کے مطابق فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا سلسلسہ ہفتہ کے دن بھی جاری رہا تحریک حرمت رسول ﷺ کے جلسوں، سیمینارز اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں میں شریک ہزاروں افرادنے امریکی شہر فلوریڈا کے چرچ کی جانب سے نائن الیون کی برسی کے موقع پر قرآن پاک جلانے کے اعلان کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ گستاخ ملکوں کے سفیروں کو ملک بدر اور اپنے سفیر واپس بلائے جائیں تحفظ حرمت رسول ﷺ کے حوالہ سے منعقدہ پروگراموں کے دوران شرکاءمیں زبردست جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ، حافظ عاکف سعید، علامہ زبیر احمد ظہیر، علامہ احمد علی قصوری، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا محمد شفیع جوش، حافظ عبدالغفار روپڑی ، سید نو بہار شاہ ، مولانا محمد امجد خان، علامہ علی غضنفر کراروی، قاری محمد یعقوب شیخ ،مولٰناسیف الدین سیف، قاری محمد یوسف احرار ، مولٰنا زاہد محمود قاسمی، مولٰنا اسد اللہ فاروق، حافظ خالد ولید ، مولانا محمد عاصم مخدوم ودیگر نے امریکی چرچ کی جانب سے (نعوذ بااللہ)قرآن پاک جلانے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی چرچ کا اعلان پوری دنیا کے امن کو آگ لگانے کے مترادف ہے پوپ بینی ڈکٹ اور صلیبیوں و یہودیوں کے مذہبی پیشواﺅں کو اپنے پیروکاروں کا سمجھانا چاہیے کہ وہ ایسی مذموم حرکتوں سے باز آئیں امریکہ و یورپ ایک طرف امن اور ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکے شائع کر کے مسلم امہ میں اشتعال پھیلایا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ صلیبیوں و یہودیوں کے مونہوں سے جس قدر بغض ظاہر ہو رہا ہے ان کے اند اس سے کہیں زیادہ بغض موجود ہے آج یہ بات ایک بار پھر سامنے آگئی ہے مسلم حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم حکمران متحد و بیدار ہو کر قرآن پاک اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں تاکہ آئندہ کےلئے ان کی ایسی قبیح حرکتوں کو روکا جا سکے تحریک حرمت رسول ﷺ کے زیر انتظام ظفر وال میں بڑی حرمت رسول ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کسانوں و زمینداروں سمیت تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی کانفرنس سے تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں صلیبی جنگوںکے دوران بھی کفار قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیاں کرتے رہے ہیں آج ایک بار پھر جب صلیبیوں کو عراق و افغانستان میں بدترین شکست کا سامنا ہے ان کے چرچوں کی جانب سے قرآن پاک کی گستاخی کی مہم چلائی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ کو خط لکھے کہ وہ اپنے پیروکاروں کو سمجھائیں کہ وہ پوری دنیا کے امن کو داﺅ پر نہ لگائیں لیکن ان کی طرف سے کوئی مثبت پیغام نہیں آیا ہم انہیں واضح طور پر کہتے ہیں کہ وہ امریکہ اور یورپ کو قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیوں کو روکیں کیونکہ مسلم امہ میں اس حوالہ سے شدید اشتعال پایا جاتا ہے جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور، مولٰنا بشیر احمد خاکی، تحریک تحفظ قبلہ اول کے کنوینئر رانا شمشاد احمد سلفی،تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنماﺅں طاہر طیب بھٹوی، مولٰنا محمد اکرم ربانی و دیگر نے فیصل آباد، ننکانہ ، نارووال اور وہاڑی میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں سے خطاب کیااور کہاکہ تحریک حرمت رسول ﷺ کو مزید منظم کیا جائے گا اور پورے ملک میں جلسوں، سیمینارز اور کانفرنسوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔