نماز
جمعہ کے اجتماعات میں علماءکرام کی طرف سے مذمتی
قراردادیں
لاہور(جمعہ
30جولائی2010)
فیس بک
پر قرآن
پاک کی
گستاخی
کا ویب
پیج
بنانے
اور
توہین
آمیز
خاکوں کے
خلاف
تحریک
حرمت
رسول ﷺ
کا ملک
بھر میں
احتجاج،
جلسے،
سیمینارز
اور حرمت
رسول ﷺ
کانفرنسیں،
متعدد
شہروںمیں
اجتماعی
جمعةالمبارک
کا
اہتمام،
تمامتر
شعبہ
ہائے
زندگی سے
تعلق
رکھنے
والے
ہزاروں
افراد کی
شرکت،
مسلم
حکمران و
عوام
صلیبیوں
و
یہودیوں
کی ذہنی
غلامی سے
نکلیں ،
قرآن پاک
و نبی
اکرم ﷺ
کی حرمت
کے تحفظ
کے لئے
جرا
¿تمندانہ
اقدمات
کریں
وگرنہ وہ
ایسی
قبیح
حرکتوں
سے کسی
صورت باز
نہیں
آئیں گے،
فیس بک
پر مستقل
پابندی
عائد کی
جائے
مقررین
کے
خطابات
تفصیلات
کے مطابق
دینی و
سیاسی
جماعتوں
پر مشتمل
اتحاد
تحر یک
حرمت
رسول ﷺ
پاکستان
کی اپیل
پر ملک
بھر کے
کئی
شہروں و
قصبوں
میں فیس
بک کی
جانب سے
گستاخانہ
خاکوں کے
خلاف
جمعةالمبارک
کو
بھرپور
احتجاج
کرتے
ہوئے
جلسے ،
سیمینارز
و حرمت
رسول ﷺ
کانفرنسوں
کا
انعقاد
کیا
گیاملک
بھر کے
دیگر
شہروں کی
طرح
صوبائی
دارالحکومت
کی مساجد
میں
علماءکرام،
خطباءحضرات
اور دینی
جماعتوں
کے
قائدین
نے سیرت
رسول ﷺ
کے موضوع
پر خطبہ
جمعہ دیا
جلسوں
اور حرمت
رسول ﷺ
کانفرنسوں
میںکسانوں،
زمینداروں،
طلباءاور
وکلاءسمیت
تمامتر
مکاتب
فکر سے
تعلق
رکھنے
والے
ہزاروں
افراد نے
شرکت کی
اس دوران
شہر،
دیہات و
قصبے
حرمت
رسول ﷺ
پر جان
بھی
قربان ہے
کے نعروں
سے
گونجتے
رہے نماز
جمعہ کے
اجتماعات
میں
علماءکرام
کی طرف
سے مذمتی
قراردادیں
پاس کی
گئیںقرآن
پاک کی
گستاخی
اور
خاکوں کے
خلاف
احتجاج
کے دوران
ہزاروں
افراد کی
طرف سے
گستاخ
ویب سائٹ
فیس بک
کے مکمل
بائیکاٹ
کا اعلان
کیا گیا
تحریک
حرمت
رسول ﷺکی
طرف سے
لاہور ،
شیخوپورہ،
قصور،
نارنگ
منڈی،
نارووال،
پاکپتن،
چونیاں،فیصل
آباد،رحیم
یار خان،
بہاولپور،
اسلام
آباد،
مری،
پشاور ،
کوئٹہ،مظفرآباد،
راولا
کوٹ،
سکردو،
نوشہروفیروز،
سکھر،
حیدرآباد،
کراچی و
دیگر کئی
شہروںمیںنماز
جمعہ کے
لئے بڑے
اجتماعات
کا
انعقاد
کیا گیا
جن میں
طلبائ،
وکلائ،
تاجروں
سمیت
زندگی کے
مختلف
شعبہ جات
سے تعلق
رکھنے
والے
ہزاروں
افراد نے
شرکت کی
تحریک
حرمت
رسول ﷺ
پاکستان
کے
کنوینئر
مولٰنا
امیر
حمزہ نے
فیروز
وٹواں کی
مرکزی
جامع
مسجد
اہلحدیث
میں
ہزاروں
افراد پر
مشتمل
نماز
جمعہ کے
اجتماع
سے خطاب
کرتے
ہوئے
کہاکہ
مسلم
حکمرانوں
کو تحفظ
حرمت
رسول ﷺ
کے حوالہ
سے کسی
قسم کی
مصلحت
پسندی سے
کام نہیں
لینا
چاہئے
بلکہ
عالمی
سطح پر
نبی اکرم
ﷺ کی شان
اقدس میں
گستاخی
کی سزا
موت کا
قانون
پاس
کروانے
کی
کوششیں
کرنی
چاہئیں
انہوں نے
کہا کہ
حرمت
رسول ﷺ
کی تحریک
کو پوری
قوت سے
جاری
رکھا
جائے گا
گستاخ
ویب
سائٹوں
یوٹیوب
اورفیس
بک پر
مستقل
پابندی
عائد کی
جائے
امیر
تنظیم
اسلامی
پاکستان
ڈاکٹر
حافظ
عاکف
سعید،
امیر
جماعت
اہلحدیث
حافظ
عبدالغفار
روپڑی ،
تحریک
حرمت
رسول ﷺ
کے چیف
آرگنائزر
قاری
محمد
یعقوب
شیخ،
مولٰناسیف
اللہ
خالد،
مولٰنا
قاری
احمد
سعیدملتانی،
طاہر طیب
بھٹوی،قاری
گلزار
احمد،
حافظ
محمد
اکرم و
دیگر نے
لاہور
میں
مختلف
مقامات
پرنماز
جمعہ کے
بڑے
اجتماعات
سے خطاب
کرتے
ہوئے کہا
کہ مسلم
حکمرانوں
کی سر
براہی
کانفرنس
بلا کر
واضح
موقف
اختیا
رکیا
جائے اور
بیرونی
قوتوں کو
صاف کہہ
دیا جائے
کہ جس
کسی نے
بھی قرآن
پاک یا
نبی اکرم
ﷺ کی شان
اقدس میں
گستاخی
کی تمام
مسلم
ممالک
آئندہ سے
اس کا
مکمل
بائیکاٹ
کریں گے
اسلام
آباد سے
موصولہ
اطلاعات
کے مطابق
جامع
مسجد قبا
آئی ایٹ
اسلام
آباد میں
جماعةالدعوة
شعبہ
سیاسی
امور کے
سربراہ
پروفیسر
حافظ
عبدالرحمن
مکی نے
ہزاروں
افراد کے
اجتماع
سے خطاب
کرتے
ہوئے
کہاکہ
مسلم
حکمران
بیرونی
قوتوں کی
نام نہاد
دہشت
گردی
کیخلاف
جنگ کے
سلسلہ
میں قائم
اتحاد سے
باہر نکل
آئیں اور
اسلام و
مسلمانوں
کے دفاع
کے لئے
جرا
¿تمندانہ
پالیسیاں
ترتیب
دیںتحفظ
حرمت
رسول ﷺ
اور قرآن
پاک کی
حفاظت کا
فریضہ سر
انجام
دینا ہر
مسلمان
پر فر ض
ہے
جماعةالدعوة
پاکستان
کے مرکزی
رہنما
حافظ سیف
اللہ
منصور نے
مری میں
نماز
جمعہ کے
اجتماع
سے خطاب
کرتے
ہوئے
کہاکہ
فیس بک
جیسی
گستاخ
ویب
سائٹوں
پر مستقل
پابندی
عائد کی
جائے جب
تک
مسلمان
گستاخان
رسول کا
محاسبہ
نہیں
کریں گے
صلیبی و
یہودی
قرآن پاک
کی توہین
اور شان
رسالت ﷺ
میں
گستاخیوں
سے باز
نہیں
آئیں گے
کراچی
میں
تحریک
حرمت
رسول ﷺ
سندھ کے
مرکزی
رہنما
الشیخ
مولٰنا
محمد
یحییٰ
بھٹی،
جماعةالدعوة
کے مرکزی
رہنماانجینئر
نوید
قمر،
مولٰنا
فیصل
ندیم،
مولٰنا
عبدالرحمن
ثاقب و
دیگر نے
مختلف
اجتماعات
سے خطاب
کرتے
ہوئے
کہاکہ
مسلم امہ
صلیبیوں
و
یہودیوں
کے کلچر
و ثقافت
کا مکمل
بائیکاٹ
کرے نبی
اکرمﷺ کی
حرمت کے
تحفظ کے
لئے ہر
مسلمان
غازی علم
دین اور
عامر
چیمہ
شہید کا
کردار
ادا کرنے
کو اپنے
لئے قابل
فخر
سمجھتا
ہے توہین
آمیز
خاکے
دنیابھر
میں
اسلام کی
بڑھتی
ہوئی
مقبولیت
سے
خوفزدہ
ہو کر
شائع کئے
گئے تحفظ
حرمت
رسول ﷺ
کی تحریک
کو پوری
قوت سے
جاری
رکھا
جائے
گاجماعةالدعوة
آزاد
کشمیر کے
امیر
مولٰنا
عبدالعزیز
علوی،
تحریک
تحفظ
قبلہ اول
کے
کنوینئر
رانا
شمشاد
احمد
سلفی،
الشیخ
عبدالطیف،مولٰنا
عبدالعزیز
مدنی،
مولٰنا
غلام
قادر
سبحانی،
مولٰنا
احتشام
الحق،
مولٰنا
اکرم
ربانی،
مولٰنا
سیف اللہ
اعظم،
مولٰنا
محمد
یونس
قصوری،
حافظ
عبداللہ
حنیف،ابوولید،
مولٰنا
محمد
قاسم،
مولٰنا
عبداللہ
نثار،
ابوخالد،
مولٰنا
شفیق
الرحمن،
مولٰنا
عطا
ءاللہ
غلزئی و
دیگر نے
مختلف
شہروں و
علاقوں
میں
اجتماعی
خطبات
جمعہ کے
دوران
کہاکہ
امریکہ ،
ناروے،
ڈنمارک
اور
سویڈن کے
سفیروں
کو ملک
بدر اور
اپنے
سفیر
واپس
بلائے
جائیں۔