فلوریڈا کے ایک چرچ نے 11ستمبر کو ( نعو ذ با اللہ )قرآن پاک شہید کرنے کا اعلان کر دیا
 

 

لاہور (بدھ28جولائی 2010)فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی ا شاعت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ، امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک چرچ نے 11ستمبر کو ( نعو ذ با اللہ )قرآن پاک شہید کرنے کا اعلان کر دیا ، فیس بک پر قرآن پاک کیخلاف نفرت انگیز مہم بھی اسی چرچ کی طرف سے شروع کی گئی، پاکستان بھر میں فیس بک پر پابندی کے لئے احتجاج شدت اختیار کر گیا، تحریک حرمت رسول ﷺ کی گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، سرگودھا ، ننکانہ، پسرور اور گجرات میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں ، پی ٹی اے کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کےخلاف سخت احتجاج کیا گیا تفصیلات کے مطابق فیس بک پر قرآن پاک کی (نعوذ با اللہ )بے حرمتی کا ویب پیج بنانے اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ملک بھر کے کئی شہروں میں احتجاج کا سلسلہ بدھ کے دن بھی جاری رہا ادھر مسلمانوں کی طرف سے فیس بک انتظامیہ سے بھر پور احتجاج کیا گیا ہے لیکن ہٹلر اورنازی کے نام سے اکاﺅنٹ بنانے کی اجازت نہ دینے والی فیس بک انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت رد عمل ظاہر نہیں کیا جا رہا بلکہ یہودیوں اور صلیبیوں کی مسلسل شر انگیز یوں کا آزادی اظہار رائے کا کہہ کر دفاع کیا جا رہا ہے گستاخ ویب سائٹ فیس بک کی مذموم حرکتوں کیخلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے خصوصا ً پاکستان میں اس حوالہ سے تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے سخت احتجاج کیا جا رہا ہے گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر واقع جامع مسجد مبارک میں فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی و توہین آمیز خاکوں کیخلاف ایک بڑی حرمت رسول ﷺ کانفرنس ہوئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور گستاخ ملکوں کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے فیس بک پر مستقل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف یہودی و صلیبی گستاخیاں کر کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں تو دوسری طرف پی ٹی اے کے اعلیٰ عہدیدداران اور حکومتی ذمہ داران کی طرف سے کفار کی گستاخیاں روکنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے حکمرانوں کو اللہ کے عذات سے ڈرنا چاہیے اور امریکہ و یورپ کو خوش کرنے کی بجائے اسلام و مسلمانوں کے دفاع کیلئے پالیسیاں ترتیب دی جانی چاہئیں انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی مہم یہودیوں و صلیبیوں کی طرف سے اسلام و مسلمانوں کیخلاف شروع کی گئی منظم سازشوں کا حصہ ہے گوجرانوالہ میں کانفر نس سے مولانا احتشام الحق و دیگر نے بھی خطاب کیا سرگودھا اور فیصل آباد میں ہونی والی حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور و دیگر مقامی علماءکرام نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مسلم حکمرانوںکو متحد ہو کر کفار کی گستاخیوں کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے ماضی میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے مسئلہ پر جرا ¿تمندانہ موقف اختیار کیا جاتا تو فیس بک انتظامیہ کو قرآن پاک کی توہین کی نا پاک جسارت کی کبھی جرا ¿ت نہ ہوتی پسرور میں مرکز شہداءمیں ہونے والی حرمت رسولﷺ کانفرنس سے تحریک حرمت رسول ﷺ کے مرکزی رہنما مولانا نصر جاوید ، مولانا احسان اللہ ، شیخ سلیم ، حبیب الرحمن ، ننکانہ میں مولانا سیف الاسلام اور گجرات میں مولانا محمد اکرم ربانی و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر کانفرنسوں کے شرکاءمیں زبردست غم و غصہ اور جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا جلسوں ، کانفرنسوں ، اور حرمت رسولﷺ سیمینارز میں شریک افراد کی طرف سے فیس بک پر پابندی کے لئے زبردست احتجاج کیا گیا ہے ۔