قرآن پاک کی بے حرمتی اور خاکوں کا مواد تاحال فیس بک پر موجودہے

 

لاہور( 27جولائی 2010ئ)فیس بک پر قرآن پاک کی بے حرمتی کا ویب پیج بنانے اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحریک حرمت رسول ﷺ کا ملک بھر میں احتجاج جاری،شہر شہر جلسوں، مظاہروں اور کانفرنسوں کے باوجود پی ٹی اے ٹس سے مس نہ ہوا، قرآن پاک کی بے حرمتی اور خاکوں کا مواد تاحال فیس بک پر موجودہے ، کراچی، پشاور اور ہری پور میں ہزاروں افرادکا فیس بک پر پابندی کے لئے احتجاج، شیخوپورہ، پسرور، قصور، چیچہ وطنی، ملتان ،راجن پور و دیگر شہروں میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں، تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق توہین آمیز خاکے شائع کرنے والی گستاخ ویب سائٹ پر نعوذبااللہ(Everybody burn Quran day)کے نام سے بنایا گیا توہین قرآن پر مبنی ویب پیج ا ب بھی موجود ہے جسے پورے ملک میں شدید احتجاج کے باوجود پی ٹی اے کی طرف سے تاحال ختم نہیں کیا گیافیس بک استعمال کرنے والے افراد کو اعلانیہ (نعوذبااللہ) قرآن پاک جلانے کی دعوت دی جا رہی ہے کراچی میں گزشتہ روز بھی تحریک حرمت رسول ﷺ کی طرف سے طارق روڈ پر واقع مرکز خالد بن ولید، نیو کراچی اور محمود آباد میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں ہوئیں جن میں طلبائ، تاجروں و صنعتکاروں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فیس بک پر توہین قرآن پر مبنی مواد کی موجودگی کے باوجود ا س پر پابندی نہ لگانے کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا تحریک حرمت رسول ﷺ اور جماعةالدعوة کے رہنماﺅں الشیخ محمد یوسف طیبی،الشیخ محمد یحییٰ بھٹی، مولٰنا کلیم اللہ و دیگر نے کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک کی توہین اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیوں پر مسلم امہ سراپا احتجاج ہے شہر شہر گاﺅں گاﺅں فیس بک پر پابندی کے لئے آواز بلند کی جارہی ہے لیکن پی ٹی اے کے ذمہ داران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی چیچہ وطنی میں تحریک حرمت رسول ﷺ کیطر ف سے بڑی حرمت رسول ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر تحریک حرمت رسول ﷺ اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ کو پی ٹی اے کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے اور فیس بک پر مستقل پابندی عائد کرنی چاہیے پشاورمیں زالہ پاک روڈ، یوسف آباد، سفید ڈھیری اور ہری پور میں جھنگلاکے مقام پر توہین قرآن اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف بڑے اجتماعات ہوئے جن میں شریک ہزاروں افراد نے فیس بک پر پاکستان میں مستقل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہری پور میں جماعةالدعوة اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر انتظام ہونے والی مشترکہ کانفرنس سے مولٰنا عطاءالرحمن، مولٰنا ضیاءالرحمن، مولٰنا ابوولید اور ابو موسیٰ ودیگر نے خطاب کیا راجن پور میں جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مفتی عبدالرحمن عابد، شیخوپورہ میں تحریک حرمت رسول ﷺ کے مرکزی رہنما مولٰنا نصر جاوید،ابو معاذ عمران، مولٰنا عبدالغفار منصور، مولٰنا محمد اکرم ربانی،فیروز وٹواں میں علی عمران شاہین، پسرور کے علاقہ مالو پیتال گراﺅنڈ میں بڑی حرمت رسول ﷺ کانفرنس سے مولٰنا محمد اکرم ربانی، احسان اللہ،محمد آصف، مجیدریاض، حبیب الرحمن و دیگر نے خطاب کیا اسی طرح قصور میں قاری گلزار احمد، حافظ عبداللہ حنیف،ملتان میں قاری احمد سعید ملتانی، حافظ سیف اللہ اعظم،مظفر گڑھ میں خالد سیف الاسلام و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا فیس بک پر پابندی اور گستاخان رسول ﷺ کے خلاف مسلمانوں کو متحد و بیدار کرنے کا کام جاری رکھیں گے۔