مسلمانوں کو ان گستاخیوں کا (نعوذ بااللہ) عادی بنانا چاہتے ہیں , پروفیسرعبدالرحمان مکی

 

لاہور( پیر26جولائی2010) فیس بک کی طرف سے قرآن پاک کی گستاخی اورتوہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف دینی و سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری، کراچی میںتحریک حرمت رسول ﷺ کا سیمینار،پشاور،راولپنڈی،چکوال،ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد،پاکپتن و دیگر شہروں میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں،شمع رسالت ﷺکے پروانوں کی کثیر تعداد میںشرکت،ڈنمارک،ناروے،امریکہ و دیگر گستاخ ممالک کے شرمناک کردار کے خلاف شدید نعرے بازی،توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے ملکوں سے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم نہ کرنا امت مسلمہ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، محبت رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ یورپی کلچرو ثقافت چھوڑ کر محمد ی کلچر اپنا یا جا ئے مقررین کے خطابات تفصیلات کے مطابق توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے خلاف دینی و سیاسی جماعتوں کے اتحادتحریک حرمت رسول ﷺ کے زیر انتظام گزشتہ روز بھی ملک کے کئی شہروں میں احتجاج کیا گیا کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے مقامی شادی ہال میںتحریک حرمت رسول ﷺ کی طرف سے بڑے حرمت رسول ﷺ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبائ، تاجروں و صنعتکاروں سمیت تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار سے جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صلیبی و یہودی بار بار قرآن پاک کی توہین اور شان رسالتﷺ میں گستاخیاں کر کے مسلما نو ں کی ایما نی غیرت کو چیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور مسلمانوں کو ان گستاخیوں کا (نعوذ بااللہ) عادی بنانا چاہتے ہیں اظہار رائے کی آزادی کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچائی جائے گستاخان رسول ﷺ کو بھرپور جواب دینا مسلمانوں پر فرض ہے مسلم حکمرانو ںکی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ تمامتر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تحفظ حرمت رسول ﷺ کا فریضہ سرانجام دیں بلدیہ ٹاﺅن اور بھینس کالونی کراچی میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں سے جماعة الدعوة کراچی کے رہنماﺅں الشیخ محمد یحییٰ بھٹی،حافظ محمدامجد،مولانا کلیم اللہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شان رسالت میں گستاخی کرنے والے ایک ارب 40کروڑ مسلمانوں کی دل آزاری کرکے عالمی دہشت گردی کے مرتکب ہوئے ہیںجس پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے حرمت رسولﷺ کے مسئلہ پر آواز بلند نہ کرنے والوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں،پشاور میں آبدرہ چوک اور ہند کو دامان میں ہونے والی حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں سے جماعة الدعوة خیبر پختونخواہ کے رہنماﺅںمولانا احمد رزاق،حافظ نعمان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ اور دیگر اسلام دشمن قوتیںاسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر عالمی سطح پر پروپیگنڈہ کر رہی ہیں نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لئے قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کرنا ہو گا مسلمان تحفظ حرمت رسولﷺکے لئے جانیں قربان کرنے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے، محبت رسول ﷺ کا تقاضا یہ ہے کہ یورپی کلچر اور ثقافت کو چھوڑ کر محمد ی کلچر اپنا یا جا ئے اور یورپی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے،راولپنڈی،چکوال،ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد،پاکپتن و دیگر شہروں میں ہونے والی حرمت رسولﷺ کانفرنسوں سے جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور، تحریک تحفظ قبلہ اول کے کنوینئر رانا شمشاد احمد سلفی،مفتی عبدالرحمان عابد، مولانا غلام قادر سبحانی،مولانا احتشام الحق،مولٰنا محمد اکرم ربانی،قاری احمد سعید ملتانی،حافظ سیف اللہ اعظم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو گستاخ ملکوں پر واضح کر دینا چاہیے کہ جب تک گستاخانہ خاکے بنانے والوں کو سزا نہیں دی جاتی ہم تمہارے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق برقرار رکھنے کو تیار نہیں ہیں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو عراق و افغانستان میں اپنی شکست برداشت نہیں ہو رہی وہ پوری دنیا میں ٹکراﺅ کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں تاکہ مسلمانوں کے احتجاج پر ان کیخلاف پراپیگنڈہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک کو پوری قوت سے جاری رکھا جائے گانبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ سے زیادہ مسلمانوں کیلئے اور کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہو سکتا مغربی و یورپی میڈیا نے نبی اکرم ﷺ اور دیگر انبیا علیہم السلام کی توہین کو آزادی اظہار رائے سمجھ لیاہے پاکستانی میڈیا نبی اکرم ﷺ کے(نعوذبااللہ) توہین آمیز خاکے شائع کرنے والوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرے اور حرمت رسول ﷺ کے حوالے سے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرے۔